Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 20 · Chapter 226

حج کے مسائل کی کتاب

اس کام کا بیان جسے کرنا محرم کے لیے جائز ہے

5 hadiths in this chapter

791

Muwatta Imam Malik #791

Sahih

[791] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ بْنِ الْحَارِثِ التَّیْمِیِّ، عَنْ رَبِیعَۃَ بْنِ اَبِیْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ الْہُدَیْرِ : أَ نَّہُ رَأَی عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ یُقَرِّدُ بَعِیراً لَہُ، فِی طِینٍ بِالسُّقْیَا وَہُوَ مُحْرِمٌ۔

اردو ترجمہ · Urdu

ربیعہ بن ابی عبداللہ بن ہدیر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ بلاشبہ انھوں نے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو دیکھا ، وہ ’’ سُقْیا ‘‘ نامی مقام پر اپنے اونٹ کی چچڑیاں اتار کر مٹی میں پھینک رہے تھے اس حال میں کہ وہ محرم تھے ۔

792

Muwatta Imam Malik #792

Sahih

[792] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ عَلْقَمَۃَ بْنِ أبِی عَلْقَمَۃَ، عَنْ أُمِّہِ أَ نَّہَا قَالَتْ: سَمِعْتُ عَائِشَۃَ زَوْجَ النَّبِیِّ ﷺ تُسْأَلُ عَنِ الْمُحْرِمِ، أَیَحُکُّ جَسَدَہُ ؟ فَقَالَتْ : نَعَمْ فَلْیَحْکُکْہُ وَلْیَشْدُدْ، وَلَوْ رُبِطَتْ یَدَایَ وَلَمْ أَجِدْ إِلاَّ رِجْلَیَّ لَحَکَکْتُ۔

اردو ترجمہ · Urdu

علقمہ بن ابی علقمہ رحمہ اللہ اپنی والدہ ( مَرْجانہ رحمہ اللہ ) سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے کہا کہ میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا زوجہ رسول اللہ ﷺ کو سنا ، ان سے محرم کے متعلق سوال کیا جا رہا تھا جو اپنے جسم کو کھجاتا ہے ، ( اور ایسا کرنے سے بال اُترنے کا خطرہ ہوتا ہے ) تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے جواب دیا : اُسے چاہیے کہ اپنے جسم پر خارش کرے اور چاہیے کہ زور زور سے کھجائے ، اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا : اگر میرے دونوں ہاتھ باندھ دیے جائیں اور میں اپنے پاؤں کے سوا کچھ نہ پاؤں تو اسی سے کھجاؤں ۔

793

Muwatta Imam Malik #793

Sahih

[793] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ أَیُّوبَ بْنِ مُوسَی، أَنَّ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ عُمَرَ نَظَرَ فِی الْمِرْآۃِ لِشَکْوٍ کَانَ بِعَیْنَیْہِ، وَہُوَ مُحْرِمٌ۔

اردو ترجمہ · Urdu

ایوب بن موسیٰ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ بے شک حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے آئینے میں اپنی اس تکلیف کو دیکھا جو ان کی آنکھوں میں تھی ، اس حال میں کہ وہ محرم تھے ۔

794

Muwatta Imam Malik #794

Sahih

[794] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ عُمَرَ کَانَ یَکْرَہُ أَنْ یَنْزِعَ الْمُحْرِمُ حَلَمَۃً، أَوْ قُرَاداً عَنْ بَعِیرِہِ اَوْیَحُکَّۃُ۔

اردو ترجمہ · Urdu

نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ یہ ناپسند فرماتے تھے کہ محرم اپنے اونٹ ( کے بدن ) سے بڑی چچڑی یا چھوٹی چچڑی اتارے ، یا اُسے کھجائے ۔

795

Muwatta Imam Malik #795

Sahih

[795] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ أبِی مَرْیَمَ : أَ نَّہُ سَأَلَ سَعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ عَنْ ظُفْرٍ لَہُ انْکَسَرَ وَہُوَ مُحْرِمٌ، فَقَالَ : سَعِیدٌ اقْطَعْہُ۔

اردو ترجمہ · Urdu

محمد بن عبداللہ بن ابی مریم رحمہ اللہ سے روایت ہے انھوں نے سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے اپنے اس ناخن کے بارے میں پوچھا جو ٹوٹ گیا تھا اس حال میں کہ وہ محرم تھے تو سعید رحمہ اللہ نے فرمایا : اُسے کاٹ ڈالو ۔