Muslim99Muslim99

Bulugh al-Maram · Book 10 · Chapter 2

Legal Penalties

بَابُ حَدِّ الْقَذْفِ

4 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

1049

Bulugh al-Maram #1049

Hasan

عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: لَمَّا نَزَلَ عُذْرِي، قَامَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - عَلَى الْمِنْبَرِ، فَذَكَرَ ذَلِكَ وَتَلَا الْقُرْآنَ، فَلَمَّا نَزَلَ أَمَرَ بِرَجُلَيْنِ وَامْرَأَةٍ فَضُرِبُوا الْحَدَّ. أَخْرَجَهُ أَحْمَدُ وَالْأَرْبَعَةُ. وأشار إلِيه البخاري.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جب قرآن مجید میں میری براء ت نازل ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر رونق افروز ہوئے اور اس کا ذکر فرمایا اور قرآن کی تلاوت فرمائی۔ جب منبر سے نیچے تشریف لائے تو دو مردوں اور ایک عورت کے متعلق فیصلہ فرمایا اور انھیں حد لگائی گئی۔ (اسے احمد اور چاروں نے روایت کیا ہے اور بخاری نے اس کی طرف اشارہ کیا ہے۔)

1050

Bulugh al-Maram #1050

Sahih

وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ - رضي الله عنه - قَالَ: أَوَّلَ لِعَانٍ كَانَ فِي الْإِسْلَامِ أَنَّ شَرِيكَ بْنُ سَمْحَاءَ قَذَفَهُ هِلَالُ بْنُ أُمَيَّةَ بِامْرَأَتِهِ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((الْبَيِّنَةَ، وَإِلَّا فَحَدٌّ فِي ظَهْرِكَ)). الْحَدِيثَ أَخْرَجَهُ أَبُو يَعْلَي، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ. وَهُوَ فِي الْبُخَارِيِّ نَحْوُهُ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ عَبَّاسٍ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اسلام میں لعان کا پہلا واقعہ شریک بن سحماء کا تھا۔ ان پر ہلال بن امیہ نے اپنی بیوی کے ساتھ زنا کی تہمت لگائی تھی‘ چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا:’’ثبوت لاؤ ورنہ تمھاری پیٹھ پر حد لگائی جائے گی۔‘‘(پھر )راوی نے پوری حدیث بیان کی۔ (اس حدیث کوابویعلیٰ نے بیان کیا ہے اور اس کے راوی ثقہ ہیں۔ اور بخاری میں اسی جیسی روایت حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے منقول ہے۔)

1051

Bulugh al-Maram #1051

Sahih

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرٍ بْنِ رَبِيعَةَ قَالَ: لَقَدْ أَدْرَكَتُ أَبَا بَكْرٍ، وَعُمَرَ، وَعُثْمَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ، وَمِنْ بَعْدَهُمْ، فَلَمْ أَرَهُمْ يَضْرِبُونَ الْمَمْلُوكَ فِي الْقَذْفِ إِلَّا أَرْبَعِينَ. رَوَاهُ مَالِكٌ، وَالثَّوْرِيُّ فِي ((جَامِعِهِ)).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عامر بن ربیعہ سے روایت ہے کہ میں نے حضرت ابوبکر‘ عمر اور عثمان رضی اللہ عنہم اور ان کے بعد والوں کا عہد پایا ہے۔ میں نے انھیں غلاموں کو سزائے قذف میں چالیس (کوڑوں) سے زیادہ مارتے ہوئے نہیں دیکھا۔ (اسے مالک نے روایت کیا ہے اور ثوری نے اپنی جامع میں بیان کیا ہے۔)

1052

Bulugh al-Maram #1052

Sahih

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((مَنْ قَذْفَ مَمْلُوكَهُ يُقَامُ عَلَيْهِ الْحَدُّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، إِلَّا أَنْ يَكُونَ كَمَا قَالَ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص اپنے غلام (یا لونڈی) پر تہمت لگائے اس پر قیامت کے روز حد لگائی جائے گی الّا یہ کہ وہ اسی طرح ہو جس طرح کہ اس نے کہا ہے یعنی (وہ تہمت سچی ہو۔‘‘) (بخاری و مسلم)