Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 20 · Chapter 206

حج کے مسائل کی کتاب

محرم شخص کا اپنا چہرہ ڈھانپنے کا بیان

5 hadiths in this chapter

717

Muwatta Imam Malik #717

Sahih

[717] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ، أَنَّہُ قَالَ : أَخْبَرَنِی الْفُرَافِصَۃُ بْنُ عُمَیْرٍ الْحَنَفِی: أَ نَّہُ رَأَی عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ بِالْعَرْجِ یُغَطِّی وَجْہَہُ وَہُوَ مُحْرِمٌ۔

اردو ترجمہ · Urdu

فُرَافِصَہ بن عمیر حنفی رحمہ اللہ سے روایت ہے ، انھوں نے حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کو عَرْج نامی جگہ میں دیکھا کہ وہ اپنا چہرہ ڈھانپ رہے تھے اس حال میں کہ وہ احرام باندھے ہوئے تھے ۔

718

Muwatta Imam Malik #718

Sahih

[718] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ عُمَرَ کَانَ یَقُولُ : مَا فَوْقَ الذَّقَنِ مِنَ الرَّأْسِ، فَـلَا یُخَمِّرْہُ الْمُحْرِمُ۔

اردو ترجمہ · Urdu

نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کہا کرتے تھے : ٹھوڑی سے اوپر اوپر ( سارا چہرہ بھی ) سر میں سے ہے لہٰذا محرم شخص اسے نہ ڈھانپے ۔

719

Muwatta Imam Malik #719

Sahih

[719] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ نَافِعٍ : أَنَّ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ عُمَرَ کَفَّنَ ابْنَہُ وَاقِدَ بْنَ عَبْدِ اللَّہِ، وَمَاتَ بِالْجُحْفَۃِ مُحْرِماً، وَخَمَّرَ رَأْسَہُ وَوَجْہَہُ۔ وَقَالَ: لَوْلَا أَنَّا حُرُمٌ لَطَیَّبْنَاہُ۔

اردو ترجمہ · Urdu

نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے اپنے بیٹے واقد بن عبداللہ رحمہ اللہ کو کفن دیا جو کہ حالت احرام میں جحفہ کے مقام پر فوت ہو گیا تھا اور انھوں نے اس کے سر اور چہرے کو ڈھانپ دیا اور کہا کہ اگر بلاشبہ ہم حالت احرام میں نہ ہوتے تو اسے ضرور خوشبو بھی لگاتے ۔

720

Muwatta Imam Malik #720

Sahih

[720] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ نَافِعٍ : أَنَّ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ عُمَرَ کَانَ یَقُولُ: لَا تَنْتَقِبُ الْمَرْأَۃُ الْمُحْرِمَۃُ، وَلَا تَلْبَسُ الْقُفَّازَیْنِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے : احرام والی عورت نہ تو نقاب کرے اور نہ ہی دستانے پہنے ۔

721

Muwatta Imam Malik #721

Sahih

[721] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ، عَنْ فَاطِمَۃَ بِنْتِ الْمُنْذِرِ، أَنَّہَا قَالَتْ : کُنَّا نُخَمِّرُ وُجُوہَنَا وَنَحْنُ مُحْرِمَاتٌ، وَنَحْنُ مَعَ أَسْمَائَ بِنْتِ أبِی بَکْرٍ الصِّدِّیقِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

فاطمہ بنت منذر رحمہ اللہ سے روایت ہے ، کہتی ہیں کہ ہم اپنے چہروں کو ڈھانپ لیا کرتی تھیں اس حال میں کہ ہم حالت احرام میں ہوتیں اور ہم ( ایسا کرتے وقت ) سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہما کے ہمراہ ہوتی تھیں ( تو وہ ہم پر اس کام کا انکار نہ کرتیں اور ہمیں منع نہ کرتیں ) ۔