Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 20 · Chapter 219

حج کے مسائل کی کتاب

حج تمتع کا بیان

4 hadiths in this chapter

762

Muwatta Imam Malik #762

Sahih

[762] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ نَوْفَلِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، أَ نَّہُ حَدَّثَہُ، أَ نَّہُ سَمِعَ سَعْدَ بْنَ أبِی وَقَّاصٍ، وَالضَّحَّاکَ بْنَ قَیْسٍ عَامَ حَجَّ مُعَاوِیَۃُ بْنُ أبِی سُفْیَانَ - وَہُمَا یَذْکُرَانِ التَّمَتُّعَ بِالْعُمْرَۃِ إِلَی الْحَجِّ - فَقَالَ الضَّحَّاکُ بْنُ قَیْسٍ :لَا یَفْعَلُ ذَلِکَ إِلاَّ مَنْ جَہِلَ أَمْرَ اللّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ۔ فَقَالَ سَعْدٌ : بِئْسَ مَا قُلْتَ یَا ابْنَ أَخِی۔ فَقَالَ الضَّحَّاکُ : فَإِنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ قَدْ نَہَی عَنْ ذَلِکَ۔ فَقَالَ سَعْدٌ : قَدْ صَنَعَہَا رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ ، وَصَنَعْنَاہَا مَعَہُ۔

اردو ترجمہ · Urdu

محمد بن عبداللہ بن حارث رحمہ اللہ سے روایت ہے ، انھوں نے حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ اور حضرت ضحاک بن قیس رضی اللہ عنہ کو سنا ، ( یہ ) اس سال ( کی بات ہے ) کہ جس میں حضرت امیر معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ نے ( 41 ھ میں اپنے دورِ خلافت کا پہلا ) حج کیا تھا ، دونوں ( حضرت سعد اور حضرت ضحاک رضی اللہ عنہ ) حج کے ساتھ عمرہ ملا کر حج تمتع کرنے کا تذکرہ کر رہے تھے ، حضرت ضحاک بن قیس رضی اللہ عنہ کہنے لگے کہ یہ کام تو اس شخص کے سوا کوئی نہیں کر سکتا جو حکم الٰہی سے جاہل و ناواقف ہو ، حضرت سعد رضی اللہ عنہ فرمانے لگے : اے میرے ( دینی ) بھائی کے بیٹے ! تو نے یہ بری بات کہی ہے ، حضرت ضحاک رضی اللہ عنہ کہنے لگے کہ یقیناً حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے اس سے منع فرما دیا تھا ، تو حضرت سعد رضی اللہ عنہ نے فرمایا : رسول اللہ ﷺ نے بھی یہ حج کیا تھا ، اور ہم نے بھی آپ ﷺ کے ہمراہ اسے ادا کیا تھا ۔

763

Muwatta Imam Malik #763

Sahih

[763] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ صَدَقَۃَ بْنِ یَسَارٍ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ، أَ نَّہُ قَالَ :وَاللّٰہِ لأَنْ أَعْتَمِرَ قَبْلَ الْحَجِّ وَأُہْدِیَ، أَحَبُّ إِلَیَّ مِنْ أَنْ أَعْتَمِرَ بَعْدَ الْحَجِّ فِی ذِی الْحِجَّۃِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، انھوں نے کہا : اللہ کی قسم ! میں حج سے پہلے عمرہ بھی ادا کروں اور ہدی کا جانور بھی ساتھ لے جاؤں ، یہ مجھے اس سے زیادہ محبوب ہے کہ میں حج کے بعد ذوالحج کے مہینے ہی میں عمرہ کروں ۔

764

Muwatta Imam Malik #764

Sahih

[764] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ دِینَارٍ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ، أَ نَّہُ کَانَ یَقُولُ : مَنِ اعْتَمَرَ فِی أَشْہُرِ الْحَجِّ فِی شَوَّالٍ، أَوْ ذِی الْقَعْدَۃِ، أَوْ فِی ذِی الْحِجَّۃِ، قَبْلَ الْحَجِّ، ثُمَّ أَقَامَ بِمَکَّۃَ حَتَّی یُدْرِکَہُ الْحَجُّ، فَہُوَ مُتَمَتِّعٌ إِنْ حَجَّ، وَعَلَیْہِ مَا اسْتَیْسَرَ مِنَ الْہَدْیِ، فَإِنْ لَمْ یَجِدْ، فَصِیَامُ ثَـلَاثَۃِ أَیَّامٍ فِی الْحَجِّ، وَسَبْعَۃٍ إِذَا رَجَعَ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، وہ کہا کرتے تھے کہ جس شخص نے حج سے پہلے حج کے مہینوں میں عمرہ کیا یعنی شوال میں یا ذوالقعدہ میں یا ذوالحج میں ، پھر وہ مکہ ہی میں ٹھہرا رہا ، یہاں تک کہ اُسے حج نے آ لیا ، چنانچہ اگر وہ حج کر لے تو وہ حج تمتع کرنے والا شمار ہو گا اور اس پر وہ ہدی کا جانور لازم ہو گا جو میسر ہو ، پھر اگر وہ ( قربانی ) نہ پائے تو تین روزے حج ( کے ایام ) میں رکھ لے اور سات روزے اس وقت رکھے جب وہ گھر لوٹ آئے ۔

765

Muwatta Imam Malik #765

Sahih

[765] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ، أَ نَّہُ سَمِعَ سَعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ یَقُولُ : مَنِ اعْتَمَرَ فِی شَوَّالٍ، أَوْ ذِی الْقَعْدَۃِ، أَوْ فِی ذِی الْحِجَّۃِ، ثُمَّ أَقَامَ بِمَکَّۃَ حَتَّی یُدْرِکَہُ الْحَجُّ، فَہُوَ مُتَمَتِّعٌ إِنْ حَجَّ وَمَا اسْتَیْسَرَ مِنَ الْہَدْی، فَمَنْ لَمْ یَجِدْ فَصِیَامُ ثَلَاثَۃِ أَیَّامٍ فِی الْحَجِّ وَسَبْعَۃٍ إِذَا رَجَعَ۔

اردو ترجمہ · Urdu

یحیی بن سعید رحمہ اللہ سے روایت ہے ، انھوں نے سعید بن مسیب رحمہ اللہ کو سنا ، وہ کہہ رہے تھے کہ جس شخص نے ( حج کے مہینوں مثلاً ) شوال میں یا ذوالقعدہ میں یا ذوالحج میں عمرہ کیا ، پھر وہ ( احرام کھول کر ) مکہ میں ٹھہر گیا ، یہاں تک کہ اُسے حج نے پا لیا ، چنانچہ ( اب ) اگر وہ حج کرے گا تو حج تمتع والا شمار ہو گا اور اس پر ہدی ( کا جانور قربان کرنا ) لازم ہے جو بھی میسر ہو ، پھر جو ( ایسا شخص قربانی کی طاقت ) نہ پا سکے تو ( اس پر دس دنوں کے ) روزے ( لازم ) ہیں ، تین ایام حج میں اور سات ، جب وہ واپس لوٹ جائے ۔