Muwatta Imam Malik #599
[599] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ، عَنْ عُبَیْدِ اللّٰہِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُتْبَۃَ بْنِ مَسْعُودٍ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَبَّاسٍ : أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ خَرَجَ إِلَی مَکَّۃَ عَامَ الْفَتْحِ فِی رَمَضَانَ، فَصَامَ حَتَّی بَلَغَ الْکَدِیدَ، ثُمَّ أَفْطَرَ، فَأَفْطَرَ النَّاسُ، وَکَانُوا یَأْخُذُونَ بِالأَحْدَثِ فَالأَحْدَثِ مِنْ أَمْرِ رَسُولِ اللّٰہِ۔
اردو ترجمہ · Urdu
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ فتح مکہ کے سال ماہِ رمضان میں مکہ کی طرف نکلے تو آپ ﷺ روزہ رکھتے رہے ، یہاں تک کہ جب آپ کدید کے مقام پر پہنچے تو ( لوگوں کی مشقت دیکھ کر عصر کے بعد ) روزہ کھول دیا ، چنانچہ لوگوں نے بھی روزہ ختم کر دیا ۔ ( امام مالک رحمہ اللہ کے شیخ امام زہری رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ) صحابہ کرام رضی اللہ عنہم رسول اللہ ﷺ کے کاموں میں سے جو آخر آخر میں وقوع پذیر ہوتا اسے اختیار کر لیتے تھے ۔