Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 20 · Chapter 231

حج کے مسائل کی کتاب

طواف میں رمل کرنے کا بیان

5 hadiths in this chapter

807

Muwatta Imam Malik #807

Sahih

[807] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِیہِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ، أَ نَّہُ قَالَ : رَأَیْتُ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ رَمَلَ مِنَ الْحَجَرِ الأَسْوَدِ حَتَّی انْتَہَی إِلَیْہِ، ثَـلَاثَۃَ أَطْوَافٍ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، انھوں نے کہا ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا ، آپ نے تین چکروں میں حجر اسود سے رَمَل ( کو شروع ) کیا یہاں تک کہ ( رَمَل کرتے کرتے گھوم کر ) اسی ( حجر اسود ) تک پہنچ گئے ۔

808

Muwatta Imam Malik #808

Sahih

[808] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ نَافِعٍ : أَنَّ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ عُمَرَ کَانَ یَرْمُلُ مِنَ الْحَجَرِ الأَسْوَدِ إِلَی الْحَجَرِ الأَسْوَدِ، ثَـلَاثَۃَ أَطْوَافٍ، وَیَمْشِی أَرْبَعَۃَ أَطْوَافٍ۔

اردو ترجمہ · Urdu

نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ یقیناً حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ حجر اسود سے ( شروع کر کے ) حجر اسود تک تین چکروں میں رمل کرتے اور چار چکر عام حالت کی طرح پیدل چل کر لگاتے ۔

809

Muwatta Imam Malik #809

Sahih

[809] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ : أَنَّ أَبَاہُ کَانَ إِذَا طَافَ بِالْبَیْتِ یَسْعَی الأَشْوَاطَ الثَّـلَاثَۃَ یَقُولُ: اللَّہُمَّ لَا إِلَہَ إِلاَّ أَنْتَا وَأَنْتَ تُحْیِی بَعْدَ مَا أَمَتَّا یَخْفِضُ صَوْتَہُ بِذَلِکَ۔

اردو ترجمہ · Urdu

ہشام بن عروہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ان کے والد ( عروہ بن زبیر رحمہ اللہ ) جب بیت اللہ کا طواف کرتے تو تین چکر دوڑ کر ( رَمَل کی شکل میں ) لگاتے ( اور ساتھ ساتھ ) یہ کہتے جاتے : اے اللہ ! تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں اور تو ہی زندہ فرمائے گا بعد اس کے کہ تو فوت کرے گا ، وہ ان الفاظ کے ساتھ اپنی آواز کو پست ہی رکھتے ۔

810

Muwatta Imam Malik #810

Sahih

[810] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ، عَنْ أَبِیہِ : أَ نَّہُ رَأَی عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ الزُّبَیْرِ أَحْرَمَ بِعُمْرَۃٍ مِنَ التَّنْعِیمِ۔ قَالَ : ثُمَّ رَأَیْتُہُ یَسْعَی حَوْلَ الْبَیْتِ الأَشْوَاطَ الثَّـلَاثَۃَ۔

اردو ترجمہ · Urdu

ہشام بن عروہ رحمہ اللہ اپنے والد ( عروہ بن زبیر رحمہ اللہ ) سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے ( اپنے بڑے بھائی ) حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کو دیکھا ، انھوں نے تنعیم سے احرام باندھا ، وہ کہتے ہیں کہ پھر میں نے انھیں دیکھا کہ بیت اللہ کے گرد تین چکروں میں وہ رَمَل کرتے ہوئے دوڑ رہے تھے ۔

811

Muwatta Imam Malik #811

Sahih

[811] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ نَافِعٍ : أَنَّ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ عُمَرَ کَانَ إِذَا أَحْرَمَ مِنْ مَکَّۃَ لَمْ یَطُفْ بِالْبَیْتِ، وَلَا بَیْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ، حَتَّی یَرْجِعَ مِنْ مِنًی، وَکَانَ لَا یَرْمُلُ إِذَا طَافَ حَوْلَ الْبَیْتِ إِذَا أَحْرَمَ مِنْ مَکَّۃَ۔

اردو ترجمہ · Urdu

نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ جب ( حج کے لیے ) مکہ ہی سے احرام باندھتے تو نہ بیت اللہ کا طواف کرتے اور نہ صفا و مروہ کے درمیان چکر لگاتے ، یہاں تک کہ وہ ( 10 ذوالحج کو ) منیٰ سے لوٹ آتے اور جب وہ مکہ ہی سے احرام باندھتے تھے تو جب بیت اللہ کے گرد چکر لگاتے تو رَمَل نہ کرتے تھے ۔