Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 20 · Chapter 220

حج کے مسائل کی کتاب

عمرہ کے متعلق آنے والی متفرق روایات کا بیان

4 hadiths in this chapter

766

Muwatta Imam Malik #766

Sahih

[766] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ سُمَیٍّ مَوْلَی أبِی بَکْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ, عَنْ أبِی صَالِحٍ السَّمَّانِ, عَنْ أبِی ہُرَیْرَۃَ : أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ قَالَ: الْعُمْرَۃُ إِلَی الْعُمْرَۃِ کَفَّارَۃٌ لِمَا بَیْنَہُمَا، وَالْحَجُّ الْمَبْرُورُ لَیْسَ لَہُ جَزَائٌ إِلاَّ الْجَنَّۃُ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بے شک رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ ایک عمرہ دوسرے عمرے تک اُن گناہوں کا کفارہ ہے جو دونوں کے درمیان میں ہوئے اور حج مبرور کا بدلہ جنت کے سوا کچھ نہیں ۔‘‘

767

Muwatta Imam Malik #767

Sahih

[767] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ سُمَیٍّ مَوْلَی أبِی بَکْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَ نَّہُ سَمِعَ أَبَا بَکْرِ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ یَقُولُ : جَائَ تِ امْرَأَۃٌ إِلَی رَسُولِ اللّٰہِ ﷺ فَقَالَتْ : إنِّی قَدْ کُنْتُ تَجَہَّزْتُ لِلْحَجِّ، فَاعْتَرَضَ لِی۔ فَقَالَ لَہَا رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ : اعْتَمِرِی فِی رَمَضَانَ، فَإِنَّ عُمْرَۃً فِیہِ کَحَجَّۃٍ۔

اردو ترجمہ · Urdu

ابوبکر بن عبدالرحمن رحمہ اللہ سے روایت ہے ، کہتے ہیں کہ ایک عورت رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئی ، پھر کہنے لگی کہ یقیناً میں نے حج کے لیے تیاری کر رکھی تھی ، پھر مجھے کوئی عارضہ لاحق ہو گیا ( اور میں حج نہ کر سکی ) تو رسول اللہ ﷺ نے اس سے فرمایا :’’ ماہ رمضان میں عمرہ کر لے کیونکہ یقیناً رمضان کا عمرہ ، حج کے برابر ہے ۔‘‘

768

Muwatta Imam Malik #768

Sahih

[768] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ قَالَ: اِفْصِلُوا بَیْنَ حَجِّکُمْ وَعُمْرَتِکُمْ، فَإِنَّ ذَلِکَ أَتَمُّ لِحَجِّ أَحَدِکُمْ، وَأَتَمُّ لِعُمْرَتِہِ، أَنْ یَعْتَمِرَ فِی غَیْرِ أَشْہُرِ الْحَجِّ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا : اپنے حج اور عمرے کو الگ الگ ( مستقل طور پر ) ادا کیا کرو کیونکہ بلاشبہ یہ عمل تم میں سے ( ہر ) کسی کے حج کو بھی زیادہ کامل بنانے والا ہے اور اس کے عمرے کو بھی خوب پورا کرنے والا ہے ( یعنی ) حج کے مہینوں کے علاوہ ( کسی اور مہینے ) میں وہ عمرہ ادا کرے ( تو زیادہ بہتر ہے ) ۔

769

Muwatta Imam Malik #769

Sahih

[769] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، أَ نَّہُ بَلَغَہُ، أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ کَانَ إِذَا اعْتَمَرَ، رُبَّمَا لَمْ یَحْطُطْ عَنْ رَاحِلَتِہِ حَتَّی یَرْجِعَ۔

اردو ترجمہ · Urdu

امام مالک رحمہ اللہ کو یہ خبر پہنچی کہ حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ جب عمرہ کرتے تو بسا اوقات اپنے اونٹ سے بھی نیچے نہ اترتے یہاں تک کہ لوٹ جاتے ۔