Muwatta Imam Malik #732
[732] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ، أَنَّ تَلْبِیَۃَ رَسُولِ اللّٰہِ ﷺ : لَبَّیْکَ اللَّہُمَّ لَبَّیْکَ، لَبَّیْکَ لَا شَرِیکَ لَکَ لَبَّیْکَ، إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَۃَ لَکَ وَالْمُلْکَ، لَا شَرِیکَ لَکَ۔ قَالَ : وَکَانَ عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ عُمَرَ یَزِیدُ فِیہَا : لَبَّیْکَ لَبَّیْکَ لَبَّیْکَ وَسَعْدَیْکَ، وَالْخَیْرُ بِیَدَیْکَ لَبَّیْکَ، وَالرَّغْبَائُ إِلَیْکَ وَالْعَمَلُ۔
اردو ترجمہ · Urdu
نافع رحمہ اللہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ بے شک رسول اللہ ﷺ کا تلبیہ یہ تھا : (( لَبَّیْکَ ، اللّٰھُمَّ لَبَّیْکَ ، لَبَّیْکَ لَا شَرِیْکَ لَکَ لَبَّیْکَ ، اِنَّ الْحَمْدَوَالنِّعْمَۃَ لَکَ وَالْمُلْکَ ، لَا شَرِیْکَ لَکَ )) ’’ میں تیری خدمت میں بار بار حاضری دیتا ہوں ، اے اللہ ! میں تیری جناب میں بار بار حاضر ہوتا ہوں ، میں تیری خدمت میں بار بار حاضر ہوتا ہوں ، تیرا کوئی شریک نہیں ، میں تیری جناب میں بار بار حاضری دیتا ہوں ، یقیناً ہر قسم کی حمد اور نعمت و احسان تیرے ہی لیے ہے اور بادشاہت بھی ( تیرے ہی لیے ہے ) ، تیرا کوئی شریک نہیں ہے ۔‘‘ نافع رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ اس میں یہ اضافہ کیا کرتے تھے : (( لَبَّیْکَ وَسَعْدَیْکَ ، وَالْخَیْرُ بِیَدَیْکَ ، لَبَّیْکَ وَالرَّغْبَائُ اِلَیْکَ وَالْعَمَلُ )) ’’ میں تیری خدمت میں بار بار حاضر ہوتا ہوں اور بار بار تیری اطاعت کا اظہار کرتا ہوں ، اور بھلائی ( ساری کی ساری ) تیرے ہی ہاتھ میں ہے ، میں بار بار تیری جناب میں حاضری دیتا ہوں اور ( میری ) رغبت ( و توجہ بھی ) تیری طرف ہے اور ( میرے ) عمل ( کا مقصد بھی تیری ہی رضا ہے ) ۔‘‘