Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 20 · Chapter 230

حج کے مسائل کی کتاب

خانہ کعبہ کی تعمیر کا بیان

3 hadiths in this chapter

804

Muwatta Imam Malik #804

Sahih

[804] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ, أَنَّ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ مُحَمَّدِ بْنِ أبِی بَکْرٍ الصِّدِّیقِ أَخْبَرَ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ عُمَرَ، عَنْ عَائِشَۃَ : أَنَّ النَّبِیَّ ﷺ قَالَ: أَلَمْ تَرَیْ أَنَّ قَوْمَکِ حِینَ بَنَوُا الْکَعْبَۃَ اقْتَصَرُوا عَلَی قَوَاعِدِ إِبْرَاہِیمَ۔ قَالَتْ : فَقُلْتُ یَا رَسُولَ اللّٰہِ أَفَـلَا تَرُدُّہَا عَلَی قَوَاعِدِ إِبْرَاہِیمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ : لَوْلَا حِدْثَانُ قَوْمِکِ بِالْکُفْرِ لَفَعَلْتُ۔ قَالَ : فَقَالَ عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ عُمَرَ: لَئِنْ کَانَتْ عَائِشَۃُ سَمِعَتْ ہَذَا مِنْ رَسُولِ اللّٰہِ ﷺ ، مَا أُرَی رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ تَرَکَ اسْتِلَامَ الرُّکْنَیْنِ اللَّذَیْنِ یَلِیَانِ الْحِجْرَ، إِلاَّ أَنَّ الْبَیْتَ لَمْ یُتَمَّمْ عَلَی قَوَاعِدِ إِبْرَاہِیمَ۔

اردو ترجمہ · Urdu

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ بے شک نبی کریم ﷺ نے فرمایا :’’ کیا تجھے معلوم نہیں کہ تیری قوم ( قریش ) نے جب خانہ کعبہ تعمیر کیا تھا تو انھوں نے ابراہیمی بنیادوں میں کمی کر دی تھی ۔‘‘ وہ کہتی ہیں کہ میں نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول ! تو کیا آپ اُسے حضرت ابراہیم علیہ السلام والی بنیادوں پر نہیں لوٹا دیں گے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ اگر تیری قوم کا کفر کے ساتھ زمانہ تازہ نہ ہوتا تو میں ایسا کر دیتا ۔‘‘ ( ان میں اسلام ابھی پختہ نہیں ہوا ، اور انھیں کفر چھوڑے بھی زیادہ عرصہ نہیں گزرا ، کہیں ایسا نہ ہو کہ شیطان اُن کے دل میں کوئی غلط خیال ڈال دے ، حدیث کے راوی عبداللہ بن محمد بن ابی بکر رحمہ اللہ نے ) کہا کہ پھر ( مجھ سے یہ حدیث سن کر ) حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ فرمانے لگے کہ اگر واقعی سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے یہ حدیث رسول اللہ ﷺ سے سنی ہے ، تو میں نہیں سمجھتا کہ آپ ﷺ نے ( بیت اللہ کے ) حطیم کے قریب والے دونوں کونوں کو چھونا ( کسی اور وجہ سے ) چھوڑا ہو مگر صرف اسی وجہ سے کہ بیت اللہ حضرت ابراہیم علیہ السلام والی بنیادوں پر مکمل نہ کیا گیا تھا ( اور یہ دونوں کونے ابراہیمی بنیادوں پر واقع نہیں ہیں ) ۔

805

Muwatta Imam Malik #805

Sahih

[805] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ، عَنْ أَبِیہِ : أَنَّ عَائِشَۃَ أُمَّ الْمُؤْمِنِینَ قَالَتْ : مَا أُ بَالِی أَصَلَّیْتُ فِی الْحِجْرِ أَمْ فِی الْبَیْتِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

ہشام بن عروہ رحمہ اللہ اپنے والد ( عروہ بن زبیر رحمہ اللہ ) سے روایت کرتے ہیں کہ ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا : میں اس میں کوئی پروا نہیں کرتی کہ حطیم میں نماز پڑھوں یا بیت اللہ کے اندر ۔

806

Muwatta Imam Malik #806

Sahih

[806] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، أَ نَّہُ سَمِعَ ابْنَ شِہَابٍ یَقُولُ : سَمِعْتُ بَعْضَ عُلَمَائِنَا یَقُولُ : مَا حُجِرَ الْحِجْرُ، فَطَافَ النَّاسُ مِنْ وَرَائِہِ، إِلاَّ إِرَادَۃَ أَنْ یَسْتَوْعِبَ النَّاسُ الطَّوَافَ بِالْبَیْتِ کُلِّہِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

ابن شہاب رحمہ اللہ سے روایت ہے ، کہتے ہیں کہ میں نے اپنے بعض علمائے کرام کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ حطیم کے گرد جو دیوار بنائی گئی ہے ، پھر لوگ اس کے پیچھے سے طواف کرتے ہیں تو یہ صرف اور صرف اس مقصد کی خاطر ہے کہ لوگ مکمل بیت اللہ کا طواف کر سکیں ۔