Muslim99Muslim99

Bulugh al-Maram · Book 8 · Chapter 3

Marriage

بَابُ عِشْرَةِ النِّسَاءِ

14 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

867

Bulugh al-Maram #867

Hasan

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((مَلْعُونٌ مَنْ أَتَى امْرَأَةً فِي دُبُرِهَا)). رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَالنَّسَائِيُّ وَاللَّفْظُ لَهُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَلَكِنْ أُعِلَّ بِالْإِرْسَالِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص عورت سے اس کی دبر میں جماع کرے وہ لعنتی ہے۔‘‘ (اس حدیث کو ابوداود اور نسائی نے روایت کیا ہے۔ یہ الفاظ نسائی کے ہیں اور اس کے راوی ثقہ ہیں مگر اس حدیث کو مرسل ہونے کی وجہ سے معلول قرار دیا گیا ہے۔)

868

Bulugh al-Maram #868

Hasan

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا- قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((لَا يَنْظُرُ اللَّهُ إِلَى رَجُلٍ أَتَى رَجُلًا أَوْ امْرَأَةً فِي دُبُرِهَا)). رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، وَالنَّسَائِيُّ، وَابْنُ حِبَّانَ، وَأُعِلَّ بِالْوَقْفِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے‘ وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ ایسے شخص کی طرف (نظر رحمت سے) نہیں دیکھے گا جس نے کسی مرد سے لواطت کی یا عورت سے اس کی دبر میں مباشرت کی۔‘‘ (اسے ترمذی‘ نسائی اور ابن حبان نے روایت کیا ہے۔ اور اسے موقوف ہونے کی وجہ سے معلول قرار دیا گیا ہے۔)

869

Bulugh al-Maram #869

Sahih

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رضي الله عنه - عَنِ النَّبِيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلَا يُؤْذِي جَارَهُ، وَاسْتَوْصُوا بِالنِّسَاءِ خَيْرًا، فَإِنَّهُنَّ خُلِقْنَ مِنْ ضِلَعٍ، وَإِنَّ أَعْوَجَ شَيْءٍ فِي الضِّلَعِ أَعْلَاهُ، فَإِنْ ذَهَبْتَ تُقِيمَهُ كَسَرْتَهُ، وَإِنْ تَرَكْتَهُ لَمْ يَزَلْ أَعْوَجَ، فَاسْتَوْصُوا بِالنِّسَاءِ خَيْرًا)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ، وَاللَّفْظُ لِلْبُخَارِيِّ. وَلِمُسْلِمٍ: ((فَإِنِ اسْتَمْتَعْتَ بِهَا اسْتَمْتَعْتَ وَبِهَا عِوَجٌ، وَإِنْ ذَهَبْتَ تُقِيمُهَا كَسَرْتَهَا، وَكَسْرُهَا طَلَاقُهَا)).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ’’جو شخص اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے وہ اپنے ہمسائے کو نہ ستائے۔ اور عورتوں کے بارے میں بھلائی کی وصیت قبول کرو‘ بے شک وہ پسلی سے پیدا کی گئی ہیں۔ اور پسلی کا سب سے ٹیڑھا حصہ اوپر والا ہوتا ہے‘ لہٰذا اگر تو اسے سیدھا کرنے کی کوشش کرے گا تو اسے توڑ بیٹھے گا۔ اور اگر اسے (اس کے حال پر) چھوڑ دے گا تو وہ ہمیشہ ٹیڑھا ہی رہے گا‘ چنانچہ عورتوں کے حق میں بھلائی کی وصیت قبول کرو۔‘‘ (بخاری و مسلم‘ یہ الفاظ بخاری کے ہیں۔) اور مسلم کی روایت میں ہے: ’’اگر تو اس عورت سے فائدہ حاصل کرنا چاہتا ہے تو اس کے ٹیڑھ پن کے ہوتے ہوئے ہی اس سے فائدہ اٹھا سکے گا اور اگر تو نے اسے سیدھا کرنے کی کوشش کی تو اسے توڑ بیٹھے گا اور اس کا توڑنا اسے طلاق دینا ہے۔‘‘

870

Bulugh al-Maram #870

Sahih

وَعَنْ جَابِرٍ - رضي الله عنه - قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - فِي غَزَاةٍ، فَلَمَّا قَدِمْنَا الْمَدِينَةَ، ذَهَبْنَا لِنَدْخُلَ. فَقَالَ: ((أَمْهِلُوا حَتَّى تَدْخُلُوا لَيْلًا)). يَعْنِي: عِشَاءً - لِكَيْ تَمْتَشِطَ الشَّعِثَةُ، وَتَسْتَحِدَّ الْمَغِيبَةُ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ. وَفِي رِوَايَةٍ لِلْبُخَارِيِّ: إِذَا أَطَالَ أَحَدُكُمُ الْغَيْبَةَ، فَلَا يَطْرُقْ أَهْلَهُ لَيْلًا.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ وہ فرماتے ہیں کہ ایک غزوے میں ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے۔ جب ہم مدینے واپس پہنچ کر اپنے اپنے گھروں کو جانے لگے تو آپ نے فرمایا: ’’ذرا ٹھہر جاؤ۔ رات‘ یعنی عشاء کے وقت گھروں میں داخل ہونا تاکہ پراگندہ بالوں والی کنگھی (وغیرہ) کر لے اور جس کا خاوند گھر سے غائب تھا‘ وہ اپنی صفائی کر لے۔‘‘ (بخاری و مسلم) اور بخاری کی ایک روایت میں ہے: ’’جب تم میں سے کوئی لمبی مدت کے بعد واپس آئے تو اچانک رات کے وقت اپنے اہل کے پاس نہ جائے۔‘‘

871

Bulugh al-Maram #871

Sahih

وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((إِنَّ شَرَّ النَّاسِ مَنْزِلَةً عِنْدَ اللَّهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ; الرَّجُلُ يُفْضِي إِلَى امْرَأَتِهِ وَتُفْضِي إِلَيْهِ، ثُمَّ يَنْشُرُ سِرَّهَا)). أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے‘ وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’قیامت کے روز اللہ تعالیٰ کے نزدیک لوگوں میں سے بدترین حیثیت کا حامل وہ شخص ہوگا جو اپنی بیوی سے خلوت کرتا ہے اور وہ (بیوی) اس سے خلوت کرتی ہے‘ پھر وہ اس کا بھید ظاہر کرتا پھرتا ہے۔‘‘ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے)

872

Bulugh al-Maram #872

Sahih

وَعَنْ حَكِيمِ بْنِ مُعَاوِيَةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! مَا حَقُّ زَوْجِ أَحَدِنَا عَلَيْهِ? قَالَ: ((تُطْعِمُهَا إِذَا أَكَلْتَ، وَتَكْسُوهَا إِذَا اكْتَسَيْتَ، وَلَا تَضْرِبِ الْوَجْهَ، وَلَا تُقَبِّحْ، وَلَا تَهْجُرْ إِلَّا فِي الْبَيْتِ)). رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو دَاوُدَ، وَالنَّسَائِيُّ، وَابْنُ مَاجَهْ، وَعَلَّقَ الْبُخَارِيُّ بَعْضَهُ، وَصَحَّحَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَالْحَاكِمُ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت حکیم بن معاویہ نے اپنے باپ سے بیان کیا ہے‘ وہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ہماری بیویوں کا ہم پر کیا حق ہے؟ آپ نے فرمایا: ’’(وہ حق یہ ہے کہ) جب تم کھاؤ تو اسے بھی کھلاؤ اور جب تم پہنو تو اسے بھی پہناؤ۔ نہ چہرے پر مارو نہ گالی گلوچ دو‘ اور (ناراضی کی صورت میں) گھر ہی میں (اس سے) علیحدگی اختیار کیے رکھو۔‘‘ (اسے احمد‘ ابوداود‘ نسائی اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔ اور بخاری نے اس روایت کا بعض حصہ تعلیقاً بیان کیا ہے۔ اور ابن حبان اور حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔)

873

Bulugh al-Maram #873

Sahih

وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا- قَالَ: كَانَتِ الْيَهُودُ تَقُولُ: إِذَا أَتَى الرَّجُلُ امْرَأَتَهُ مِنْ دُبُرِهَا فِي قُبُلِهَا، كَانَ الْوَلَدُ أَحْوَلَ. فَنَزَلَتْ: {نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ فَأْتُوْا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ} [الْبَقَرَة: 223]. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ، وَاللَّفْظُ لِمُسْلِمٍ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے‘ وہ فرماتے ہیں کہ یہود کہتے تھے کہ جب مرد اپنی بیوی سے پچھلی جانب سے قُبـُل میں مجامعت و مباشرت کرتا ہے تو بچہ بھینگا پیدا ہوتا ہے‘ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿ نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَّکُمْ فَاْتُوْا حَرْثَکُمْ اَنّٰی شِئْتُمْ ﴾ ’’عورتیں تمھاری کھیتی ہیں‘ لہٰذا اپنی کھیتی میں جس طرح چاہو‘ آؤ۔‘‘ (بخاری و مسلم۔ اور یہ الفاظ مسلم کے ہیں۔)

874

Bulugh al-Maram #874

Sahih

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا- قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((لَوْ أَنَّ أَحَدَكُمْ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَأْتِيَ أَهْلَهُ قَالَ: بِسْمِ اللَّهِ، اللَّهُمَّ جَنِّبْنَا الشَّيْطَانَ وَجَنِّبِ الشَّيْطَانَ مَا رَزَقْتَنَا; فَإِنَّهُ إِنْ يُقَدَّرْ بَيْنَهُمَا وَلَدٌ فِي ذَلِكَ، لَمْ يَضُرَّهُ الشَّيْطَانُ أَبَدًا)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے‘ وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اگر تم میں سے کوئی اپنی بیوی کے پاس جاتے وقت یہ دعا پڑھے: [بِسْمِ اللّٰہِ‘ اَللّٰھُمَّ جَنِّبْنَا الشَّیْطَانَ‘ وَجَنِّبِ الشَّیْطَانَ مَا رَزَقْتَنَا] ’’اللہ کے نام کے ساتھ (میں یہ کام کرتا ہوں)‘ الٰہی! ہمیں شیطان سے دور رکھ اور شیطان کو اس سے بھی دور رکھ جو تو ہمیں عطا فرمائے۔‘‘ تو حقیقت یہ ہے کہ اگر اس (مجامعت) سے ان کے مقدر میں اولاد ہوگی تو شیطان اسے کبھی ضرر نہ پہنچا سکے گا۔‘‘(بخاری و مسلم)

875

Bulugh al-Maram #875

Sahih

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رضي الله عنه - عَنِ النَّبِيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((إِذَا دَعَا الرَّجُلُ امْرَأَتَهُ إِلَى فِرَاشِهِ فَأَبَتْ أَنْ تَجِيءَ، لَعَنَتْهَا الْمَلَائِكَةُ حَتَّى تُصْبِحَ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ، وَاللَّفْظُ لِلْبُخَارِيِّ. وَلِمُسْلِمٍ: ((كَانَ الَّذِي فِي السَّمَاءِ سَاخِطًا عَلَيْهَا حَتَّى يَرْضَى عَنْهَا)).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب مرد اپنی بیوی کو (جنسی خواہش کے لیے) اپنے بستر پر بلائے اور وہ آنے سے انکار کر دے اور وہ (خاوند) ناراض ہو کر رات گزارے تو فرشتے صبح تک اس عورت پر لعنت بھیجتے رہتے ہیں۔‘‘ (بخاری و مسلم‘ یہ الفاظ بخاری کے ہیں۔) اور مسلم میں ہے: ’’جو آسمان میں ہے وہ اس پر ناراض رہتا ہے جب تک کہ وہ (خاوند) اس سے خوش نہ ہو جائے۔‘‘

876

Bulugh al-Maram #876

Sahih

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا؛ - أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - لَعَنَ الْوَاصِلَةَ وَالْمُسْتَوْصِلَةَ، وَالْوَاشِمَةَ وَالْمُسْتَوْشِمَةَ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے (سر میں) بال جوڑنے اور جڑوانے والی پر لعنت کی ہے اور گودنے اور گدوانے والی پر بھی۔‘‘ (بخاری و مسلم)

877

Bulugh al-Maram #877

Sahih

وَعَنْ جُذَامَةَ بِنْتِ وَهْبٍ -رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا- قَالَتْ: حَضَرْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - فِي أُنَاسٍ، وَهُوَ يَقُولُ: ((لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ أَنْهَى عَنِ الْغِيلَةِ، فَنَظَرْتُ فِي الرُّومِ وَفَارِسَ، فَإِذَا هُمْ يُغِيلُونَ أَوْلَادَهُمْ فَلَا يَضُرُّ ذَلِكَ أَوْلَادَهُمْ شَيْئًا)). ثُمَّ سَأَلُوهُ عَنِ الْعَزْلِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - ((ذَلِكَ الْوَأْدُ الْخَفِيُّ)). رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جُدامہ بنت وہب رضی اللہ عنہا سے روایت ہے‘ وہ فرماتی ہیں کہ میں کچھ لوگوں کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر تھی۔ آپ فرما رہے تھے: ’’میں نے غیلہ (مدت رضاعت میں عورت سے جماع کرنے) سے منع کرنے کا ارادہ کیا تو فوراً میری نظر روم و فارس پر پڑی کہ وہ اپنی اولاد کی مدت رضاعت میں ان کی ماؤں سے جماع کرتے ہیں اور یہ ان کی اولاد کو کچھ ضرر بھی نہیں دیتا۔‘‘ پھر ان لوگوں نے عزل کے متعلق سوال کیا تو آپ نے فرمایا: ’’یہ خفیہ طور پر زندہ درگور کرنا ہے۔‘‘ (مسلم)

878

Bulugh al-Maram #878

Da'if

وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ - رضي الله عنه - أَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! إِنَّ لِي جَارِيَةً، وَأَنَا أَعْزِلُ عَنْهَا، وَأَنَا أَكْرَهُ أَنْ تَحْمِلَ، وَأَنَا أُرِيدُ مَا يُرِيدُ الرِّجَالُ، وَإِنَّ الْيَهُودَ تُحَدِّثُ: أَنَّ الْعَزْلَ المَوْؤُدَةُ الصُّغْرَى. قَالَ: ((كَذَبَتْ يَهُودُ، لَوْ أَرَادَ اللَّهُ أَنْ يَخْلُقَهُ مَا اسْتَطَعْتَ أَنْ تَصْرِفَهُ)). رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو دَاوُدَ وَاللَّفْظُ لَهُ، وَالنَّسَائِيُّ، وَالطَّحَاوِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول! میری ایک لونڈی ہے۔ میں اس سے عزل کرتا ہوں اور اس کا حاملہ ہونا مجھے پسند نہیں‘ اور میں وہی کچھ چاہتا ہوں جو مرد چاہتے ہیں۔ یہودی کہتے ہیں کہ عزل چھوٹا زندہ درگور کرنا ہے۔ آپ نے فرمایا: ’’یہود غلط کہتے ہیں۔ اگر اللہ تعالیٰ اسے پیدا کرنا چاہے تو تو اسے ٹال نہیں سکتا۔‘‘ (اسے احمد اور ابوداود نے روایت کیا ہے‘ اور یہ الفاظ ابوداود کے ہیں۔ اور نسائی اور طحاوی نے بھی اسے روایت کیا ہے اور اس کے راوی ثقہ ہیں۔)

879

Bulugh al-Maram #879

Sahih

وَعَنْ جَابِرٍ - رضي الله عنه - قَالَ: كُنَّا نَعْزِلُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - وَالْقُرْآنُ يَنْزِلُ، وَلَوْ كَانَ شَيْئًا يُنْهَى عَنْهُ لَنَهَانَا عَنْهُ الْقُرْآنُ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ. وَلِمُسْلِمٍ: فَبَلَغَ ذَلِكَ نَبِيَّ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - فَلَمْ يَنْهَنَا.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ وہ فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں عزل کرتے تھے جبکہ قرآن اس وقت نازل ہو رہا تھا۔ اگر کوئی چیز قابل ممانعت ہوتی تو قرآن ہمیں اس سے لازماً منع کر دیتا۔ (بخاری و مسلم) اور مسلم کی روایت میں ہے: یہ بات نبی صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچی تو آپ نے ہمیں اس سے منع نہیں فرمایا۔

880

Bulugh al-Maram #880

Sahih

وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ - رضي الله عنه - أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - كَانَ يَطُوفُ عَلَى نِسَائِهِ بِغُسْلٍ وَاحِدٍ. أَخْرَجَاهُ، وَاللَّفْظُ لِمُسْلِمٍ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنی تمام بیویوں کے پاس جاتے اور آخر میں ایک ہی غسل کر لیتے تھے۔ (بخاری و مسلم دونوں نے اسے روایت کیا ہے اور یہ الفاظ مسلم کے ہیں۔)