Muwatta Imam Malik #744
[744] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أبِی بَکْرٍ الثَّقَفِی، أَ نَّہُ سَأَلَ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ - وَہُمَا غَادِیَانِ مِنْ مِنًی إِلَی عَرَفَۃَ - کَیْفَ کُنْتُمْ تَصْنَعُونَ فِی ہَذَا الْیَوْمِ مَعَ رَسُولِ اللّٰہِ ﷺ ؟ قَالَ : کَانَ یُہِلُّ الْمُہِلُّ مِنَّا فَلَا یُنْکَرُ عَلَیْہِ، وَیُکَبِّرُ الْمُکَبِّرُ فَلَا یُنْکَرُ عَلَیْہِ۔
اردو ترجمہ · Urdu
محمد بن ابی بکر ثقفی رحمہ اللہ سے روایت ہے ، انھوں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سوال کیا ، اس حال میں کہ وہ دونوں ( نو ذوالحج کی ) صبح کو منیٰ سے عرفات کی طرف جا رہے تھے ( پوچھا کہ ) آپ لوگ رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ اس دن ( یعنی نو ذوالحج ، یوم عرفہ ) میں کس طرح ( کا عمل ) کرتے تھے ؟ تو حضرت انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا : ہم میں سے تلبیہ پڑھنے والا لبیک پکارتا رہتا تو اس پر بھی انکار نہ کیا جاتا تھا ( کوئی بھی اُسے منع نہ کرتا ) اور تکبیر کہنے والا اللہ اکبر اللہ اکبر کہتا تو اس پر بھی انکار نہ کیا جاتا تھا ۔