Muslim99Muslim99

Bulugh al-Maram · Book 8 · Chapter 5

Marriage

بَابُ الْوَلِيمَةِ

13 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

892

Bulugh al-Maram #892

Sahih

عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ - رضي الله عنه - أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - رَأَى عَلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ أَثَرَ صُفْرَةٍ، قَالَ: ((مَا هَذَا؟))، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! إِنِّي تَزَوَّجْتُ امْرَأَةً عَلَى وَزْنِ نَوَاةٍ مِنْ ذَهَبٍ. فَقَالَ: ((فَبَارَكَ اللَّهُ لَكَ، أَوْلِمْ وَلَوْ بِشَاةٍ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ، وَاللَّفْظُ لِمُسْلِمٍ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ (کے کپڑوں) پر زردی کا نشان دیکھا تو فرمایا: ’’یہ کیا ہے؟‘‘ انھوں نے کہا: اللہ کے رسول! میں نے ایک عورت سے کھجور کی گٹھلی کے مساوی سونے کے عوض نکاح کیا ہے۔ آپ نے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ تجھے برکت دے‘ ولیمہ ضرور کر‘ خواہ ایک بکری ہی ہو۔‘‘ (بخاری و مسلم۔ اور الفاظ مسلم کے ہیں۔)

893

Bulugh al-Maram #893

Sahih

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا- قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((إِذَا دُعِيَ أَحَدُكُمْ إِلَى الْوَلِيمَةِ فَلْيَأْتِهَا)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ. وَلِمُسْلِمٍ: إِذَا دَعَا أَحَدُكُمْ أَخَاهُ، فَلْيُجِبْ; عُرْسًا كَانَ أَوْ نَحْوَهُ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے‘ وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب تم میں سے کسی کو دعوت ولیمہ پر مدعو کیا جائے تو اسے وہاں پہنچنا چاہیے۔‘‘ (بخاری و مسلم) اور مسلم کی روایت میں ہے: ’’جب تم میں سے کوئی اپنے بھائی کو مدعو کرے تو اسے دعوت قبول کرنی چاہیے‘ خواہ وہ شادی ہو یا اسی طرح کی کوئی اور دعوت۔‘‘

894

Bulugh al-Maram #894

Sahih

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((شَرُّ الطَّعَامِ طَعَامُ الْوَلِيمَةِ: يُمْنَعُهَا مَنْ يَأْتِيهَا، وَيُدْعَى إِلَيْهَا مَنْ يَأْبَاهَا، وَمَنْ لَمْ يُجِبِ الدَّعْوَةَ فَقَدْ عَصَى اللَّهَ وَرَسُولَهُ)). أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے‘ وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’بدترین کھانا اس ولیمے کا کھانا ہے جس میں (بخوشی) آنے والے کو منع کر دیا جائے اور جو آنے سے انکاری ہو اسے بلایا جائے۔ اور جس نے دعوت ولیمہ کو قبول نہ کیا تو اس نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی۔‘‘ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔)

895

Bulugh al-Maram #895

Sahih

وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((إِذَا دُعِيَ أَحَدُكُمْ فَلْيُجِبْ; فَإِنْ كَانَ صَائِمًا فَلْيُصَلِّ، وَإِنْ كَانَ مُفْطِرًا فَلْيُطْعَمْ)). أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ أَيْضًا وَلَهُ مِنْ حَدِيثِ جَابِرٍ نَحْوُهُ. وَقَالَ: ((فَإِنْ شَاءَ طَعِمَ وَإِنْ شَاءَ تَرَكَ)).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ہی سے مروی ہے‘ وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب تم میں سے کسی کو (کھانے کی دعوت پر) مدعو کیا جائے تو اسے قبول کرنا چاہیے۔ اگر وہ روزے سے ہو تو (دعوت دینے والے کے لیے) دعا کرے اور اگر روزے سے نہ ہو تو پھر اسے کھانا کھانا چاہیے۔‘‘ (اسے بھی مسلم نے روایت کیا ہے۔)اور مسلم میں حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے بھی اسی طرح کی روایت ہے اور اس میں آپ کا ارشاد ہے: ’’اگر وہ چاہے تو کھا لے اور اگر چاہے تو چھوڑ دے۔‘‘

896

Bulugh al-Maram #896

Da'if

وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((طَعَامُ الْوَلِيمَةِ أَوَّلَ يَوْمٍ حَقٌّ، وَطَعَامُ يَوْمِ الثَّانِي سُنَّةٌ، وَطَعَامُ يَوْمِ الثَّالِثِ سُمْعَةٌ، وَمَنْ سَمَّعَ سَمَّعَ اللهُ بِهِ)). رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَاسْتَغْرَبَهُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ وَلَهُ شَاهِدٌ: عَنْ أَنَسٍ عِنْدَ ابْنِ مَاجَهْ

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ولیمے کا کھانا پہلے روز حق ہے اور دوسرے روز کا کھانا مروجہ طریقہ ہے اور تیسرے روز کا کھانا شہرت و ریاکاری ہے۔ اور جو شخص ریاکاری کرتا ہے اللہ تعالیٰ اسے رسو اکرے گا۔‘‘ (اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور اسے غریب قرار دیا ہے۔ اور اس حدیث کے راوی صحیح (بخاری) کے راوی ہیں اور ابن ماجہ میں حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی روایت اس کا شاہد ہے۔)

897

Bulugh al-Maram #897

Sahih

وَعَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ قَالَتْ: أَوْلَمَ النَّبِيُّ - صلى الله عليه وسلم - عَلَى بَعْضِ نِسَائِهِ بِمُدَّيْنِ مِنْ شَعِيرٍ. أَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت صفیہ بنت شیبہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے‘ وہ فرماتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیویوں میں سے کسی بیوی کا ولیمہ دو مُدجو سے کیا۔ (اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔)

898

Bulugh al-Maram #898

Sahih

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: أَقَامَ النَّبِيُّ - صلى الله عليه وسلم - بَيْنَ خَيْبَرَ وَالْمَدِينَةِ ثَلَاثَ لَيَالٍ، يُبْنَى عَلَيْهِ بِصَفِيَّةَ، فَدَعَوْتُ الْمُسْلِمِينَ إِلَى وَلِيمَتِهِ، فَمَا كَانَ فِيهَا مِنْ خُبْزٍ وَلَا لَحْمٍ، وَمَا كَانَ فِيهَا إِلَّا أَنْ أَمَرَ بِالْأَنْطَاعِ، فَبُسِطَتْ، فَأُلْقِيَ عَلَيْهَا التَّمْرُ، وَالْأَقِطُ، وَالسَّمْنُ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ، وَاللَّفْظُ لِلْبُخَارِيِّ

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے‘ وہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر اور مدینہ کے درمیان تین روز تک قیام کیا۔ حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا (کے ساتھ شب زفاف گزارنے) کے لیے آپ کی خاطر وہاں خیمہ لگایا گیا‘ چنانچہ میں نے مسلمانوں کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ولیمے کی دعوت دی۔ اس (دعوت) میں روٹی تھی نہ گوشت۔ اس (تقریب) میں بس یہی تھا کہ آپ نے چرمی دسترخوان (بچھانے ) کا حکم دیا تو وہ بچھا دیے گئے اور ان پر کھجوریں‘ پنیر اور گھی لا کر رکھ دیا گیا۔ (بخاری و مسلم۔ اور یہ الفاظ بخاری کے ہیں۔)

899

Bulugh al-Maram #899

Da'if

وَعَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: إِذَا اجْتَمَعَ دَاعِيَانِ، فَأَجِبْ أَقْرَبَهُمَا بَابًا، فَإِنْ سَبَقَ أَحَدُهُمَا فَأَجِبِ الَّذِي سَبَقَ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَسَنَدُهُ ضَعِيفٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم میں سے ایک آدمی سے مروی ہے‘ انھوں نے فرمایا: جب دو آدمیوں نے دعوت طعام دی ہو تو جس کا دروازہ زیادہ قریب ہو اس کی دعوت قبول کرو‘ اور اگر ان میں سے ایک نے پہل کی ہو تو پہل کرنے والے کی دعوت قبول کرو۔‘‘ (اسے ابوداود نے روایت کیا ہے‘ اوراس کی سند ضعیف ہے۔)

900

Bulugh al-Maram #900

Sahih

وَعَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((لَا آكُلُ مُتَّكِئًا)). رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے‘ وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’میں ٹیک لگا کر نہیں کھایا کرتا۔‘‘ (اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔)

901

Bulugh al-Maram #901

Sahih

وَعَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ - صلى الله عليه وسلم: ((يَا غُلَامُ! سَمِّ اللَّهَ، وَكُلْ بِيَمِينِكَ، وَكُلْ مِمَّا يَلِيكَ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عمر بن ابوسلمہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے‘ وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ’’اے بچے! بِسْمِ اللّٰہ پڑھو ‘اپنے دائیں ہاتھ سے کھاؤ اور اپنے سامنے سے کھاؤ۔‘‘ (بخاری و مسلم)

902

Bulugh al-Maram #902

Hasan

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ; - أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - أُتِيَ بِقَصْعَ??ٍ مِنْ ثَرِيدٍ، فَقَالَ: ((كُلُوا مِنْ جَوَانِبِهَا، وَلَا تَأْكُلُوا مِنْ وَسَطِهَا، فَإِنَّ الْبَرَكَةَ تَنْزِلُ فِي وَسَطِهَا)). رَوَاهُ الْأَرْبَعَةُ، وَهَذَا لَفْظُ النَّسَائِيِّ، وَسَنَدُهُ صَحِيحٌ

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ثرید سے بھرا ہوا ایک بڑا پیالہ پیش کیا گیا تو آپ نے فرمایا: ’’پیالے کے اطراف سے کھاؤ‘ اس کے درمیان سے نہ کھاؤ‘ اس لیے کہ اس کے درمیان میں برکت نازل ہوتی ہے۔‘‘ (اسے چاروں نے روایت کیا ہے اور یہ الفاظ نسائی کے ہیں اور اس کی سند صحیح ہے۔)

903

Bulugh al-Maram #903

Sahih

وَعَنْ جَابِرٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((لَا تَأْكُلُوا بِالشِّمَالِ; فَإِنَّ الشَّيْطَانَ يَأْكُلُ بِالشِّمَالِ)). رَوَاهُ مُسْلِمٌ

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ’’بائیں ہاتھ سے نہ کھاؤ‘ اس لیے کہ شیطان بائیں ہاتھ سے کھاتا ہے۔‘‘ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔)

904

Bulugh al-Maram #904

Sahih

وَعَنْ أَبِي قَتَادَةَ - رضي الله عنه - أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((إِذَا شَرِبَ أَحَدُكُمْ، فَلَا يَتَنَفَّسْ فِي الْإِنَاءِ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ وَلِأَبِي دَاوُدَ: عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ نَحْوُهُ، وَزَادَ: ((أَوْ يَنْفُخْ فِيهِ)). وَصَحَّحَهُ التِّرْمِذِيُّ

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ نبی ٔاکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب تم میں سے کوئی شخص پیے تو برتن میں سانس نہ لے۔‘‘ (بخاری و مسلم) حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے اسی طرح کی روایت ابوداود میں بھی ہے اور اس میں یہ اضافہ ہے: ’’اس میں پھونک نہ مارے۔‘‘ (ترمذی نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔)