Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 17 · Chapter 163

روزوں کے متعلق کتاب

یومِ عاشور ( دسویں محرم ) کے روزہ کا بیان

3 hadiths in this chapter

611

Muwatta Imam Malik #611

Sahih

[611] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ، عَنْ أَبِیہِ، عَنْ عَائِشَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ ﷺ ، أَ نَّہَا قَالَتْ : کَانَ یَوْمُ عَاشُورَائَ یَوْماً تَصُومُہُ قُرَیْشٌ فِی الْجَاہِلِیَّۃِ، وَکَانَ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ یَصُومُہُ فِی الْجَاہِلِیَّۃِ، فَلَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ الْمَدِینَۃَ صَامَہُ، وَأَمَرَ بِصِیَامِہِ، فَلَمَّا فُرِضَ رَمَضَانُ کَانَ ہُوَ الْفَرِیضَۃَ، وَتُرِکَ یَوْمُ عَاشُورَائَ، فَمَنْ شَائَ صَامَہُ، وَمَنْ شَائَ تَرَکَہُ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا زوجہ پیغمبر ﷺ سے روایت ہے ، کہتی ہیں کہ دورِ جاہلیت میں عاشوراء کے دن قریش مکہ بھی روزہ رکھا کرتے تھے اور رسول اللہ ﷺ بھی زمانۂ جاہلیت میں ( نبوت سے پہلے ) یہ روزہ رکھا کرتے تھے ، پھر جب آپ ﷺ مدینہ منورہ تشریف لائے تو ( یہاں بھی ) آپ ﷺ نے یہ روزہ رکھا اور اپنے صحابہ رضی اللہ عنہم کو بھی اس کا روزہ رکھنے کا حکم دیا ، پھر جب رمضان فرض کر دیا گیا تو صرف وہی فرض ٹھہرا اور یوم عاشور ( کی فرضیت ) کو ترک کر دیا گیا ، پھر جو چاہتا اس کا روزہ رکھ لیتا اور جو چاہتا اسے چھوڑ دیتا ۔

612

Muwatta Imam Malik #612

Sahih

[612] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ، عَنْ حُمَیْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، أَ نَّہُ سَمِعَ مُعَاوِیَۃَ بْنَ أبِی سُفْیَانَ یَوْمَ عَاشُورَائَ عَامَ حَجَّ، وَہُوَ عَلَی الْمِنْبَرِ یَقُولُ : یَا أَہْلَ الْمَدِینَۃِ أَیْنَ عُلَمَاؤُکُمْ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ یَقُولُ لِہَذَا الْیَوْمِ : ہَذَا یَوْمُ عَاشُورَائَ، وَلَمْ یکْتبِ اللّٰہُ عَلَیْکُمْ صِیَامُہُ، وَأَنَا صَائِمٌ، فَمَنْ شَائَ، فَلْیَصُمْ وَمَنْ شَائَ فَلْیُفْطِرْ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حمید بن عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انھوں نے حضرت معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہما کو عاشورہ کے دن سنا ، جس سال کہ وہ حج کے لیے گئے ، وہ منبر پر ( تشریف فرما ) تھے ( اور ) کہہ رہے تھے کہ اے مدینہ والو ! تمھارے علماء کہاں ہیں ؟ میں نے تو رسول اللہ ﷺ کو اس دن کے متعلق یہ فرماتے ہوئے سنا :’’ یہ عاشوراء کا دن ہے جس کا روزہ تم پر فرض تو قرار نہیں دیا گیا لیکن میں ( اس دن کا ) روزہ رکھے ہوئے ہوں ، لہٰذا جو چاہے روزہ رکھ لے اور جو چاہے نہ رکھے ۔‘‘

613

Muwatta Imam Malik #613

Zaeef

[613] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، أَ نَّہُ بَلَغَہُ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ أَرْسَلَ إِلَی الْحَارِثِ بْنِ ہِشَامٍ، أَنَّ غَداً یَوْمُ عَاشُورَائَ فَصُمْ، وَأْمُرْ أَہْلَکَ أَنْ یَصُومُوا۔

اردو ترجمہ · Urdu

امام مالک رحمہ اللہ کو یہ خبر پہنچی کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے حضرت حارث بن ہشام رضی اللہ عنہ کی طرف یہ پیغام بھیجا کہ یقیناً کل یوم عاشور ہے ، لہٰذا خود بھی اس کا روزہ رکھو اور اپنے گھر والوں کو بھی حکم دو کہ وہ اس دن کا روزہ رکھیں ۔