Muwatta Imam Malik #626
[626] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ، أَنَّ عَائِشَۃَ وَحَفْصَۃَ زَوْجَیِ النَّبِیِّ ﷺ أَصْبَحَتَا صَائِمَتَیْنِ مُتَطَوِّعَتَیْنِ، فَأُہْدِیَ لَہُمَا طَعَامٌ، فَأَفْطَرَتَا عَلَیْہِ، فَدَخَلَ عَلَیْہِمَا رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ ، قَالَتْ عَائِشَۃُ : فَقَالَتْ حَفْصَۃُ وَبَدَرَتْنِی بِالْکَلَامِ، وَکَانَتْ بِنْتَ أَبِیہَا : یَا رَسُولَ اللّٰہِ إنِّی أَصْبَحْتُ أَنَا وَعَائِشَۃُ صَائِمَتَیْنِ مُتَطَوِّعَتَیْنِ فَأُہْدِیَ إِلَیْنَا طَعَامٌ، فَأَفْطَرْنَا عَلَیْہِ، فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ : اقْضِیَا مَکَانَہُ یَوْماً آخَرَ
اردو ترجمہ · Urdu
ابن شہاب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا اور سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا دونوں ازواج پیغمبر ﷺ نے نفلی روزہ رکھ کر صبح کی ، پھر دونوں کو ہدیے میں کھانا پیش کیا گیا تو دونوں نے اسے کھا کر روزہ توڑ ڈالا ، پھر رسول اللہ ﷺ تشریف لائے ، ابن شہاب رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بتایا کہ ( آپ ﷺ کی آمد پر ) حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا بات کرنے لگیں اور گفتگو کرنے میں انھوں نے مجھ سے پہل کی اور ( واقعی ) وہ اپنے باپ کی بیٹی تھیں ( اپنے والد حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی طرح زیادہ جرأت مند تھیں ، کہنے لگیں کہ ) اے اللہ کے رسول ! بے شک میں اور عائشہ رضی اللہ عنہا نے نفلی روزے کے ساتھ صبح کی تھی ، پھر ہمیں کھانے کا ہدیہ ملا تو ہم نے اس کے ساتھ روزہ توڑ دیا ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ تم اس کی جگہ کسی اور دن قضا کر لینا ۔‘‘