Muwatta Imam Malik #739
[739] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ أبِی الأَسْوَدِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عُرْوَۃَ بْنِ الزُّبَیْرِ، عَنْ عَائِشَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ ﷺ ، أَنَّہَا قَالَتْ : خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللّٰہِ ﷺ عَامَ حَجَّۃِ الْوَدَاعِ، فَمِنَّا مَنْ أَہَلَّ بِعُمْرَۃٍ، وَمِنَّا مَنْ أَہَلَّ بِحَجَّۃٍ وَعُمْرَۃٍ، وَمِنَّا مَنْ أَہَلَّ بِالْحَجِّ، وَأَہَلَّ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ بِالْحَجِّ، فَأَمَّا مَنْ أَہَلَّ بِعُمْرَۃٍ فَحَلَّ، وَأَمَّا مَنْ أَہَلَّ بِحَجٍّ، أَوْ جَمَعَ الْحَجَّ وَالْعُمْرَۃَ فَلَمْ یَحِلُّوا، حَتَّی کَانَ یَوْمُ النَّحْرِ۔
اردو ترجمہ · Urdu
ابوالاسود محمد بن عبدالرحمن بن نوفل رحمہ اللہ سے روایت ہے جو کہ یتیم تھے اور عُروہ بن زبیر رحمہ اللہ کی گود میں پلے تھے ، وہ عُروہ بن زبیر رحمہ اللہ سے اور وہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا زوجہ رسول اللہ ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے فرمایا : ہم حجۃُ الوداع کے سال رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ حج کے لیے نکلے ، ہم میں سے بعض نے ( حج قران کی صورت میں ) حج اور عمرہ کا اکٹھا احرام باندھا تھا اور بعض نے صرف حج ( مفرد ) کا احرام باندھا تھا اور رسول اللہ ﷺ نے حج کا احرام باندھا تھا ، چنانچہ وہ لوگ جنھوں نے صرف عمرے کا احرام باندھا تھا تو انھوں نے ( جاتے ہی عمرہ کر کے ) احرام کھول دیا اور وہ لوگ جنھوں نے اکیلے حج ( حج اِفراد ) کا احرام باندھا تھا یا حج اور عمرہ کو جمع کیا تھا ( وہ حج قِران کرنا چاہتے تھے ) تو انھوں نے احرام نہ کھولا یہاں تک کہ یوم نحر ( 10 ذوالحج یعنی قربانی والا دن ) آ گیا ۔