Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 20 · Chapter 201

حج کے مسائل کی کتاب

اِحرام کے لیے غسل کرنے کا بیان

3 hadiths in this chapter

704

Muwatta Imam Malik #704

Sahih

[704] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِیہِ، عَنْ أَسْمَائَ بِنْتِ عُمَیْسٍ، أَنَّہَا وَلَدَتْ مُحَمَّدَ بْنَ أبِی بَکْرٍ بِالْبَیْدَائِ، فَذَکَرَ ذَلِکَ أَبُو بَکْرٍ لِرَسُولِ اللّٰہِ ﷺ ، فَقَالَ : مُرْہَا فَلْتَغْتَسِلْ، ثُمَّ لِتُہِلَّ۔

اردو ترجمہ · Urdu

سیدہ اسماء بنت عُمیَس رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انھوں نے ( حجۃ الوداع کے سفر میں ) بَیداء کے مقام پر محمد بن ابی بکر کو جنم دیا ، پھر حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ ﷺ کے سامنے اس کا ذکر کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا :’’ تم اسے حکم دو ، اسے چاہیے کہ وہ غسل کر لے پھر احرام باندھ لے ۔‘‘

705

Muwatta Imam Malik #705

Sahih

[705] وَحَدَّثَنِی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ، أَنَّ أَسْمَائَ بِنْتَ عُمَیْسٍ، وَلَدَتْ مُحَمَّدَ بْنَ أبِی بَکْرٍ بِذِی الْحُلَیْفَۃِ، فَأَمَرَہَا أَبُو بَکْرٍ أَنْ تَغْتَسِلَ، ثُمَّ تُہِلَّ۔

اردو ترجمہ · Urdu

سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ یقیناً حضرت اسماء بنت عُمیس رضی اللہ عنہا نے محمد بن ابی بکر کو ذُوالحلیفہ مقام پر جنم دیا تھا تو حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے انھیں حکم دیا کہ وہ غسل کر لیں ، پھر احرام باندھ لیں ۔

706

Muwatta Imam Malik #706

Sahih

[706] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ عُمَرَ کَانَ یَغْتَسِلُ لإِحْرَامِہِ قَبْلَ أَنْ یُحْرِمَ، وَلِدُخُولِہِ مَکَّۃَ، وَلِوُقُوفِہِ عَشِیَّۃَ عَرَفَۃَ۔

اردو ترجمہ · Urdu

نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ( تین مواقع پر ) غسل ( کا خصوصی اہتمام ) کرتے تھے : احرام باندھنے کے لیے احرام سے پہلے ، مکہ میں داخل ہونے کے لیے اور یوم عرفہ کے پچھلے پہر وقوف کے لیے ۔