Muwatta Imam Malik #812
[812] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، أَنّہُ بَلَغَہُ : أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ کَانَ إِذَا قَضَی طَوَافَہُ بِالْبَیْتِ، وَرَکَعَ الرَّکْعَتَیْنِ، وَأَرَادَ أَنْ یَخْرُجَ إِلَی الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ اسْتَلَمَ الرُّکْنَ الأَسْوَدَ قَبْلَ أَنْ یَخْرُجَ۔
اردو ترجمہ · Urdu
امام مالک رحمہ اللہ کو یہ خبر پہنچی کہ بے شک رسول اللہ ﷺ جب بیت اللہ کا طواف مکمل کر لیتے اور ( طواف کے بعد والی ) دو رکعتیں ادا کر لیتے اور صفا و مروہ کی طرف نکلنے کا ارادہ فرماتے تو نکلنے سے پہلے حجر اسود کا استلام کرتے ( اُسے چھوتے اور بوسہ دیتے ۔ )