Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 17 · Chapter 155

روزوں کے متعلق کتاب

روزہ جلد افطار کرنے کا بیان

3 hadiths in this chapter

583

Muwatta Imam Malik #583

Sahih

[583] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ أبِی حَازِمِ بْنِ دِینَارٍ، عَنْ سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِیِّ أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ قَالَ :لَا یَزَالُ النَّاسُ بِخَیْرٍ، مَا عَجَّلُوا الْفِطْرَ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ لوگ ہمیشہ خیر و بھلائی میں رہیں گے جب تک افطاری میں جلدی کرتے رہیں گے ۔‘‘

584

Muwatta Imam Malik #584

Sahih

[584] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَۃَ الأَسْلَمِیِّ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ، أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ قَالَ : لَا یَزَالُ النَّاسُ بِخَیْرٍ مَا عَجَّلُوا الْفِطْرَ۔

اردو ترجمہ · Urdu

سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ لوگ ہمیشہ خیر و بھلائی کے ساتھ رہیں گے جب تک جلد افطار کرتے رہیں گے ۔‘‘

585

Muwatta Imam Malik #585

Zaeef

[585] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ، عَنْ حُمَیْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ : أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ، وَعُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ کَانَا یُصَلِّیَانِ الْمَغْرِبَ حِینَ یَنْظُرَانِ إِلَی اللَّیْلِ الأَسْوَدِ، قَبْلَ أَنْ یُفْطِرَا، ثُمَّ یُفْطِرَانِ بَعْدَ الصَّلَاۃِ، وَذَلِکَ فِی رَمَضَانَ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حمید بن عبدالرحمن رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ اور حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ جب سیاہ رات کو دیکھ لیتے تو افطاری کرنے سے پہلے نماز مغرب ادا کر لیتے پھر نماز کے بعد افطار کرتے تھے اور ایسا ماہِ رمضان میں ہوتا تھا ۔