Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 20 · Chapter 227

حج کے مسائل کی کتاب

اس حج کا بیان جو کسی کی طرف سے کیا جا رہا ہو

1 hadith in this chapter

796

Muwatta Imam Malik #796

Sahih

[796] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ یَسَارٍ, عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : کَانَ الْفَضْلُ بْنُ عَبَّاسٍ رَدِیفَ رَسُولِ اللّٰہِ ﷺ ، فَجَائَ تْہُ امْرَأَۃٌ مِنْ خَثْعَمَ تَسْتَفْتِیہِ، فَجَعَلَ الْفَضْلُ یَنْظُرُ إِلَیْہَا وَتَنْظُرُ إِلَیْہِ، فَجَعَلَ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ یَصْرِفُ وَجْہَ الْفَضْلِ إِلَی الشِّقِّ الآخَرِ، فَقَالَتْ : یَا رَسُولَ اللَّہِ، إِنَّ فَرِیضَۃَ اللّٰہِ فِی الْحَجِّ أَدْرَکَتْ أبِی شَیْخاً کَبِیراً، لَا یَسْتَطِیعُ أَنْ یَثْبُتَ عَلَی الرَّاحِلَۃِ، أَفَأَحُجُّ عَنْہُ ؟ قَالَ : نَعَمْ۔ وَذَلِکَ فِی حَجَّۃِ الْوَدَاعِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، کہتے ہیں کہ ( ان کے بڑے بھائی ) حضرت فضل بن عباس رضی اللہ عنہ ( مزدَلفہ سے منیٰ تک ) رسول اللہ ﷺ کے پیچھے سوار تھے ، ( اسی دوران ) خثعم قبیلے کی ایک عورت آپ ﷺ کے پاس آئی وہ آپ ﷺ سے فتوی طلب کر رہی تھی ، حضرت فضل رضی اللہ عنہ اس کی طرف دیکھنے لگے اور وہ ان کی طرف دیکھنے لگی تو رسول اللہ ﷺ حضرت فضل رضی اللہ عنہ کا چہرہ دوسری جانب پھیرنے لگے ، پھر وہ کہنے لگی کہ اے اللہ کے رسول ﷺ ! یقیناً اللہ کے بندوں پر فرض کردہ حج نے میرے باپ کو اس حال میں پایا ہے کہ وہ بہت ہی زیادہ بوڑھے ہیں ، وہ اونٹ پر بھی ثابت رہنے ( جم کر بیٹھنے ) کی طاقت نہیں رکھتے ، تو کیا میں اُن کی طرف سے حج کر سکتی ہوں ؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا :’’ ہاں ‘‘ اور یہ ( قصہ ) حجۃ الوداع میں ہوا ۔