Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 17 · Chapter 165

روزوں کے متعلق کتاب

( بغیر کچھ کھائے پیے ) مسلسل روزے رکھنے سے ممانعت کا بیان

2 hadiths in this chapter

615

Muwatta Imam Malik #615

Sahih

[615] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ : أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ نَہَی عَنِ الْوِصَالِ، فَقَالُوا: یَا رَسُولَ اللّٰہِ فَإِنَّکَ تُوَاصِلُ ؟ فَقَالَ: إنِّی لَسْتُ کَہَیْئَتِکُمْ، إنِّی أُطْعَمُ وَأُسْقَی۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ یقیناً رسول اللہ ﷺ نے وصال ( بغیر سحری و افطاری کے مسلسل روزے رکھنے ) سے منع فرمایا ، لوگوں نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول ! آپ خود تو وصال فرماتے ہیں ؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا :’’ بے شک میں تمھاری طرح نہیں ہوں ، یقیناً مجھے تو کھلا اور پلا دیا جاتا ہے ۔‘‘

616

Muwatta Imam Malik #616

Sahih

[616] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ أبِی الزِّنَادِ، عَنِ الأَعْرَجِ، عَنْ أبِی ہُرَیْرَۃَ, أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ قَالَ : إِیَّاکُمْ وَالْوِصَالَ، إِیَّاکُمْ وَالْوِصَالَ قَالُوا فَإِنَّکَ تُوَاصِلُ یَا رَسُولَ اللّٰہِ ؟ قَالَ : إنِّی لَسْتُ کَہَیْئَتِکُمْ، إنِّی أَبِیتُ یُطْعِمُنِی رَبِّی وَیَسْقِینِی۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بلاشبہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ اپنے آپ کو وصال سے بچاؤ ، اپنے آپ کو وصال سے بچاؤ ۔‘‘ لوگوں نے کہا کہ اے اللہ کے رسول ! آپ خود تو وصال کرتے ہیں ؟ فرمایا :’’ یقیناً ( اس معاملے میں ) میں تم جیسا نہیں ہوں کیونکہ یقیناً میں اس حال میں رات گزارتا ہوں کہ میرا رب مجھے کھلا اور پلا دیتا ہے ۔‘‘