Muslim99Muslim99

Bulugh al-Maram · Book 10 · Chapter 1

Legal Penalties

بَابُ حَدِّ الزَّانِي

15 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

1034

Bulugh al-Maram #1034

Sahih

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رضي الله عنه - وَزَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عنهما - أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْأَعْرَابِ أَتَى رَسُولَ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم. فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! أَنْشُدُكَ بِاللَّهِ إِلَّا قَضَيْتَ لِي بِكِتَابِ اللَّهِ، فَقَالَ الْآخَرُ - وَهُوَ أَفْقَهُ مِنْهُ - نَعَمْ. فَاقْضِ بَيْنَنَا بِكِتَابِ اللَّهِ، وَأْذَنْ لِي، فَقَالَ: ((قُلْ)). قَالَ: إنَّ ابْنِي كَانَ عَسِيفًا عَلَى هَذَا فَزَنَى بِامْرَأَتِهِ، وَإِنِّي أُخْبِرْتُ أَنَّ عَلَى ابْنِي الرَّجْمَ، فَافْتَدَيْتُ مِنْهُ بِمَائَةِ شَاةٍ وَوَلِيدَةٍ، فَسَأَلَتُ أَهْلَ الْعِلْمِ، فَأَخْبَرُونِي: أَنَّمَا عَلَى ابْنِيْ جَلْدُ مَائَةٍ وَتَغْرِيبُ عَامٍ، وَأَنَّ عَلَى امْرَأَةِ هَذَا الرَّجْمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَأَقْضِيَنَّ بَيْنَكُمَا بِكِتَابِ اللَّهِ، الْوَلِيدَةُ وَالْغَنَمُ رَدٌّ عَلَيْكَ، وَعَلَى ابْنِكَ جَلْدُ مِائَةٍ وَتَغْرِيبُ عَامٍ، وَاغْدُ يَا أُنَيْسُ إِلَى امْرَأَةِ هَذَا، فَإِنْ اعْتَرَفَتْ فَارْجُمْهَا)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ، هَذَا وَاللَّفْظُ لِمُسْلِمٍ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ اور حضرت زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک دیہاتی آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں آپ کو اللہ کی قسم دے کر عرض کرتا ہوں کہ آپ کتاب اللہ کے مطابق ہی میرا فیصلہ فرمائیں۔ اور دوسرا جو اس کے مقابلے میں زیادہ سمجھدار اور دانا تھا اس نے بھی کہا کہ جی ہاں! آپ ہمارے درمیان کتاب اللہ کے مطابق فیصلہ فرمائیں اور مجھے کچھ عرض کرنے کی اجازت دیں۔ آپ نے فرمایا: ’’بیان کرو۔‘‘ وہ بولا: میرا بیٹا اس کے ہاں مزدوری پر کام کرتا تھا‘ اس نے اس کی بیوی سے زنا کا ارتکاب کرلیا اور مجھے خبر دی گئی کہ میرے بیٹے پر رجم کی سزا لازم آتی ہے‘ چنانچہ میں نے اس کے فدیے میں ایک سو بکریاں اور ایک لونڈی دے کر اس کی جان چھڑائی۔ اس کے بعد میں نے اہل علم سے دریافت کیا تو انھوں نے مجھے بتایا کہ میرے بیٹے کی سزا سو کوڑے اور ایک سال کی جلا وطنی ہے اور اس شخص کی بیوی کی سزا رجم ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! میں تمھارے درمیان کتاب اللہ کے عین مطابق فیصلہ کروں گا۔ لونڈی اور بکریاں تمھیں واپس لوٹائی جائیں گی اور تیرے بیٹے کی سزا سو کوڑے اور سال بھر کی جلا وطنی ہے۔ اوراے اُنَیْس! تم اس آدمی کی اہلیہ کے پاس جاؤ، اگر وہ (زنا کاری کا) اعتراف کر لے تو اسے سنگسار کر دو۔‘‘ (بخاری و مسلم اور یہ الفاظ مسلم کے ہیں۔)

1035

Bulugh al-Maram #1035

Sahih

وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((خُذُوا عَنِّي، خُذُوا عَنِّي، فَقَدْ جَعَلَ اللَّهُ لَهُنَّ سَبِيلًا، الْبِكْرُ بِالْبِكْرِ جَلْدُ مِائَةٍ، وَنَفْيُ سَنَةٍ، وَالثَّيِّبُ بِالثَّيِّبِ جَلْدُ مِائَةٍ، وَالرَّجْمُ)). رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’(احکام شریعت) مجھ سے حاصل کر لو۔ (احکام شریعت) مجھ سے حاصل کر لو۔ اللہ تعالیٰ نے عورتوں کی بابت راستہ واضح کر دیا ہے۔ کنوارا لڑکا کنواری لڑکی سے زنا کرے تو اس کی سزا سو کوڑے اور ایک سال کی جلا وطنی ہے۔ اور اگر شادی شدہ عورت کے ساتھ شادی شدہ زنا کرے تو اس کی سزا سو کوڑے اور رجم ہے۔‘‘ ( اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔)

1036

Bulugh al-Maram #1036

Sahih

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: أَتَى رَجُلٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - وَهُوَ فِي الْمَسْجِدِ - فَنَادَاهُ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! إِنِّي زَنَيْتُ، فَأَعْرَضَ عَنْهُ، فَتَنَحَّى تِلْقَاءَ وَجْهِهِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! إِنِّي زَنَيْتُ، فَأَعْرَضَ عَنْهُ، حَتَّى ثَنَّى ذَلِكَ عَلَيْهِ أَرْبَعَ مَرَّاتٍ، فَلَمَّا شَهِدَ عَلَى نَفْسِهِ أَرْبَعَ شَهَادَاتٍ. دَعَاهُ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - فَقَالَ ((أَبِكَ جُنُونٌ؟)) قَالَ. لَا. قَالَ: ((فَهَلْ أَحْصَنْتَ؟)). قَالَ: نَعَمْ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - ((اذْهَبُوا بِهِ فَارْجُمُوهُ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک مسلمان آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا جبکہ اس وقت آپ مسجد میں تشریف فرما تھے۔وہ بلند آواز سے آپ کو پکار کر کہنے لگا: اے اللہ کے رسول !میں نے زنا کیا ہے۔ آپ نے اس سے منہ پھیر لیا۔ وہ دوسری طرف سے گھوم کر آپ کے سامنے آگیا اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول !میں نے زنا کیا ہے۔ آپ نے پھر اپنا رخ انور پھیر لیا حتی کہ اس شخص نے چار مرتبہ اپنی بات دہرائی‘ چنانچہ (اس طرح) جب اس نے اپنے خلاف چار مرتبہ گواہیاں دے دیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اپنے پاس بلایا اور پوچھا: ’’کیا تو دیوانہ ہے؟‘‘ اس نے کہا: نہیں۔ آپ نے پھر فرمایا: ’’کیا تو شادی شدہ ہے؟‘‘ اس نے کہا: جی ہاں۔ تو پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اسے لے جاؤ اور سنگسار کر دو۔‘‘(بخاری و مسلم)

1037

Bulugh al-Maram #1037

Sahih

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: لَمَّا أَتَى مَاعِزُ بْنُ مَالِكٍ إِلَى النَّبِيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ لَهُ: ((لَعَلَّكَ قَبَّلْتَ، أَوْ غَمَزْتَ، أَوْ نَظَرْتَ؟)) قَالَ: لَا، يَا رَسُولَ اللَّهِ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ماعز بن مالک رضی اللہ عنہ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ نے ان سے دریافت فرمایا: ’’شاید تو نے بوس و کنار کیا ہو یا چھیڑ چھاڑ کی ہو یا نظر بد ڈالی ہو۔‘‘ اس نے کہا: نہیں‘ اے اللہ کے رسول ! (اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔)

1038

Bulugh al-Maram #1038

Sahih

وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ - رضي الله عنه - أَنَّهُ خَطَبَ فَقَالَ: إِنَّ اللَّهَ بَعَثَ مُحَمَّدًا بِالْحَقِّ، وَأَنْزَلَ عَلَيْهِ الْكِتَابَ، فَكَانَ فِيمَا أَنْزَلَ اللَّهُ عَلَيْهِ آيَةُ الرَّجْمِ. قَرَأْنَاهَا وَوَعَيْنَاهَا وَعَقَلْنَاهَا، فَرَجَمَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - وَرَجَمْنَا بَعْدَهُ، فَأَخْشَى إِنْ طَالَ بِالنَّاسِ زَمَانٌ أَنْ يَقُولَ قَائِلٌ: مَا نَجِدُ الرَّجْمَ فِي كِتَابِ اللَّهِ، فَيَضِلُّوا بِتَرْكِ فَرِيضَةٍ أَنْزَلَهَا اللَّهُ، وَإِنَّ الرَّجْمَ حَقٌّ فِي كِتَابِ اللَّهِ عَلَى مَنْ زَنَى، إِذَا أُحْصِنَ مِنَ الرِّجَالِ وَالنِّسَاءِ، إِذَا قَامَتْ الْبَيِّنَةُ، أَوْ كَانَ الْحَبَلُ، أَوْ الِاعْتِرَافُ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے‘ انھوں نے اپنے خطاب میں کہا: اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو حق دے کر مبعوث فرمایا اور ان پر کتاب نازل فرمائی۔ اللہ تعالیٰ نے آپ پر جو کچھ نازل فرمایا اس میں رجم کی آیت بھی تھی۔ ہم نے (خود) اسے پڑھا اور اسے یاد بھی کیا اور اسے (خوب) سمجھا ‘ چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رجم کیا اور آپ کے بعد ہم نے بھی رجم کیا۔ مجھے اندیشہ ہے کہ کچھ زمانہ گزرنے کے بعد کوئی کہنے والا کہہ دے گا کہ ہم کتاب اللہ میں رجم (کی سزا) کا ذکر نہیں پاتے۔ اس طرح وہ لوگ ایسے فرض کے تارک ہو کر جسے اللہ تعالیٰ نے نازل فرمایا تھا‘ گمراہ ہو جائیں گے‘ حالانکہ رجم (کی سزا) ہر شادی شدہ مرد و عورت پر کتاب اللہ میں ثابت ہے جب گواہی مل جائے یا حمل ہو یا (زانی اور زانیہ کا) اقرار ہو۔ (بخاری و مسلم)

1039

Bulugh al-Maram #1039

Sahih

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رضي الله عنه - سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - يَقُولُ: ((إِذَا زَنَتْ أَمَةُ أَحَدِكُمْ، فَتَبَيَّنَ زِنَاهَا، فَلْيَجْلِدْهَا الْحَدَّ، وَلَا يُثَرِّبْ عَلَيْهَا، ثُمَّ إِنْ زَنَتْ فَلْيَجْلِدْهَا الْحَدَّ، وَلَا يُثَرِّبْ عَلَيْهَا، ثُمَّ إِنْ زَنَتِ الثَّالِثَةَ، فَتَبَيَّنَ زِنَاهَا، فَلْيَبِعْهَا وَلَوْ بِحَبْلٍ مِنْ شَعَرٍ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ وَهَذَا لَفْظُ مُسْلِمٍ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا‘ آپ فرماتے تھے: ’’جب تم میں سے کسی کی لونڈی زنا کی مرتکب ہو اور اس کا زنا ظاہر ہو جائے تو اسے چاہیے کہ اس لونڈی پر حد لگائے اور اسے ملامت نہ کرے۔ اگر وہ پھر زنا کا ارتکاب کرے تو اسے چاہیے کہ اس پر حد لگائے اور اسے ملامت نہ کرے۔ اگر وہ تیسری مرتبہ پھر زنا کرے اور اس کا زنا ظاہر ہو جائے تو اسے فروخت کر دے‘ خواہ بالوں سے بٹی ہوئی ایک رسی کے عوض ہی کیوں نہ ہو۔‘‘ (بخاری و مسلم‘ اور یہ الفاظ مسلم کے ہیں۔)

1040

Bulugh al-Maram #1040

Da'if

وَعَنْ عَلِيٍّ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((أَقِيمُوا الْحُدُودَ عَلَى مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ)). رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ. وَهُوَ فِي ((مُسْلِمٍ)) مَوْقُوفٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اپنے غلاموں اور لونڈیوں پر حدیں قائم کرو۔‘‘ (اسے ابوداود نے روایت کیا ہے اور مسلم میں یہ روایت موقوف ہے۔)

1041

Bulugh al-Maram #1041

Sahih

وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حَصِينٍ - رضي الله عنه: أَنَّ امْرَأَةً مِنْ جُهَيْنَةَ أَتَتْ نَبِيَّ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - وَهِيَ حُبْلَى مِنَ الزِّنَا - فَقَالَتْ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ! أَصَبْتُ حَدًّا، فَأَقِمْهُ عَلَيَّ، فَدَعَا نَبِيُّ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - وَلِيَّهَا. فَقَالَ: ((أَحْسِنْ إِلَيْهَا فَإِذَا وَضَعَتْ فَائْتِنِي بِهَا)). فَفَعَلَ. فَأَمَرَ بِهَا فَشُكَّتْ عَلَيْهَا ثِيَابُهَا، ثُمَّ أَمَرَ بِهَا فَرُجِمَتْ، ثُمَّ صَلَّى عَلَيْهَا، فَقَالَ عُمَرُ: أَتُصَلِّي عَلَيْهَا يَا نَبِيَّ اللَّهِ وَقَدْ زَنَتْ؟ فَقَالَ: ((لَقَدْ تَابَتْ تَوْبَةً لَوْ قُسِّمَتْ بَيْنَ سَبْعِينَ مِنْ أَهْلِ الْمَدِينَةِ لَوَسِعَتْهُمْ، وَهَلْ وَجَدَتْ أَفَضَلَ مِنْ أَنْ جَادَتْ بِنَفْسِهَا لِلَّهِ؟)). رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جہینہ قبیلے کی ایک عورت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور وہ اس وقت زنا سے حاملہ تھی۔ اس نے کہا: اے اللہ کے نبی !میں حد کی مستحق ہوں‘ لہٰذا آپ مجھ پر حد نافذ فرمائیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے سرپرست کو بلایا اور اسے تلقین فرمائی: ’’اس کے ساتھ حسن سلوک کرو اور جب یہ بچہ جنم دے تو اسے میرے پاس لے آؤ۔‘‘ چنانچہ اس نے ایسا ہی کیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس (عورت) کے بارے میں حکم دیا تو اس کے کپڑے مضبوطی سے باندھ دیے گئے۔ پھر آپ نے اس کی بابت حکم فرمایا اور اسے سنگسار کر دیا گیا‘ پھر آپ نے اس کی نماز جنازہ پڑھی تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ کہنے لگے: اے اللہ کے نبی !آپ اس کی نماز جنازہ پڑھتے ہیں حالانکہ یہ تو زنا کی مرتکب ہوئی ہے؟ آپ نے فرمایا: ’’اس نے ایسی توبہ کی ہے کہ اگر اسے اہل مدینہ کے ستر آدمیوں کے درمیان تقسیم کر دیا جائے تو ان سب کو گھیر لے۔ کیا تو نے اس سے بھی بہتر کسی کوپایا ہے جس نے اللہ کے لیے اپنی جان لٹا دی ہے؟‘‘ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔)

1042

Bulugh al-Maram #1042

Sahih

وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: رَجَمَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - رَجُلًا مَنْ أَسْلَمَ، وَرَجُلًا مِنَ الْيَهُودِ، وَامْرَأَةً. رَوَاهُ مُسْلِمٌ. وَقِصَّةُ رَجْمِ الْيَهُودِيَّيْنِ فِي ((الصَّحِيحَيْنِ)) مِنْ حَدِيثِ ابْنِ عُمَرَ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسلم قبیلے کے ایک مرد کو رجم کیا اور ایک یہودی مرد اور ایک عورت کو رجم کیا۔ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ اور یہودی مرد و عورت کے رجم کا واقعہ ابن عمر رضی اللہ عنہما کے حوالے سے صحیحین میں منقول ہے۔)

1043

Bulugh al-Maram #1043

Sahih

وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: كَانَ بَيْنَ أَبْيَاتِنَا رُوَيْجِلٌ ضَعِيفٌ، فَخَبَثَ بِأَمَةٍ مِنْ إِمَائِهِمْ، فَذَكَرَ ذَلِكَ سَعْدٌ لِرَسُولِ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - فَقَالَ: ((اضْرِبُوهُ حَدَّهُ)). فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ! إِنَّهُ أَضْعَفُ مِنْ ذَلِكَ، فَقَالَ: ((خُذُوا عِثْكَالًا فِيهِ مِائَةُ شِمْرَاخٍ، ثُمَّ اضْرِبُوهُ بِهِ ضَرْبَةً وَاحِدَةً)). فَفَعَلُوا. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالنَّسَائِيُّ، وَابْنُ مَاجَهْ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ. لَكِنْ اخْتُلِفَ فِي وَصْلِهِ وَإِرْسَالِهِ

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سعید بن سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ہمارے محلے میں ایک چھوٹا سا کمزور (اپاہج) آدمی رہتا تھا۔ اس نے ہماری لونڈیوں میں سے ایک لونڈی کے ساتھ بدکاری کر لی ۔ حضرت سعد رضی اللہ عنہ نے اس کا ذکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا تو آپ نے فرمایا: ’’اسے حد لگاؤ۔‘‘تب وہ کہنے لگے: اے اللہ کے رسول! وہ تو اس (حد لگنے) سے کہیں زیادہ کمزور اور لاغر ہے۔ آپ نے فرمایا: ’’کھجور کے درخت کی ایک ایسی بڑی ٹہنی لو جس میں سو شاخیں ہوں‘ پھر اسے ایک ہی دفعہ اس مرد پر مار دو۔‘‘ چنانچہ ان لوگوں نے ایسا ہی کیا۔ (اسے احمد‘ نسائی اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے اور اس کی سند حسن ہے لیکن اس کے موصول اور مرسل ہونے میں اختلاف ہے۔)

1044

Bulugh al-Maram #1044

Hasan

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا; أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((مَنْ وَجَدْتُمُوهُ يَعْمَلُ عَمَلَ قَوْمِ لُوطٍ، فَاقْتُلُوا الْفَاعِلَ وَالْمَفْعُولَ بِهِ، وَمَنْ وَجَدْتُمُوهُ وَقَعَ عَلَى بَهِيمَةٍ، فَاقْتُلُوهُ وَاقْتُلُوا الْبَهِيمَةَ)). رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْأَرْبَعَةُ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ، إِلَّا أَنَّ فِيهِ اِخْتِلَافًا.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے‘ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تم جس شخص کو قوم لوط کے فعل کا مرتکب پاؤ تو فاعل اور مفعول دونوں کو قتل کر دو۔ اور جس شخص کوکسی چوپائے کے ساتھ بدفعلی کرتے پاؤ تو اس مرد اور اس چوپائے دونوں کو مار ڈالو۔‘‘ (اسے احمد اور چاروں نے روایت کیا ہے۔ اس کے راویوں کی توثیق کی گئی ہے مگر اس حدیث کے بارے میں اختلاف ہے۔)

1045

Bulugh al-Maram #1045

Sahih

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا: أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - ضَرَبَ وَغَرَّبَ وَأَنَّ أَبَا بَكْرٍ ضَرَبَ وَغَرَّبَ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنَّهُ اخْتُلِفَ فِي رَفْعِهِ، وَوَقْفِهِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی ا??لہ علیہ وسلم نے (غیر شادی شدہ زانی کو) مارا اور جلا وطن بھی کیا۔ اور حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے بھی مارا اور جلا وطن بھی کیا۔ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے بھی مارا اور جلاوطن بھی کیا۔ (اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور اس کے راوی ثقہ ہیں مگر اس کے موقوف اور مرفوع ہونے کی بابت اختلاف ہے۔)

1046

Bulugh al-Maram #1046

Sahih

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - الْمُخَنَّثِينَ مِنَ الرِّجَالِ، وَالْمُتَرَجِّلَاتِ مِنَ النِّسَاءِ، وَقَالَ: ((أَخْرِجُوهُمْ مِنْ بُيُوتِكُمْ)). رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے مردوں پر لعنت کی ہے جو عورتوں کا روپ دھاریں اور ایسی عورتوں پر لعنت کی ہے جو مردوں کی مشابہت کریں‘ نیز فرمایا: ’’انھیں اپنے گھروں سے نکال (گھروں میں داخل نہ ہونے) دو۔‘‘ (اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔)

1047

Bulugh al-Maram #1047

Da'if

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((ادْفَعُوا الْحُدُودَ، مَا وَجَدْتُمْ لَهَا مَدْفَعًا)). أَخْرَجَهُ ابْنُ مَاجَهْ، وَإِسْنَادُهُ ضَعِيفٌ. وَأَخْرَجَهُ التِّرْمِذِيُّ، وَالْحَاكِمُ: مِنْ حَدِيثِ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا بِلَفْظِ: ((ادْرَأُوا الْحُدُودَ عَنِ الْمُسْلِمِينَ مَا اسْتَطَعْتُمْ)). وَهُوَ ضَعِيفٌ أَيْضًا. وَرَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ: عَنْ عَلِيٍّ - رضي الله عنه - (مِنْ) قَوْلِهِ بِلَفْظِ: ((ادْرَأُوا الْحُدُودَ بِالشُّبُهَاتِ)).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جہاں تک حد لگانے سے بچاؤ کی گنجائش ملے‘ حد رفع کرو۔‘‘ (اسے ابن ماجہ نے روایت کیا ہے اور اس کی سند ضعیف ہے۔) اور اسے ترمذی اور حاکم نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے واسطے سے ان الفاظ سے بیان کیا ہے: ’’ جہاں تک تمھارے بس میں ہو‘مسلمانوں سے حدود کو ہٹاؤ۔‘‘ (یہ بھی ضعیف ہے۔) اور بیہقی نے اسے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے واسطے سے روایت کیا ہے۔ اور وہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کا اپنا قول ہے جس کے الفاظ یہ ہیں: شبہات کی وجہ سے حدود کو ہٹا دو۔

1048

Bulugh al-Maram #1048

Hasan

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((اجْتَنِبُوا هَذِهِ الْقَاذُورَاتِ الَّتِي نَهَى اللَّهُ تَعَالَى عَنْهَا، فَمَنْ أَلَمَّ بِهَا فَلْيَسْتَتِرْ بِسِتْرِ اللَّهِ تَعَالَى، وَلِيَتُبْ إِلَى اللَّهِ تَعَالَى، فَإِنَّهُ مَنْ يَبْدِ لَنَا صَفْحَتَهُ نُقِمْ عَلَيْهِ كِتَابَ اللَّهِ - عز وجل)). رَوَاهُ الْحَاكِمُ، وَهُوَ فِي ((الْمُوْطَّإِ)) مِنْ مَرَاسِيلِ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ان گندے کاموں سے بچو جن سے اللہ تعالیٰ نے منع فرمایا ہے۔ اور جو شخص ان میں مبتلا ہو جائے تو اسے اللہ کے ڈالے ہوئے پردے میں چھپے رہنا چاہیے اور اسے چاہیے کہ اللہ کی جناب میں (پوشیدہ طور پر) توبہ کر لے کیونکہ جو شخص اپنا معاملہ ہمارے سامنے ظاہر کرے گا ہم اس پر اللہ کا حکم نافذ کر کے چھوڑیں گے۔‘‘ (اسے حاکم نے روایت کیا ہے اور یہ روایت موطا امام مالک میں زید بن اسلم کی مرسل روایات میں مذکور ہے۔)