Muslim99Muslim99

Bulugh al-Maram · Book 9 · Chapter 3

Criminal Offences

بَابُ قِتَالِ أَهْلِ الْبَغْيِ

5 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

1022

Bulugh al-Maram #1022

Sahih

عَنْ اِبْنِ عُمَرَ رِضَيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((مَنْ حَمَلَ عَلَيْنَا السِّلَاحَ، فَلَيْسَ مِنَّا)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس نے ہمارے خلاف ہتھیار اٹھایا وہ ہم میں سے نہیں۔‘‘ (بخاری و مسلم)

1023

Bulugh al-Maram #1023

Sahih

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رضي الله عنه - عَنْ النَّبِيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((مَنْ خَرَجَ عَنِ الطَّاعَةِ، وَفَارَقَ الْجَمَاعَةَ، وَمَاتَ، فَمِيتَةٌ جَاهِلِيَّةٌ)). أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس نے (امام کی) اطاعت سے خروج کیا اور مسلمانوں کی جماعت سے الگ ہو گیا اور اسی حالت میں اس پر موت واقع ہو گئی تو اس کی یہ موت جاہلیت کی موت ہوگی۔‘‘ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔)

1024

Bulugh al-Maram #1024

Sahih

وَعَنْ أَمِّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((تَقْتُلُ عَمَّارًا الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ)). رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’حضرت عمار رضی اللہ عنہ کو باغی گروہ قتل کرے گا۔‘‘(اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔)

1025

Bulugh al-Maram #1025

Da'if

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((هَلْ تَدْرِي يَا ابْنَ أُمِّ عَبْدٍ، كَيْفَ حُكْمُ اللَّهِ فِيمَنْ بَغَى مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ؟)) ، قَالَ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ: ((لَا يُجْهَزُ عَلَى جَرِيحِهَا، وَلَا يُقْتَلُ أَسِيرُهَا، وَلَا يُطْلَبُ هَارِبُهَا، وَلَا يُقْسَمُ فَيْؤُهَا)). رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالْحَاكِمُ وَصَحَّحَهُ فَوَهِمَ; فَإِنَّ فِي إِسْنَادِهِ كَوْثَرَ بْنَ حَكِيمٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ. وَصَحَّ عَنْ عَلِيٍّ مِنْ طُرُقٍ نَحْوُهُ مَوْقُوفًا. أَخْرَجَهُ ابْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَالْحَاكِمُ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اے ام عبد کے بیٹے! کیا تجھے معلوم ہے کہ اس امت کے باغیوں کے متعلق اللہ تعالیٰ کا کیا فیصلہ ہے؟‘‘ انھوں نے عرض کیا: اللہ اور اس کا رسول ہی بہتر جانتے ہیں۔ آپ نے فرمایا: ’’اس کے زخمیوں پر تشدد نہیں کیا جائے گا اور نہ اس کے قیدیوں کو قتل کیا جائے گا‘ اور نہ بھاگنے والے کا پیچھا کیا جائے گا‘ اور نہ اس کے مال کو غنیمت جان کر تقسیم کیا جائے گا۔‘‘ (اس روایت کو بزار اور حاکم نے روایت کیا ہے اور حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے‘ مگر یہ حاکم کا وہم ہے‘ اس لیے کہ اس کی سند میں کوثر بن حکیم متروک راوی ہے۔) حضرت علی رضی اللہ عنہ سے موقوفاًاس جیسی روایت کئی طرق سے صحیح ثابت ہے۔ (اسے ابن ابی شیبہ اور حاکم نے بیان کیا ہے۔)

1026

Bulugh al-Maram #1026

Sahih

وَعَنْ عَرْفَجَةَ بْنِ شُرَيْحٍ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - يَقُولُ: ((مَنْ أَتَاكُمْ وَأَمَرَكُمْ جَمِيعٌ، يُرِيدُ أَنْ يُفَرِّقَ جَمَاعَتَكُمْ، فَاقْتُلُوهُ)). أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عرفجہ بن شریح کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ’’جو شخص تمھارے پاس آئے جبکہ تم سب متفق و متحد ہو اور وہ تمھاری جماعت میں تفریق پیدا کرنا چاہتا ہو تو اسے قتل کر دو۔‘‘ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔)