Muslim99Muslim99

Bulugh al-Maram · Book 8 · Chapter 4

Marriage

بَابُ الصَّدَاقِ

11 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

881

Bulugh al-Maram #881

Sahih

عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صلى الله عليه وسلم؛ أَنَّهُ أَعْتَقَ صَفِيَّةَ، وَجَعَلَ عِتْقَهَا صَدَاقَهَا. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا کو آزاد کیا اور ان کی آزادی کو ان کا مہر قرار دیا۔ (بخاری و مسلم)

882

Bulugh al-Maram #882

Sahih

وَعَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ; أَنَّهُ قَالَ: سَأَلْتُ عَائِشَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ - صلى الله عليه وسلم - كَمْ كَانَ صَدَاقُ رَسُولِ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - قَالَتْ: كَانَ صَدَاقُهُ لِأَزْوَاجِهِ ثِنْتَيْ عَشْرَةَ أُوقِيَّةً وَنَشًّا. قَالَتْ: أَتَدْرِي مَا النَّشُّ؟ قَالَ: قُلْتُ: لَا. قَالَتْ: نِصْفُ أُوقِيَّةٍ. فَتِلْكَ خَمْسُمِائَةِ دِرْهَمٍ، فَهَذَا صَدَاقُ رَسُولِ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - لِأَزْوَاجِهِ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوسلمہ بن عبدالرحمن رحمہ اللہ سے روایت ہے‘ انھوں نے فرمایا: میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (کی بیویوں) کا مہر کتنا تھا؟ انھوں نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنی ازواج مطہرات کے لیے مہر بارہ اُوقیہ اور ایک نَش تھا۔ پھر انھوں نے فرمایا: کیا تو جانتا ہے کہ نش کتنا ہوتا ہے؟ وہ فرماتے ہیں :میں نے کہا: نہیں۔ انھوں نے فرمایا: آدھا اوقیہ۔ اس طرح یہ پانچ سو درہم ہوئے۔ چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنی ازواج مطہرات کے لیے یہ حق مہر تھا۔ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔)

883

Bulugh al-Maram #883

Sahih

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا- قَالَ: لَمَّا تَزَوَّجَ عَلِيٌّ فَاطِمَةَ. قَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((أَعْطِهَا شَيْئًا)). قَالَ: مَا عِنْدِي شَيْءٌ. قَالَ: ((فَأَيْنَ دِرْعُكَ الحُطَمِيَّةُ?)). رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَالنَّسَائِيُّ، وَصَحَّحَهُ الْحَاكِمُ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے‘ وہ فرماتے ہیں کہ جب حضرت علی رضی اللہ عنہ نے حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا سے نکاح کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اسے کچھ دو۔‘‘ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: میرے پاس کچھ بھی نہیں۔ آپ نے فرمایا: ’’وہ تمھاری حطمی زرہ کہاں ہے؟(وہی دے دو۔‘‘) (اسے ابوداود اور نسائی نے روایت کیا ہے اور حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔)

884

Bulugh al-Maram #884

Hasan

وَعَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((أَيُّمَا امْرَأَةٍ نَكَحَتْ عَلَى صَدَاقٍ، أَوْ حِبَاءٍ، أَوْ عِدَةٍ، قَبْلَ عِصْمَةِ النِّكَاحِ، فَهُوَ لَهَا، وَمَا كَانَ بَعْدَ عِصْمَةِ النِّكَاحِ، فَهُوَ لِمَنْ أُعْطِيَهُ، وَأَحَقُّ مَا أُكْرِمَ الرَّجُلُ عَلَيْهِ ابْنَتُهُ، أَوْ أُخْتُهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْأَرْبَعَةُ إِلَّا التِّرْمِذِيَّ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عمرو بن شعیب نے اپنے باپ سے اور انھوں نے اپنے دادا سے روایت کی ہے‘ وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’نکاح سے قبل جو مہر‘ عطیہ یا ہبہ وغیرہ کی شرط ہو‘ وہ عورت کا حق ہے۔ اور جو (عطیہ یا وعدہ) عقد ِنکاح کے بعد ہو تو وہ اسی کا ہے جسے دیا جائے۔ اور وہ چیز جس کی وجہ سے مرد زیادہ عزت و احترام کا مستحق ہے اس کی بیٹی یا اس کی بہن ہے۔‘‘ (اسے احمد نے اور سوائے ترمذی کے چاروں نے روایت کیا ہے۔)

885

Bulugh al-Maram #885

Sahih

وَعَنْ عَلْقَمَةَ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ - رضي الله عنه - أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَةً، وَلَمْ يَفْرِضْ لَهَا صَدَاقًا، وَلَمْ يَدْخُلْ بِهَا حَتَّى مَاتَ، فَقَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ: لَهَا مِثْلُ صَدَاقِ نِسَائِهَا، لَا وَكْسَ، وَلَا شَطَطَ، وَعَلَيْهَا الْعِدَّةُ، وَلَهَا الْمِيرَاثُ، فَقَامَ مَعْقِلُ بْنُ سِنَانٍ الْأَشْجَعِيُّ فَقَالَ: قَضَى رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - فِي بِرْوَعَ بِنْتِ وَاشِقٍ - امْرَأَةٍ مِنَّا - مِثْلَ مَا قَضَيْتَ، فَفَرِحَ بِهَا ابْنُ مَسْعُودٍ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْأَرْبَعَةُ، وَصَحَّحَهُ التِّرْمِذِيُّ وَالْجَمَاعَةُ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت علقمہ کہتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے ایسے شخص کے متعلق مسئلہ پوچھا گیا جس نے کسی عورت سے نکاح کیا جبکہ اس کے لیے مہر مقرر نہیں کیا تھا اور اس سے دخول بھی نہیں کیا حتیٰ کہ وہ فوت ہوگیا۔ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے جواب دیا کہ اس عورت کو اس کے خاندان کی عورتوں کے برابر مہر ملے گا۔ اس میں کمی ہوگی نہ زیادتی۔ اور اس پر عدت گزارنا بھی لازمی ہے اور اس کے لیے میراث بھی ہے۔ یہ سن کر حضرت معقل بن سنان اشجعی رضی اللہ عنہ اٹھے اور فرمایا کہ ہماری ایک عورت بِرْوَع بنت واشق کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا ہی فیصلہ فرمایا تھا جیسا فیصلہ آپ نے کیا ہے۔ اس پر حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ بہت خوش ہوئے۔ (اسے احمد اور چاروں نے روایت کیا ہے۔ ترمذی نے اسے صحیح کہا ہے اور ایک جماعت نے اسے حسن قرار دیا ہے۔)

886

Bulugh al-Maram #886

Da'if

وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((مَنْ أَعْطَى فِي صَدَاقِ امْرَأَةٍ سَوِيقًا، أَوْ تَمْرًا، فَقَدْ اسْتَحَلَّ)). أَخْرَجَهُ أَبُو دَاوُدَ، وَأَشَارَ إِلَى تَرْجِيحِ وَقْفِهِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے‘ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس کسی نے مہر میں عورت کو ستو یا کھجوریں دے دیں، اس نے (عورت کو اپنے لیے) حلال کر لیا۔‘‘ (اسے ابوداود نے روایت کیا ہے اور اس کے موقوف ہونے کو راجح قرار دینے کی طرف اشارہ کیا ہے۔ )

887

Bulugh al-Maram #887

Da'if

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ، عَنْ أَبِيهِ: أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - أَجَازَ نِكَاحَ امْرَأَةٍ عَلَى نَعْلَيْنِ. أَخْرَجَهُ التِّرْمِذِيُّ وَصَحَّحَهُ، وَخُولِفَ فِي ذَلِكَ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عامر بن ربیعہ اپنے باپ سے بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک عورت کے نکاح کو دو جوتیوں کے عوض جائز قرار دیا۔ (اسے ترمذی نے نقل کیا ہے اور اسے صحیح قرار دی?? ہے۔ اور اسے صحیح قرار دینے میں امام ترمذی کی مخالفت کی گئی ہے۔)

888

Bulugh al-Maram #888

Hasan

وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا- قَالَ: زَوَّجَ النَّبِيُّ - صلى الله عليه وسلم - رَجُلًا امْرَأَةً بِخَاتَمٍ مِنْ حَدِيدٍ. أَخْرَجَهُ الْحَاكِمُ. وَهُوَ طَرَفٌ مِنَ الْحَدِيثِ الطَّوِيلِ الْمُتَقَدِّمِ فِي أَوَائِلِ النِّكَاحِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ وہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کا نکاح ایک عورت کے ساتھ لوہے کی انگوٹھی کے عوض کیا۔ (اسے حاکم نے روایت کیا ہے۔ اور یہ کتاب النکاح کے آغاز میں مذکور طویل حدیث (۸۳۳)کا ایک ٹکڑا ہے۔)

889

Bulugh al-Maram #889

Da'if

وَعَنْ عَلَيٍّ - رضي الله عنه - قَالَ: ((لَا يَكُونُ الْمَهْرُ أَقَلَّ مِنْ عَشَرَةِ دَرَاهِمَ)). أَخْرَجَهُ الدَّارَقُطْنِيُّ مَوْقُوفًا، وَفِي سَنَدِهِ مَقَالٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ انھوں نے فرمایا : ’’مہر دس درہم سے کم نہیں ہوتا۔‘‘ (اسے دارقطنی نے موقوف روایت کیا ہے اور اس کی سند میں کلام ہے۔)

890

Bulugh al-Maram #890

Sahih

وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((خَيْرُ الصَّدَاقِ أَيْسَرُهُ)). أَخْرَجَهُ أَبُو دَاوُدَ، وَصَحَّحَهُ الْحَاكِمُ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’بہترین حق مہر وہ ہے جو (ادائیگی میں) نہایت آسان اور سہل ہو۔‘‘ (اسے ابوداود نے روایت کیا ہے اور حاکم نے اسے صحیح کہا ہے۔)

891

Bulugh al-Maram #891

Da'if

وَعَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - أَنَّ عَمْرَةَ بِنْتَ الْجَوْنِ تَعَوَّذَتْ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - حِينَ أُدْخِلَتْ عَلَيْهِ - تَعْنِي: لَمَّا تَزَوَّجَهَا - فَقَالَ: ((لَقَدْ عُذْتِ بِمَعَاذٍ)) ، فَطَلَّقَهَا، وَأَمَرَ أُسَامَةَ فَمَتَّعَهَا بِثَلَاثَةِ أَثْوَابٍ. أَخْرَجَهُ ابْنُ مَاجَهْ، وَفِي إِسْنَادِهِ رَاوٍ مَتْرُوكٌ. وَأَصْلُ الْقِصَّةِ فِي ((الصَّحِيحِ)) مِنْ حَدِيثِ أَبِي أُسَيْدٍ السَّاعِدِيِّ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ عَمْرہ بنت جَون نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس وقت اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کی جب اسے آپ کے پاس (خلوت گاہ میں) بھیجا گیا‘ یعنی جب آپ نے اس سے نکاح کیا۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تو نے واقعتا پناہ دینے والے کی پناہ طلب کی ہے۔‘‘ پھر آپ نے اسے طلاق دے دی اور حضرت اسامہ رضی اللہ عنہ کو حکم دیاتو انھوں نے فائدے کے طور پر اسے تین کپڑے دیے۔ (اسے ابن ماجہ نے روایت کیا ہے اوراس کی سند میں متروک راوی ہے۔ اس کا اصل قصہ صحیح بخاری میں حضرت ابواُسید ساعدی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے۔)