Muslim99Muslim99

Bulugh al-Maram · Book 8 · Chapter 2

Marriage

بَابُ الْكَفَاءَةِ وَالْخِيَارِ

12 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

855

Bulugh al-Maram #855

Da'if

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا- قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((الْعَرَبُ بَعْضُهُمْ أَكْفَاءُ بَعْضٍ، وَالْمَوَالِي بَعْضُهُمْ أَكْفَاءُ بَعْضٍ، إِلَّا حَائِكٌ أَوْ حَجَّامٌ)). رَوَاهُ الْحَاكِمُ، وَفِي إِسْنَادِهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَاسْتَنْكَرَهُ أَبُو حَاتِمٍ. وَلَهُ شَاهِدٌ عِنْدَ الْبَزَّارِ: عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ بِسَنَدٍ مُنْقَطِعٍ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے ‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’عرب ایک دوسرے کے لیے کفو ہیں اور موالی بھی ایک دوسرے کے لیے کفو ہیں‘ سوائے جولا ہے اور حجام کے۔‘‘ (اس روایت کو حاکم نے نقل کیا ہے۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس کا نام نہیں لیا گیا۔ اور ابوحاتم نے اسے منکر قرار دیا ہے۔ اور اس کا ایک شاہد‘ منقطع سند سے بزار میں حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے مروی ہے۔)

856

Bulugh al-Maram #856

Sahih

وَعَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ; أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ لَهَا: ((انْكِحِي أُسَامَةَ)). رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ’’اسامہ سے نکاح کر لو۔‘‘ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔)

857

Bulugh al-Maram #857

Hasan

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رضي الله عنه - أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((يَا بَنِي بَيَاضَةَ، أَنْكِحُوا أَبَا هِنْدٍ، وَانْكِحُوا إِلَيْهِ)). وَكَانَ حَجَّامًا. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَالْحَاكِمُ بِسَنَدٍ جَيِّدٍ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اے بنو بیاضہ! (اپنی بیٹیوں سے) ابوہند کا نکاح کرو اور اس سے بھی (اس کی کسی عزیزہ کا) نکاح لے لو۔‘‘ اور (یہ یاد رہے کہ) ابوہند سینگی لگانے والے تھے۔ (اسے ابوداود اور حاکم نے جید سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔)

858

Bulugh al-Maram #858

Sahih

وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: خُيِّرَتْ بَرِيرَةُ عَلَى زَوْجِهَا حِينَ عَتَقَتْ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ. وَلِمُسْلِمٍ عَنْهَا: أَنَّ زَوْجَهَا كَانَ عَبْدًا - وَفِي رِوَايَةٍ عَنْهَا: كَانَ حُرًّا -. وَالْأَوَّلُ أَثْبَتُ. وَصَحَّ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عِنْدَ الْبُخَارِيِّ; أَنَّهُ كَانَ عَبْدًا.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے‘ وہ فرماتی ہیں کہ حضرت بریرہ رضی اللہ عنہا کو جب آزادی ملی تو اس وقت انھیں اپنے خاوند کے (نکاح میں رہنے یا نہ رہنے کے) بارے میں اختیار دیا گیا۔ (بخاری و مسلم- یہ ایک لمبی حدیث کا ٹکڑا ہے۔) اور مسلم میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ حضرت بریرہ رضی اللہ عنہا کا خاوند غلام تھا۔ اور انھی سے ایک روایت میں ہے کہ وہ آزاد تھا۔ پہلی روایت زیادہ پختہ ہے۔ بخاری میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول صحیح قول یہ ہے کہ وہ غلام تھا۔

859

Bulugh al-Maram #859

Hasan

وَعَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ فَيْرُوزَ الدَّيْلَمِيِّ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! إِنِّي أَسْلَمْتُ وَتَحْتِي أُخْتَانِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((طَلِّقْ أَيَّتَهُمَا شِئْتَ)). رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْأَرْبَعَةُ إِلَّا النَّسَائِيَّ، وَصَحَّحَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَالدَّارَقُطْنِيُّ، وَالْبَيْهَقِيُّ، وَأَعَلَّهُ الْبُخَارِيُّ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ضحاک بن فیروز دیلمی نے اپنے باپ (فیروز رضی اللہ عنہ ) سے روایت بیان کی ہے‘ وہ فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں دائرۂ اسلام میں داخل ہو چکا ہوں اور میرے نکاح میں دو بہنیں ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ان دونوں میں سے جسے چاہو طلاق دے دو۔‘‘ (اسے احمد نے اور نسائی کے سوا چاروں نے روایت کیا ہے۔ ابن حبان‘ دارقطنی اور بیہقی نے اسے صحیح قرار دیا ہے جبکہ بخاری نے اسے معلول کہا ہے۔)

860

Bulugh al-Maram #860

Da'if

وَعَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ غَيْلَانَ بْنَ سَلَمَةَ أَسْلَمَ وَلَهُ عَشْرُ نِسْوَةٍ، فَأَسْلَمْنَ مَعَهُ، فَأَمَرَهُ النَّبِيُّ - صلى الله عليه وسلم - أَنْ يَتَخَيَّرَ مِنْهُنَّ أَرْبَعًا. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالتِّرْمِذِيُّ، وَصَحَّحَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَالْحَاكِمُ، وَأَعَلَّهُ الْبُخَارِيُّ، وَأَبُو زُرْعَةَ، وَأَبُو حَاتِمٍ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سالم اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت غیلان بن سلمہ رضی اللہ عنہ نے اسلام قبول کیا تو اس وقت اس کی دس بیویاں تھیں۔ ان سب نے غیلان کے ساتھ اسلام قبول کر لیا۔ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے غیلان رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ وہ ان میں سے چار کا انتخاب کر لے (اور باقی سب کو چھوڑ دے۔) (اسے احمد اور ترمذی نے روایت کیا ہے۔ ابن حبان اور حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ بخاری‘ ابوزرعہ اور ابوحاتم نے اسے معلول کہا ہے۔)

861

Bulugh al-Maram #861

Da'if

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا- قَالَ: رَدَّ النَّبِيُّ - صلى الله عليه وسلم - ابْنَتَهُ زَيْنَبَ عَلَى أَبِي الْعَاصِ بْنِ الرَّبِيعِ، بَعْدَ سِتِّ سِنِينَ بِالنِّكَاحِ الْأَوَّلِ، وَلَمْ يُحْدِثْ نِكَاحًا. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْأَرْبَعَةُ إِلَّا النَّسَائِيَّ، وَصَحَّحَهُ أَحْمَدُ، وَالْحَاكِمُ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے‘ وہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیٹی حضرت زینب رضی اللہ عنہا کو چھ سال بعد پہلے نکاح کی بنا پر ہی ابوالعاص کے پاس بھیج دیا‘ نیا نکاح نہیں کیا تھا۔ (اسے احمد نے اور سوائے نسائی کے چاروں نے کے روایت کیا ہے اور احمد اور حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔)

862

Bulugh al-Maram #862

Da'if

وَعَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ - أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - رَدَّ ابْنَتَهُ زَيْنَبَ عَلَى أَبِي الْعَاصِ بِنِكَاحٍ جَدِيدٍ. قَالَ التِّرْمِذِيُّ: حَدِيثُ ابْنِ عَبَّاسٍ أَجْوَدُ إِسْنَادًا، وَالْعَمَلُ عَلَى حَدِيثِ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیٹی حضرت زینب رضی اللہ عنہا کو ابوالعاص کے پاس جدید نکاح کے ساتھ واپس بھیجا۔ (ترمذی نے کہا ہے: ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی حدیث سند کے اعتبار سے عمدہ ترین ہے مگر عمل عمرو بن شعیب سے مروی حدیث پر ہے۔)

863

Bulugh al-Maram #863

Da'if

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: أَسْلَمَتْ امْرَأَةٌ، فَتَزَوَّجَتْ، فَجَاءَ زَوْجُهَا، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! إِنِّي كُنْتُ أَسْلَمْتُ، وَعَلِمَتْ بِإِسْلَامِي، فَانْتَزَعَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - مِنْ زَوْجِهَا الْآخَرِ، وَرَدَّهَا إِلَى زَوْجِهَا الْأَوَّلِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو دَاوُدَ، وَابْنُ مَاجَهْ. وَصَحَّحَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَالْحَاكِمُ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے‘ وہ فرماتے ہیں کہ ایک عورت نے اسلام قبول کیا‘ پھر نکاح بھی کر لیا۔ اتنے میں اس کا (پہلا) خاوند آگیا اور اس نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں نے اسلام قبول کر لیا تھا اور اسے میرے قبول اسلام کا علم بھی تھا‘ چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دوسرے شوہر سے جدا کر کے پہلے خاوند کے پاس واپس بھیج دیا۔ (اسے احمد‘ ابوداود اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔ ابن حبان اور حاکم نے اسے صحیح کہا ہے۔)

864

Bulugh al-Maram #864

Da'if

وَعَنْ زَيْدِ بْنِ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: تَزَوَّجَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - الْعَالِيَةَ مِنْ بَنِي غِفَارٍ، فَلَمَّا دَخَلَتْ عَلَيْهِ وَوَضَعَتْ ثِيَابَهَا، رَأَى بِكَشْحِهَا بَيَاضًا، فَقَالَ: ((الْبَسِي ثِيَابَكِ، وَالْحَقِي بِأَهْلِكِ))، وَأَمَرَ لَهَا بِالصَّدَاقِ. رَوَاهُ الْحَاكِمُ، وَفِي إِسْنَادِهِ جَمِيلُ بْنُ زَيْدٍ وَهُوَ مَجْهُولٌ، وَاخْتُلِفَ عَلَيْهِ فِي شَيْخِهِ اِخْتِلَافًا كَثِيرًا.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت زید بن کعب بن عجرہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں‘ انھوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بنوغفار کی عالیہ نامی خاتون سے نکاح کیا۔ جب وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس (خلوت میں) پہنچی اور اس نے اپنا لباس اتارا تو آپ نے اس کے پہلو میں (پھلبہری کی) سفیدی دیکھی۔ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اپنے کپڑے پہن لے اور اپنے میکے چلی جا۔‘‘ اور آپ نے اسے مہر دینے کا حکم جاری فرمایا۔ (اسے حاکم نے روایت کیا ہے اور اس کی سند میں جمیل بن زید ایسا راوی ہے جو مجہول ہے اور اس کے استاد میں بہت اختلاف کیا گیا ہے۔)

865

Bulugh al-Maram #865

Hasan

وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ; أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ - رضي الله عنه - قَالَ: أَيُّمَا رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَةً، فَدَخَلَ بِهَا، فَوَجَدَهَا بَرْصَاءَ، أَوْ مَجْنُونَةً، أَوْ مَجْذُومَةً، فَلَهَا الصَّدَاقُ بِمَسِيسِهِ إِيَّاهَا، وَهُوَ لَهُ عَلَى مَنْ غَرَّهُ مِنْهَا. أَخْرَجَهُ سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، وَمَالِكٌ، وَابْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ. وَرَوَى سَعِيدٌ أَيْضًا: عَنْ عَلِيٍّ نَحْوَهُ، وَزَادَ: وَبِهَا قَرَنٌ، فَزَوْجُهَا بِالْخِيَارِ، فَإِنْ مَسَّهَا فَلَهَا الْمَهْرُ بِمَا اسْتَحَلَّ مِنْ فَرْجِهَا.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سعید بن مسیب سے روایت ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جو شخص کسی عورت سے نکاح کرے‘ پھر اس سے دخول کرے اور اسے برص یا دیوانی یا کوڑھ کے مرض میں مبتلا پائے تو اس (خاوند) کی اس سے صحبت کی بنا پر اس (عورت) کو حق مہر ملے گا۔ اور مہر خاوند کی طرف سے اس شخص کے ذمے ہو گا جس نے اسے عورت کے بارے میں دھوکا دیا۔ (اسے سعید بن منصور‘ مالک اور ابن ابی شیبہ نے روایت کیا ہے۔ اور اس کے راوی ثقہ ہیں۔)اور سعید (بن منصور) نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے بھی اسی طرح روایت کیا ہے اور اس میں یہ اضافہ کیا ہے کہ اس عورت کو مرض قرن ہو تو اس کا شوہر خود مختار ہوگا۔ اگر اس نے عورت سے مباشرت کی تو عورت کی شرم گاہ کو حلال کرنے کے بدلے میں اسے مہر دینا ہوگا۔

866

Bulugh al-Maram #866

Da'if

وَمِنْ طَرِيقِ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ أَيْضًا قَالَ: قَضَى بِهِ عُمَرُ رضي الله عنه فِي الْعِنِّينِ، أَنْ يُؤَجَّلَ سَنَةً، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سعید بن مسیب ہی کے واسطے سے منقول ہے کہ انھوں نے فرمایا: حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے نامرد آدمی کے بارے میں فیصلہ فرمایا کہ اسے ایک سال کی مہلت دی جائے۔ (اس روایت کے راوی ثقہ ہیں۔)