Muwatta Imam Malik #751
[751] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِیہِ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ قَالَ : یَا أَہْلَ مَکَّۃَ، مَا شَأْنُ النَّاسِ یَأْتُونَ شُعْثاً، وَأَنْتُمْ مُدَّہِنُونَ, أَہِلُّوا إِذَا رَأَیْتُمُ الْہِلَالَ۔
اردو ترجمہ · Urdu
عبدالرحمن بن قاسم رحمہ اللہ اپنے والد ( قاسم بن محمد رحمہ اللہ ) سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا :’’ اے مکہ والو ! لوگوں کا یہ کیا معاملہ ہے کہ وہ تو ( حج کے لیے تمھارے پاس ) اس حال میں آتے ہیں کہ ( احرام کی پابندیوں کی وجہ سے ) ان کے بال بکھرے ( ہوئے اور غبار آلود ) ہوتے ہیں اور تم ( احرام نہ باندھنے کی وجہ سے ) تیل لگائے ہوئے ہوتے ہو ، ( یہ مناسب نہیں ہے ، لہٰذا ) تم جب ( ذوالحج کا ) چاند دیکھ لو تو ( یکم تاریخ ہی سے ) احرام باندھ لیا کرو ۔