Muslim99Muslim99

Bulugh al-Maram · Book 9 · Chapter 4

Criminal Offences

بَابُ قِتَالِ الْجَانِي وَقَتْلُ الْمُرْتَدِّ

7 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

1027

Bulugh al-Maram #1027

Sahih

عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم : ((مَنْ قُتِلَ دُونَ مَالِهِ فَهُوَ شَهِيدٌ)). رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَالنَّسَائِيُّ، وَالتِّرْمِذِيُّ وَصَحَّحَهُ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو کوئی اپنے مال کی حفاظت کرتا ہوا مارا جائے وہ شہید ہے۔‘‘ (اسے ابوداود‘ نسائی اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے اسے صحیح کہا ہے۔)

1028

Bulugh al-Maram #1028

Sahih

وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: قَاتَلَ يُعْلَى بْنُ أُمَيَّةَ رَجُلًا، فَعَضَّ أَحَدُهُمَا صَاحِبَهُ، فَنَزَعَ ثَنِيَّتَهُ، فَاخْتَصَمَا إِلَى النَّبِيِّ - صلى الله عليه وسلم - فَقَالَ: ((أَيَعَضُّ أَحَدُكُمْ أَخَاهُ كَمَا يَعَضُّ الْفَحْلُ؟ لَا دِيَةَ لَهُ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ، وَاللَّفْظُ لِمُسْلِمٍ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ حضرت یعلیٰ بن امیہ رضی اللہ عنہ کی ایک شخص سے لڑائی ہوگئی۔ ان دونوں میں سے ایک نے دوسرے کو دانتوں سے کاٹا تو اس نے اپنا ہاتھ اس کے منہ سے کھینچ کر باہر نکالا‘ چنانچہ اس کا سامنے کا دانت ٹوٹ کر گر گیا۔ پھر دونوں اپنا جھگڑا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی عدالت میں لے گئے تو آپ نے فرمایا: ’’کیا تم میں سے کوئی اپنے بھائی کو اس طرح کاٹ کھاتا ہے جس طرح اونٹ؟ اس کے لیے کوئی دیت نہیں۔‘‘ (بخاری و مسلم۔ اور یہ الفاظ مسلم کے ہیں۔)

1029

Bulugh al-Maram #1029

Sahih

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ - صلى الله عليه وسلم: ((لَوْ أَنَّ امْرَأً اطَّلَعَ عَلَيْكَ بِغَيْرِ إِذْنٍ، فَحَذَفْتَهُ بِحَصَاةٍ، فَفَقَأْتَ عَيْنَهُ، لَمْ يَكُنْ عَلَيْكَ جُنَاحٌ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ. وَفِي لَفْظٍ لِأَحْمَدَ، وَالنَّسَائِيِّ، وَصَحَّحَهُ ابْنُ حِبَّانَ: ((فَلَا دِيَةَ لَهُ وَلَا قِصَاصَ)).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے‘ ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اگر کوئی مرد بغیر اجازت کے تیرے گھر جھانکے (نظر ڈالے) اور تو کنکری مار کر اس کی آنکھ پھوڑ دے تو تجھ پر کوئی گناہ نہیں۔‘‘ (بخاری و مسلم) احمد اور نسائی کی روایت میں یوں ہے‘ جسے ابن حبان نے صحیح کہا ہے: ’’نہ اس کی دیت ہے اور نہ قصاص۔‘‘

1030

Bulugh al-Maram #1030

Da'if

وَعَنْ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: قَضَى رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - أَنَّ حِفْظَ الْحَوَائِطِ بِالنَّهَارِ عَلَى أَهْلِهَا، وَأَنْ حِفْظَ الْمَاشِيَةِ بِاللَّيْلِ عَلَى أَهْلِهَا، وَأَنَّ عَلَى أَهْلِ الْمَاشِيَةِ مَا أَصَابَتْ مَاشِيَتُهُمْ بِاللَّيْلِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْأَرْبَعَةُ إِلَّا التِّرْمِذِيُّ، وَصَحَّحَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَفِي إِسْنَادِهِ اِخْتِلَافٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہما سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فیصلہ فرمایا کہ دن کے وقت باغوں کی حفاظت و نگرانی مالکان باغ کے ذمے ہے۔ اور رات کے وقت مویشیوں کی حفاظت و نگرانی مالکان مویشی کے ذمے ہے۔ اور رات کے اوقات میں مویشی جس قدر کسی کا نقصان کریں اس کا تاوان مویشیوں کے مالکان پر ہے۔ (اس حدیث کو احمد نے‘ اور ترمذی کے سوا چاروں نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے اسے صحیح کہا ہے تاہم اس کی سند میں اختلاف ہے۔)

1031

Bulugh al-Maram #1031

Sahih

وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ - رضي الله عنه - فِي رَجُلٍ أَسْلَمَ ثُمَّ تَهَوَّدَ -: لَا أَجْلِسُ حَتَّى يُقْتَلَ، قَضَاءُ اللَّهِ وَرَسُولِهِ، فَأُمِرَ بِهِ، فَقُتِلَ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ. وَفِي رِوَايَةٍ لِأَبِي دَاوُدَ: وَكَانَ قَدِ اسْتُتِيبَ قَبْلَ ذَلِكَ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے ایسے شخص کے متعلق‘ جو پہلے اسلام لایا تھا پھر یہودی ہو گیا‘ مروی ہے کہ میں اس وقت تک نہیں بیٹھوں گا جب تک کہ اسے قتل نہ کر دیا جائے۔ یہ اللہ اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کا فیصلہ ہے۔ پھر اس کے قتل کا حکم دیا اور اسے قتل کر دیا گیا۔ (بخاری و مسلم) اور ابوداود کی ایک روایت میں ہے: اسے قتل سے پہلے توبہ کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔

1032

Bulugh al-Maram #1032

Sahih

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((مَنْ بَدَّلَ دِينَهُ فَاقْتُلُوهُ)). رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص اپنا دین بدل لے اسے قتل کردو۔‘‘ (اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔)

1033

Bulugh al-Maram #1033

Sahih

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ أَعْمَى كَانَتْ لَهُ أُمُّ وَلَدَ تَشْتُمُ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - وَتَقَعُ فِيهِ، فَيَنْهَاهَا، فَلَا تَنْتَهِي، فَلَمَّا كَانَ ذَاتَ لَيْلَةٍ أَخْذَ الْمِعْوَلَ، فَجَعَلَهُ فِي بَطْنِهَا، وَاتَّكَأَ عَلَيْهَا. فَقَتَلَهَا فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - فَقَالَ: ((أَلاَ اشْهَدُوا أَنَّ دَمَهَا هَدَرٌ)). رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَرُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ہی سے مروی ہے کہ ایک نابینے شخص کی ایک ام ولد (لونڈی) تھی جو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو گالی دیتی اور برا بھلا کہتی تھی۔ وہ نابینا صحابی اسے منع کرتے مگر وہ باز نہ آتی۔ ایک رات انھوں نے کدال لے کر اس کے پیٹ پر رکھ کر اس پر اپنا بوجھ ڈال کر دبایا اور اسے قتل کر دیا۔ یہ بات نبی صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچی تو آپ نے فرمایا: ’’خبردار! تم گواہ رہو! اس کا خون رائیگاں اور بیکار گیا۔‘‘ (اسے ابوداود نے روایت کیا ہے اور اس کے راوی ثقہ ہیں۔)