Muwatta Imam Malik #738
[738] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ أبِی بَکْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ أبِی بَکْرِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ ہِشَامٍ، عَنْ خَلاَّدِ بْنِ السَّائِبِ الْأَنْصَاری، عَنْ أَبِیہِ : أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ قَالَ : أَ تَانِی جِبْرِیلُ فَأَمَرَنِی أَنْ آمُرَ أَصْحَأبِی، أَوْ مَنْ مَعِی، أَنْ یَرْفَعُوا أَصْوَاتَہُمْ بِالتَّلْبِیَۃِ، أَوْ بِالإِہْلَالِ ۔ یُرِیدُ أَحَدَہُمَا۔
اردو ترجمہ · Urdu
خلاد بن سائب رحمہ اللہ اپنے والد ( سائب بن خلاد رضی اللہ عنہ ) سے روایت کرتے ہیں کہ بلاشبہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ میرے پاس جبریل علیہ السلام آئے ، انھوں نے مجھے حکم دیا کہ میں اپنے صحابہ کرام کو اور جو کوئی بھی میرے ہمراہ ہے ، انھیں یہ حکم دوں کہ وہ لبیک پکارنے میں اپنی آواز بلند کریں ۔ ( راوی کو شبہ ہے کہ آپ ﷺ نے ’’ اَلتَّلْبِیْۃ ‘‘ کا لفظ بولا تھا یا ’’ الْاِھْلَال ‘‘ کا بہرحال آپ ﷺ نے انہی میں سے ایک لفظ بولا تھا ، اور یہ دونوں ہم معنی ہیں ۔ )