Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 20 · Chapter 217

حج کے مسائل کی کتاب

حج کے مہینوں میں عمرہ کرنے کا بیان

4 hadiths in this chapter

757

Muwatta Imam Malik #757

Sahih

[757] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، أَ نَّہُ بَلَغَہُ : أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ اعْتَمَرَ ثَـلَاثاً: عَامَ الْحُدَیْبِیَۃِ، وَعَامَ الْقَضِیَّۃِ، وَعَامَ الْجِعِرَّانَۃِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

امام مالک رحمہ اللہ کو یہ خبر پہنچی کہ بے شک رسول اللہ ﷺ نے تین عمرے ادا کیے تھے : حدیبیہ والے سال ، فیصلے ( میں طے شدہ حدیبیہ کے بعد ) والے سال یعنی عمرۃ القضاء اور جِعِرّانہ والے سال ۔

758

Muwatta Imam Malik #758

Sahih

[758] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ، عَنْ أَبِیہِ : أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ لَمْ یَعْتَمِرْ إِلاَّ ثَـلَاثاً، إِحْدَاہُنَّ فِی شَوَّالٍ, وَاثْنَتَیْنِ فِی ذِی الْقَعْدَۃِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

ہشام بن عروہ رحمہ اللہ اپنے والد ( عروہ رحمہ اللہ ) سے روایت کرتے ہیں کہ بلاشبہ رسول اللہ ﷺ نے تین کے سوا کوئی عمرہ نہیں کیا ، ان میں سے ایک شوال میں اور دو ذوالقعدہ میں تھے ۔

759

Muwatta Imam Malik #759

Sahih

[759] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَۃَ الأَسْلَمِیِّ، أَنَّ رَجُلاً سَأَلَ سَعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ فَقَالَ : أَعْتَمِرُ قَبْلَ أَنْ أَحُجَّ ؟ فَقَالَ سَعِیدٌ : نَعَمْ، قَدِ اعْتَمَرَ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ قَبْلَ أَنْ یَحُجَّ۔

اردو ترجمہ · Urdu

عبدالرحمن بن حرملہ اسلمی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے سوال کیا ، کہنے لگا کہ کیا میں عمرہ کر سکتا ہوں پہلے اس سے کہ حج کروں ؟ تو سعید رحمہ اللہ نے فرمایا : ہاں ، یقیناً رسول اللہ ﷺ نے بھی حج سے پہلے عمرہ ادا کیا تھا ۔

760

Muwatta Imam Malik #760

Sahih

[760] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ : أَنَّ عُمَرَ بْنَ أبِی سَلَمَۃَ اسْتَأْذَنَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ أَنْ یَعْتَمِرَ فِی شَوَّالٍ، فَأَذِنَ لَہُ فَاعْتَمَرَ، ثُمَّ قَفَلَ إِلَی أَہْلِہِ وَلَمْ یَحُجَّ۔

اردو ترجمہ · Urdu

سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ حضرت عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہ نے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے شوال میں عمرہ کرنے کی اجازت طلب کی ، چنانچہ انھوں نے ان کو اجازت دے دی تو انھوں نے عمرہ کیا پھر ( عمرہ کر کے ) واپس اپنے گھر لوٹ آئے اور حج ادا نہ کیا ۔