Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 17 · Chapter 162

روزوں کے متعلق کتاب

روزہ دار کو پچھنے لگانے کا بیان

3 hadiths in this chapter

608

Muwatta Imam Malik #608

Sahih

[608] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ، أَ نَّہُ کَانَ یَحْتَجِمُ وَہُوَ صَائِمٌ، قَالَ : ثُمَّ تَرَکَ ذَلِکَ بَعْدُ، فَکَانَ إِذَا صَامَ لَمْ یَحْتَجِمْ حَتَّی یُفْطِرَ۔

اردو ترجمہ · Urdu

نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روزے کی حالت میں بھی پچھنے لگوا لیا کرتے تھے ، نافع رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ پھرا نھوں نے ایسا کرنا چھوڑ دیا اور جب وہ روزہ رکھتے تو جب تک افطاری نہ کر لیتے ، پچھنے نہیں لگواتے تھے ۔

609

Muwatta Imam Malik #609

Zaeef

[609] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ، أَنَّ سَعْدَ بْنَ أبِی وَقَّاصٍ وَعَبْدَ اللّٰہِ بْنَ عُمَرَ، کَانَا یَحْتَجِمَانِ وَہُمَا صَائِمَانِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

ابن شہاب رحمہ اللہ سے رویت ہے کہ حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ اور حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما پچھنے لگوا لیا کرتے تھے ، اس حال میں کہ وہ روزے سے ہوتے تھے ۔

610

Muwatta Imam Malik #610

Sahih

[610] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ، عَنْ أَبِیہِ، أَ نَّہُ کَانَ یَحْتَجِمُ وَہُوَ صَائِمٌ، ثُمَّ لَا یُفْطِرُ۔ قَال : وَمَا رَأَیْتُہُ احْتَجَمَ قَطُّ إِلاَّ وَہُوَ صَائِمٌ۔

اردو ترجمہ · Urdu

ہشام بن عروہ رحمہ اللہ اپنے باپ عروہ رحمہ اللہ سے بیان کرتے ہیں کہ وہ روزے کی حالت میں پچھنے لگوا لیا کرتے تھے ، پھر ( وہ اس وجہ سے ) روزہ توڑتے بھی نہیں تھے ( کیونکہ اس عمل سے روزہ ٹوٹتا ہی نہیں ) ، ہشام رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے ان کو کبھی نہیں دیکھا کہ انھوں نے پچھنے لگوائے ہوں مگر اس حال میں کہ وہ روزہ رکھے ہوئے ہوتے تھے ۔ ( بغیر روزے کے پچھنے لگواتے ہی نہیں تھے )