Bulugh al-Maram #905
عَنْ عَائِشَةَ -رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا- قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - يَقْسِمُ، فَيَعْدِلُ، وَيَقُولُ: ((اللَّهُمَّ هَذَا قَسْمِي فِيمَا أَمْلِكُ، فَلَا تَلُمْنِي فِيمَا تَمْلِكُ وَلَا أَمْلِكُ)). رَوَاهُ الْأَرْبَعَةُ، وَصَحَّحَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَالْحَاكِمُ، وَلَكِنْ رَجَّحَ التِّرْمِذِيُّ إِرْسَالَه ُ
اردو ترجمہ · UrduUnverified translation
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے‘ وہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی ازواج مطہرات کے درمیان باری تقسیم کرتے تھے اور اس معاملے میں انصاف سے کام لیتے تھے اور فرمایا کرتے تھے: ’’الٰہی! جو میرے بس میں ہے‘ اس کے مطابق یہ میری تقسیم ہے اور جو میرے بس میں نہیں بلکہ تیرے اختیار میں ہے‘ اس میں مجھے ملامت نہ کرنا۔‘‘ (اسے چاروں نے روایت کیا ہے اور ابن حبان اور حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ لیکن ترمذی نے اس روایت کے مرسل ہونے کو ترجیح دی ہے۔)