Muslim99Muslim99

Bulugh al-Maram · Book 8 · Chapter 1

Marriage

بَابُ النِّكَاحِ

31 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

824

Bulugh al-Maram #824

Sahih

عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ - رضي الله عنه - قَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((يَا مَعْشَرَ الشَّبَابِ! مَنِ اسْتَطَاعَ مِنْكُمُ الْبَاءَةَ فَلْيَتَزَوَّجْ، فَإِنَّهُ أَغَضُّ لِلْبَصَرِ، وَأَحْصَنُ لِلْفَرْجِ، وَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ فَعَلَيْهِ بِالصَّوْمِ; فَإِنَّهُ لَهُ وِجَاءٌ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے فرمایا: ’’اے نوجوانوں کی جماعت! تم میں سے جسے نکاح کرنے کی استطاعت ہو‘ اسے نکاح کرنا چاہیے کیونکہ نکاح نگاہ کو خوب جھکانے والا اور شرمگاہ کو محفوظ رکھنے والا ہے۔ اور جسے اس کی استطاعت نہ ہو اسے روزے کا اہتمام کرنا چاہیے‘ اس لیے کہ وہ (روزہ) اس کی خواہشات کو کچل دیتا ہے۔‘‘ (بخاری و مسلم)

825

Bulugh al-Maram #825

Sahih

وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ - رضي الله عنه - - أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - حَمِدَ اللَّهَ، وَأَثْنَى عَلَيْهِ، وَقَالَ: ((لَكِنِّي أَنَا أُصَلِّي وَأَنَامُ، وَأَصُومُ وَأُفْطِرُ، وَأَتَزَوَّجُ النِّسَاءَ، فَمَنْ رَغِبَ عَنْ سُنَّتِي فَلَيْسَ مِنِّي)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا کی اور فرمایا: ’’لیکن میں (رات کے وقت) نماز بھی ادا کرتا ہوں اور سوتا بھی ہوں‘ (نفلی) روزے رکھتا بھی ہوں اور چھوڑ بھی دیتا ہوں اور میں عورتوں سے نکاح بھی کرتا ہوں‘ لہٰذا جس کسی نے میری سنت سے منہ پھیرا اس کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں۔‘‘ (بخاری و مسلم)

826

Bulugh al-Maram #826

Sahih

وَعَنْهُ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - يَأْمُرُ بِالْبَاءَةِ، وَيَنْهَى عَنِ التَّبَتُّلِ نَهْيًا شَدِيدًا، وَيَقُولُ: ((تَزَوَّجُوا الْوَدُودَ الْوَلُودَ. إِنِّي مُكَاثِرٌ بِكُمُ الْأَنْبِيَاءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ)). رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَصَحَّحَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَلَهُ شَاهِدٌ: عِنْدَ أَبِي دَاوُدَ، وَالنَّسَائِيِّ، وَابْنِ حِبَّانَ أَيْضًا مِنْ حَدِيثِ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس رضی اللہ عنہ ہی سے روایت ہے‘ وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نکاح کرنے کا حکم دیا کرتے اور تجرد کی زندگی سے سختی سے منع کرتے اور فرماتے تھے: ’’بہت محبت کرنے والی‘ بہت بچے جننے والی خواتین سے نکاح کرو‘ اس لیے کہ میں تمھاری کثرت کی بدولت قیامت کے روز دوسرے انبیاء پر فخر کروں گا۔‘‘ (اسے احمد نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے اسے صحیح کہا ہے‘ نیز اس حدیث کا ایک شاہد ابوداود‘ نسائی اور ابن حبان میں حضرت معقل بن یسار رضی اللہ عنہ کے حوالے سے مروی ہے۔)

827

Bulugh al-Maram #827

Sahih

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رضي الله عنه - عَنِ النَّبِيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((تُنْكَحُ الْمَرْأَةُ لِأَرْبَعٍ: لِمَالِهَا، وَلِحَسَبِهَا، وَلِجَمَالِهَا، وَلِدِينِهَا، فَاظْفَرْ بِذَاتِ الدِّينِ تَرِبَتْ يَدَاكَ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ مَعَ بَقِيَّةِ السَّبْعَةِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’عورت سے نکاح چار اسباب و وجوہ کی بنا پر کیا جاتا ہے: اس کے مال کی وجہ سے‘ اس کے خاندان کی وجہ سے‘ اس کے حسن و جمال کی وجہ سے اور اس کے دین کی بنا پر۔ تو دین دار کے ذریعے سے کامیابی حاصل کر۔ تیرے دونوں ہاتھ خاک آلود ہوں۔‘‘ (بخاری و مسلم‘ نیز ساتوں میں سے باقی نے بھی اسے روایت کیا ہے۔)

828

Bulugh al-Maram #828

Sahih

وَعَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - كَانَ إِذَا رَفَّأَ إِنْسَانًا إِذَا تَزَوَّجَ قَالَ: ((بَارَكَ اللَّهُ لَكَ، وَبَارَكَ عَلَيْكَ، وَجَمَعَ بَيْنَكُمَا فِي خَيْرٍ)). رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْأَرْبَعَةُ، وَصَحَّحَهُ التِّرْمِذِيُّ، وَابْنُ خُزَيْمَةَ، وَابْنُ حِبَّانَ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ہی سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی شخص کو اس کی شادی پر مبارکباد دیتے تو فرماتے: [بَارَکَ اللّٰہُ لَکَ‘ وَبَارَکَ عَلَیْکَ‘ وَجَمَعَ بَیْنَکُمَا فِي خَیْرٍ ] ’’اللہ تعالیٰ تیرے لیے (معاملات میں) برکت فرمائے اور تجھ پر برکت نازل فرمائے اور تم دونوں کو بھلائی اور خیر پر جمع رکھے۔‘‘ (اسے احمد اور چاروں نے روایت کیا ہے‘ نیز ترمذی‘ ابن خزیمہ اور ابن حبان نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔)

829

Bulugh al-Maram #829

Da'if

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ - رضي الله عنه - قَالَ: عَلَّمَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - التَّشَهُّدَ فِي الْحَاجَةِ: ((إِنَّ الْحَمْدَ لِلَّهِ، نَحْمَدُهُ، وَنَسْتَعِينُهُ، وَنَسْتَغْفِرُهُ، وَنَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ شُرُورِ أَنْفُسِنَا، مَنْ يَهْدِهِ اللَّهُ فَلَا مُضِلَّ لَهُ، وَأَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ))، وَيَقْرَأُ ثَلَاثَ آيَاتٍ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْأَرْبَعَةُ، وَحَسَّنَهُ التِّرْمِذِيُّ، وَالْحَاكِمُ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حاجت و ضرورت میں یہ تشہد سکھایا: [إِنَّ الْحَمْــدَ لِلّٰــہِ‘ نَحْمَدُہُ… وَأَشْھَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہُ وَرَسُولُہُ] ’’سب تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں۔ ہم اس کی حمد کرتے ہیں‘ اس سے مدد کے طلب گار ہیں‘ اس سے مغفرت و بخشش مانگتے ہیں۔ اور اپنے نفسوں کے شر سے (بچنے کے لیے) اللہ کی پناہ میں آتے ہیں۔ جسے اللہ ہدایت سے نوازے اسے کوئی گمراہ کرنے والا نہیں اور جسے اللہ گمراہ کرے اسے کوئی ہدایت دینے والا نہیں۔ اور میں شہادت دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود (حقیقی) نہیں اور میں شہادت دیتا ہوں کہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اس کے بندے اور رسول ہیں۔‘‘ اور پھر آپ نے تین آیات تلاوت فرمائیں۔ (اسے احمد اور چاروں نے روایت کیا ہے۔ ترمذی اور حاکم نے اسے حسن کہا ہے۔)

830

Bulugh al-Maram #830

Hasan

وَعَنْ جَابِرٍ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((إِذَا خَطَبَ أَحَدُكُمُ الْمَرْأَةَ، فَإِنِ اسْتَطَاعَ أَنْ يَنْظُرَ مِنْهَا مَا يَدْعُوهُ إِلَى نِكَاحِهَا، فَلْيَفْعَلْ)). رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو دَاوُدَ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَصَحَّحَهُ الْحَاكِمُ. وَلَهُ شَاهِدٌ: عِنْدَ التِّرْمِذِيِّ، وَالنَّسَائِيِّ; عَنِ الْمُغِيرَةِ. وَعِنْدَ ابْنِ مَاجَهْ، وَابْنِ حِبَّانَ: مِنْ حَدِيثِ مُحَمَّدِ بْنِ مَسْلَمَةَ

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب تم میں سے کوئی شخص کسی عورت کو پیغام نکاح دے تو اگر ممکن ہو کہ اس کی وہ چیز (قدوقامت اور حسن و جمال وغیرہ) دیکھ لے جو اس کے لیے نکاح کا باعث ہو تو ایسا کرلے۔‘‘ (اسے احمد اور ابوداود نے روایت کیا ہے‘ اس کے راوی ثقہ ہیں۔ اور حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے‘ نیز ترمذی اور نسائی میں مغیرہ کی روایت اس کے لیے شاہد ہے۔ اور ابن ماجہ اور ابن حبان میں محمد بن مسلمہ کی روایت شاہد ہے۔)

831

Bulugh al-Maram #831

Sahih

وَلِمُسْلِمٍ: عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رضي الله عنه: أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ لِرَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَةً: ((أَنَظَرْتَ إِلَيْهَا؟)) قَالَ: لَا. قَالَ: ((اذْهَبْ فَانْظُرْ إِلَيْهَا)).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

صحیح مسلم میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص سے‘ جو ایک عورت سے شادی کرنا چاہتا تھا‘ فرمایا: ’’کیا تو نے اسے دیکھ لیا ہے؟‘‘ اس نے کہا: نہیں۔ آپ نے فرمایا: ’’جاؤ اور اسے دیکھ لو۔‘‘

832

Bulugh al-Maram #832

Sahih

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا- قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((لَا يَخْطُبْ بَعْضُكُمْ عَلَى خِطْبَةِ أَخِيهِ، حَتَّى يَتْرُكَ الْخَاطِبُ قَبْلَهُ، أَوْ يَأْذَنَ لَهُ الْخَاطِبُ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ، وَاللَّفْظُ لِلْبُخَارِيِّ

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تم میں سے کوئی شخص اپنے بھائی کے پیغام نکاح پر پیغام نکاح نہ دے یہاں تک کہ اس سے پہلے پیغام نکاح دینے والا ازخود چھوڑ دے یا پیغام نکاح دینے والا اسے اجازت دے دے۔‘‘ (بخاری و مسلم- یہ الفاظ بخاری کے ہیں۔)

833

Bulugh al-Maram #833

Sahih

وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا- قَالَ: جَاءَتِ امْرَأَةٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! جِئْتُ أَهَبُ لَكَ نَفْسِي. فَنَظَرَ إِلَيْهَا رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - فَصَعَّدَ النَّظَرَ فِيهَا، وَصَوَّبَهُ، ثُمَّ طَأْطَأَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - رَأْسَهُ، فَلَمَّا رَأَتْ الْمَرْأَةُ أَنَّهُ لَمْ يَقْضِ فِيهَا شَيْئًا جَلَسَتْ، فَقَامَ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِهِ.فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! إِنْ لَمْ يَكُنْ لَكَ بِهَا حَاجَةٌ فَزَوِّجْنِيهَا. قَالَ: ((فَهَلْ عِنْدكَ مِنْ شَيْءٍ؟)).فَقَالَ: لَا، وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ.فَقَالَ: ((اذْهَبْ إِلَى أَهْلِكَ، فَانْظُرْ هَلْ تَجِدُ شَيْئًا؟)) فَذَهَبَ، ثُمَّ رَجَعَ؟ فَقَالَ: لَا، وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا وَجَدْتُ شَيْئًا. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - ((انْظُرْ وَلَوْ خَاتَمًا مِنْ حَدِيدٍ))، فَذَهَبَ، ثُمَّ رَجَعَ. فَقَالَ: لَا وَاللَّهِ، يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَلَا خَاتَمًا مِنْ حَدِيدٍ، وَلَكِنْ هَذَا إِزَارِي - قَالَ سَهْلٌ: مَالُهُ رِدَاءٌ - فَلَهَا نِصْفُهُ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - ((مَا تَصْنَعُ بِإِزَارِكَ؟ إِنْ لَبِسْتَهُ لَمْ يَكُنْ عَلَيْهَا مِنْهُ شَيْءٌ، وَإِنْ لَبِسَتْهُ لَمْ يَكُنْ عَلَيْكَ شَيْءٌ)). فَجَلَسَ الرَّجُلُ، وَحَتَّى إِذَا طَالَ مَجْلِسُهُ قَامَ; فَرَآهُ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - مُوَلِّيًا، فَأَمَرَ بِهِ، فَدُعِيَ لَهُ، فَلَمَّا جَاءَ. قَالَ: ((مَاذَا مَعَكَ مِنَ الْقُرْآنِ؟)).قَالَ: مَعِي سُورَةُ كَذَا، وَسُورَةُ كَذَا، عَدَّدَهَا. فَقَالَ: ((تَقْرَؤُهُنَّ عَنْ ظَهْرِ قَلْبِكَ؟)).قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: ((اذْهَبْ، فَقَدَ مَلَّكْتُكَهَا بِمَا مَعَكَ مِنَ الْقُرْآنِ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ، وَاللَّفْظُ لِمُسْلِمٍ وَفِي رِوَايَةٍ لَهُ: ((انْطَلِقْ، فَقَدْ زَوَّجْتُكَهَا، فَعَلِّمْهَا مِنَ الْقُرْآنِ)). وَفِي رِوَايَةٍ لِلْبُخَارِيِّ: ((أَمْكَنَّاكَهَا بِمَا مَعَكَ مِنَ الْقُرْآنِ)). وَلِأَبِي دَاوُدَ: عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: ((مَا تَحْفَظُ؟)).قَالَ: سُورَةَ الْبَقَرَةِ، وَالَّتِي تَلِيهَا. قَالَ: ((قُمْ. فَعَلِّمْهَا عِشْرِينَ آيَةً)).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک عورت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں اپنے آپ کو آپ کے لیے ہبہ کرنے آئی ہوں‘ چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی طرف دیکھا‘ پہلے اوپر کی طرف‘ پھر نیچے کی طرف‘ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر نیچے کر لیا۔ جب اس عورت نے دیکھا کہ آپ نے اس کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں فرمایا تو وہ بیٹھ گئی۔ اتنے میں ایک صحابی کھڑے ہوئے اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اگر اس عورت کی آپ کو ضرورت نہیں تو اس سے میرا نکاح کر دیں۔ آپ نے اس سے دریافت فرمایا: ’’کیا تمھارے پاس کوئی چیز ہے؟‘‘ اس نے کہا : اے اللہ کے رسول! اللہ کی قسم! کچھ بھی نہیں۔ آپ نے فرمایا: ’’اپنے گھر جاؤ اور تلاش کرو آیا کوئی چیز تمھیں ملتی ہے؟‘‘ چنانچہ وہ چلا گیا‘ پھر واپس آکر کہنے لگا: اللہ کی قسم! مجھے کوئی چیز نہیں ملی۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر فرمایا: ’’تلاش کرو‘ خواہ لوہے کی انگوٹھی ہی ہو۔‘‘ وہ آدمی پھر دوبارہ گیا اور واپس آکر عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اللہ کی قسم! لوہے کی انگوٹھی تک بھی میسر نہیں۔ لیکن میرا یہ ایک تہ بند ہے (حضرت سہل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اس کے پاس اوپر کی چادر نہ تھی۔) آدھا حصہ میں اسے دے دوں گا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’یہ (خاتون) تیرے اس تہ بند کو کیا کرے گی؟ اگر تو اسے زیب تن کرے گا تو اس کے لیے کچھ نہیں بچے گا اور اگر یہ اسے پہنے گی تو پھر تیرے لیے اس میں سے کچھ بھی نہیں ہوگا۔‘‘ یہ سن کر وہ آدمی بیٹھ گیا حتیٰ کہ جب کافی دیر تک بیٹھا رہنے کے بعد وہ اٹھ کھڑا ہوا (اور پیٹھ پھیر کر جانے لگا) تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے مڑتے ہوئے دیکھ لیا۔ آپ نے اسے واپس بلانے کا حکم دیا۔ جب وہ واپس آگیا تو آپ نے اس سے دریافت فرمایا: ’’تجھے کتنا قرآن یاد ہے؟‘‘ اس نے بتایا کہ مجھے فلاں فلاں سورت یاد ہے اور انھیں شمار کرنے لگا۔ آپ نے پوچھا: ’’تم انھیں زبانی پڑھ سکتے ہو؟‘‘ وہ بولا: جی ہاں۔ آپ نے فرمایا: ’’جا! میں نے تجھے اس کا مالک بنا دیا‘ قرآن کی ان سورتوں کے بدلے میں جو تجھے یاد ہیں۔‘‘ (بخاری و مسلم‘ یہ الفاظ مسلم کے ہیں۔) اور ایک روایت میں ہے: ’’جا! میں نے اسے تیری زوجیت میں دے دیا‘ چنانچہ تو اسے کچھ قرآن سکھا دے۔‘‘ اور بخاری میں ہے: ’’ہم نے تجھے اس کا مالک بنا دیا قرآن کے اس حصے کے عوض جو تجھے یاد ہے۔‘‘ اور ابوداود میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ نے فرمایا: ’’تجھے کتنا قرآن حفظ ہے؟‘‘ اس نے کہا کہ سورۂ بقرہ اور اس کے ساتھ والی سورت (آل عمران۔) آپ نے فرمایا: ’’اٹھو اور اسے بیس آیات سکھا دو۔‘‘

834

Bulugh al-Maram #834

Sahih

وَعَنْ عَامِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ أَبِيهِ; أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((أَعْلِنُوا النِّكَاحَ)). رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَصَحَّحَهُ الْحَاكِمُ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عامر بن عبداللہ بن زبیر سے روایت ہے‘ انھوں نے اپنے والد سے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’نکاح کا اعلان کرو۔‘‘ (اسے احمد نے روایت کیا ہے اور حاکم نے اسے صحیح کہا ہے۔)

835

Bulugh al-Maram #835

Sahih

وَعَنْ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ أَبِي مُوسَى، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((لَا نِكَاحَ إِلَّا بِوَلِيٍّ)). رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْأَرْبَعَةُ وَصَحَّحَهُ ابْنُ الْمَدِينِيِّ، وَالتِّرْمِذِيُّ، وَابْنُ حِبَّانَ، وَأُعِلَّ بِالْإِرْسَالِ. وروي الإمام أحمد عن الحسن عن عمران ابن الحصين مرفوعاً ((لَا نِكَاحَ إِلَّا بِوَلِيٍّ وشاهدين))

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوبردہ بن ابو موسیٰ اپنے باپ سے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ولی و سرپرست کے بغیر نکاح نہیں ہوتا۔‘‘ (اسے احمد اور چاروں نے روایت کیا ہے۔ امام ابن مدینی‘ ترمذی اور ابن حبان نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ اور مرسل ہونے کی وجہ سے اسے معلول قرار دیا گیا ہے۔) اور امام احمد رحمہ اللہ نے حسن سے اور انھوں نے عمران بن حصین رضی اللہ عنہما سے مرفوعاً بیان کیا ہے: ’’نکاح ولی و سرپرست اور دو گواہوں کے بغیر منعقد نہیں ہوتا۔‘‘

836

Bulugh al-Maram #836

Sahih

وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((أَيُّمَا امْرَأَةٍ نَكَحَتْ بِغَيْرِ إِذْنِ وَلِيِّهَا، فَنِكَاحُهَا بَاطِلٌ، فَإِنْ دَخَلَ بِهَا فَلَهَا الْمَهْرُ بِمَا اسْتَحَلَّ مِنْ فَرْجِهَا، فَإِنِ اشْتَجَرُوا فَالسُّلْطَانُ وَلِيُّ مَنْ لَا وَلِيَّ لَهُ)). أَخْرَجَهُ الْأَرْبَعَةُ إِلَّا النَّسَائِيَّ، وَصَحَّحَهُ أَبُو عَوَانَةَ، وَابْنُ حِبَّانَ وَالْحَاكِمُ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس خاتون نے اپنے ولی کی اجازت کے بغیر نکاح کیا‘ اس کا نکاح باطل ہے۔ پھر اگر شوہر نے اس سے مباشرت کی ہے تو اس عورت کے لیے حق مہر ہے‘ اس کی شرم گاہ کو حلال کرنے کے بدلے میں۔ اگر سرپرستوں میں جھگڑا ہو جائے تو پھر جس کا کوئی ولی نہ ہو اس کا ولی حاکم وقت ہے۔‘‘ (نسائی کے سوا اسے چاروں نے روایت کیا ہے۔ اور اسے ابوعوانہ‘ ابن حبان اور حاکم نے صحیح قرار دیا ہے۔)

837

Bulugh al-Maram #837

Sahih

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رضي الله عنه - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((لَا تُنْكَحُ الْأَيِّمُ حَتَّى تُسْتَأْمَرَ، وَلَا تُنْكَحُ الْبِكْرُ حَتَّى تُسْتَأْذَنَ)). قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَكَيْفَ إِذْنُهَا? قَالَ: ((أَنْ تَسْكُتَ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’بیوہ یا مطلقہ عورت کا نکاح اس سے مشورہ لیے بغیر نہ کیا جائے۔ اور کنواری کا نکاح اس سے اجازت لیے بغیر نہ کیا جائے۔‘‘ انھوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اس (کنواری) کی اجازت کیسے ہے؟ آپ نے فرمایا: ’’اس کا خاموش رہنا۔‘‘ (بخاری و مسلم)

838

Bulugh al-Maram #838

Sahih

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رضي الله عنه - أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((الثَّيِّبُ أَحَقُّ بِنَفْسِهَا مِنْ وَلِيِّهَا، وَالْبِكْرُ تُسْتَأْمَرُ، وَإِذْنُهَا سُكُوتُهَا)). رَوَاهُ مُسْلِمٌ وَفِي لَفْظٍ: ((لَيْسَ لِلْوَلِيِّ مَعَ الثَّيِّبِ أَمْرٌ، وَالْيَتِيمَةُ تُسْتَأْمَرُ)). رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَالنَّسَائِيُّ، وَصَحَّحَهُ ابْنُ حِبَّانَ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے‘ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’شوہر دیدہ عورت (دوبارہ نکاح کے لیے) اپنے ولی کی بہ نسبت اپنے بارے میں زیادہ استحقاق رکھتی ہے۔ اور کنواری سے اجازت لی جائے گی اور اس کا اذن اس کی خاموشی ہے۔‘‘ (مسلم) اور ایک روایت میں ہے: ’’شوہر دیدہ عورت کے بارے میں ولی کا کوئی اختیار نہیں اور یتیم لڑکی سے بھی مشورہ لیا جائے۔‘‘ (اسے ابوداود اور نسائی نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔)

839

Bulugh al-Maram #839

Sahih

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((لَا تُزَوِّجُ الْمَرْأَةُ الْمَرْأَةَ، وَلَا تُزَوِّجُ الْمَرْأَةُ نَفْسَهَا)). رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ، وَالدَّارَقُطْنِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’کوئی عورت (ولی بن کر) کسی دوسری عورت کا نکاح نہیں کر سکتی اور نہ کوئی عورت خود اپنا نکاح کر سکتی ہے۔‘‘ (اسے ابن ماجہ اور دارقطنی نے روایت کیا ہے۔ اور اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔)

840

Bulugh al-Maram #840

Sahih

وَعَنْ نَافِعٍ، عَنْ اِبْنِ عُمَرَ قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - عَنِ الشِّغَارِ; وَالشِّغَارُ: أَنْ يُزَوِّجَ الرَّجُلُ ابْنَتَهُ عَلَى أَنْ يُزَوِّجَهُ الْآخَرُ ابْنَتَهُ، وَلَيْسَ بَيْنَهُمَا صَدَاقٌ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ. وَاتَّفَقَا مِنْ وَجْهٍ آخَرَ عَلَى أَنَّ تَفْسِيرَ الشِّغَارِ مِنْ كَلَامِ نَافِعٍ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت نافع حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے شغار سے منع فرمایا ہے۔ اور شغار یہ ہے کہ ایک آدمی اپنی بیٹی دوسرے آدمی سے اس شرط پر بیاہ دے کہ وہ اپنی بیٹی اس سے بیاہ دے گا اور دونوں کے مابین کوئی مہر بھی نہ ہو۔ (بخاری و مسلم) اور بخاری و مسلم ایک دوسری سند سے اس بات پر متفق ہیں کہ شغار کی یہ تعریف نافع کی بیان کردہ ہے۔

841

Bulugh al-Maram #841

Hasan

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا؛ أَنَّ جَارِيَةً بِكْرًا أَتَتِ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - فَذَكَرَتْ: أَنَّ أَبَاهَا زَوَّجَهَا وَهِيَ كَارِهَةٌ، فَخَيَّرَهَا النَّبِيُّ - صلى الله عليه وسلم. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو دَاوُدَ، وَابْنُ مَاجَهْ، وَأُعِلَّ بِالْإِرْسَالِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک کنواری لڑکی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور بتایا کہ اس کے والد نے اس کا نکاح کر دیا ہے جبکہ وہ اسے ناپسند کرتی ہے۔ (یہ سن کر) نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس لڑکی کو (نکاح باقی رکھنے یا اسے فسخ کرنے کا) اختیار دے دیا۔ (اسے احمد‘ ابوداود اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔ اور اس حدیث کو مرسل ہونے کی بنا پر معلول کہا گیا ہے۔)

842

Bulugh al-Maram #842

Hasan

وَعَنْ الْحَسَنِ، عَنْ سَمُرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((أَيُّمَا امْرَأَةٍ زَوَّجَهَا وَلِيَّانِ، فَهِيَ لِلْأَوَّلِ مِنْهُمَا)). رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْأَرْبَعَةُ، وَحَسَّنَهُ التِّرْمِذِيُّ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت حسن‘ حضرت سمرہ رضی اللہ عنہ سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد بیان کرتے ہیں: ’’جس عورت کا نکاح دو ولی (دو مختلف شخصوں سے) کر دیں تو یہ خاتون ان میں سے پہلے خاوند کی ہوگی۔‘‘ (اسے احمد اور چاروں نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے اسے حسن قرار دیا ہے۔)

843

Bulugh al-Maram #843

Da'if

وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((أَيُّمَا عَبْدٍ تَزَوَّجَ بِغَيْرِ إِذْنِ مَوَالِيهِ أَوْ أَهْلِهِ، فَهُوَ عَاهِرٌ)). رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو دَاوُدَ، وَالتِّرْمِذِيُّ وَصَحَّحَهُ، وَكَذَلِكَ ابْنُ حِبَّانَ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس غلام نے اپنے مالکوں اور اپنے اہل کی اجازت کے بغیر نکاح کیا وہ بدکار (زانی) ہے۔‘‘ (اسے احمد‘ ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے۔ ترمذی اور ابن حبان نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔)

844

Bulugh al-Maram #844

Sahih

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رضي الله عنه - أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((لَا يُجْمَعُ بَيْنَ الْمَرْأَةِ وَعَمَّتِهَا، وَلَا بَيْنَ الْمَرْأَةِ وَخَالَتِهَا)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’(ایک مرد کے نکاح میں) پھوپھی و بھتیجی اور خالہ و بھانجی کو جمع نہیں کیا جا سکتا۔‘‘ (بخاری و مسلم)

845

Bulugh al-Maram #845

Sahih

وَعَنْ عُثْمَانَ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((لَا يَنْكِحُ الْمُحْرِمُ، وَلَا يُنْكَحُ - رَوَاهُ مُسْلِمٌ. وَفِي رِوَايَةٍ لَهُ: وَلَا يَخْطُبُ)). وَزَادَ ابْنُ حِبَّانَ: ((وَلَا يُخْطَبُ عَلَيْهِ)).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’احرام والا آدمی خود اپنا نکاح کر سکتا ہے نہ کسی دوسرے کا۔‘‘ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔) اور مسلم کی ایک روایت میں ہے: ’’اور نہ وہ پیغام نکاح دے سکتا ہے۔‘‘ اور ابن حبان نے یہ اضافہ نقل کیا ہے: ’’اور نہ اسے پیغام نکاح دیا جا سکتا ہے۔‘‘

846

Bulugh al-Maram #846

Sahih

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ -رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا- قَالَ: تَزَوَّجَ النَّبِيُّ - صلى الله عليه وسلم - مَيْمُونَةَ وَهُوَ مُحْرِمٌ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ. وَلِمُسْلِمٍ: عَنْ مَيْمُونَةَ نَفْسِهَا - أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - تَزَوَّجَهَا وَهُوَ حَلَالٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے‘ وہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جب حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا سے نکاح کیا تو اس وقت آپ حالت احرام میں تھے۔ (بخاری و مسلم) اور مسلم میں حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا کا اپنا بیان ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے نکاح کیا تو اس وقت آپ حلال تھے‘ یعنی حالت احرام میں نہیں تھے۔

847

Bulugh al-Maram #847

Sahih

وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((إِنَّ أَحَقَّ الشُّرُوطِ أَنْ يُوَفَّى بِهِ، مَا اسْتَحْلَلْتُمْ بِهِ الْفُرُوجَ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’شروط میں سے وہ شرط پورا کیے جانے کا زیادہ حق رکھتی ہے جس کے ذریعے سے تم نے عورتوں کی شرم گاہوں کو اپنے لیے حلال کیا ہے۔‘‘ (بخاری و مسلم)

848

Bulugh al-Maram #848

Sahih

وَعَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ - رضي الله عنه - قَالَ: رَخَّصَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - عَامَ أَوْطَاسٍ فِي الْمُتْعَةِ، ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ، ثُمَّ نَهَى عَنْهَا. رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوۂ اوطاس کے سال تین روز کے لیے (نکاح) متعہ کی اجازت دی‘ پھر اس سے منع فرما دیا۔ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔)

849

Bulugh al-Maram #849

Sahih

وَعَنْ عَلَيٍّ - رضي الله عنه - قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - عَنْ الْمُتْعَةِ عَامَ خَيْبَرَ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر کے سال متعہ سے منع فرما دیا تھا۔ (بخاری و مسلم)

850

Bulugh al-Maram #850

Sahih

عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ: ((أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ مُتْعَةِ النِّسَاءِ يَوْمَ خَيْبَرَ، وَعَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ الْإِنْسِيَّةِ)) أخرجة السبعة إلا أبا داؤد

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت علی رضی اللہ عنہ ہی سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں سے متعہ کرنے اور پالتو گدھے کھانے سے خیبر کے روز منع فرمایا۔ (ابوداود کے سوا ساتوں نے اس روایت کو نقل کیا ہے۔)

851

Bulugh al-Maram #851

Sahih

وَعَن رَبِيعِ بنِ سَبُرَةَ عَن أبيه أن رسول الله صلي الله عليه وسلم قال: اني كنت أذنت لكم في الاستمتاع من النساء وان الله قد حرم ذالك الي يوم القيامة فمن كان عنده منهن شيئ فليخل سبيلها، ولا تأخذوا مما اتيتموهن شيئا أخرجه مسلم وابوداؤد والنسائي وابن ماجة وأحمد وابن حبان

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ربیع بن سبرہ اپنے باپ سے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’میں نے تمھیں عورتوں سے متعہ کرنے کی اجازت دی تھی۔ اب اللہ تعالیٰ نے اسے تاروز قیامت حرام قرار دے دیا ہے‘ لہٰذا جس کسی کے پاس ان (متعہ والی عورتوں) میں سے کوئی ہو تو وہ اسے چھوڑ دے اور جو کچھ تم انھیں دے چکے ہو اس میں سے کچھ بھی واپس نہ لو۔‘‘ (اسے مسلم‘ ابوداود‘ نسائی‘ ابن ماجہ‘ احمد اور ابن حبان نے روایت کیا ہے۔)

852

Bulugh al-Maram #852

Da'if

وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ - رضي الله عنه - قَالَ: لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - الْمُحَلِّلَ وَالْمُحَلَّلَ لَهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالنَّسَائِيُّ، وَالتِّرْمِذِيُّ وَصَحَّحَهُ. وَفِي الْبَابِ: عَنْ عَلِيٍّ أَخْرَجَهُ الْأَرْبَعَةُ إِلَّا النَّسَائِيَّ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حلالہ کرنے والے اور جس کے لیے حلالہ کیا جائے دونوں پر لعنت فرمائی ہے۔ (اسے احمد‘ نسائی اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے اسے صحیح کہا ہے۔ اور اس مسئلہ میں حضرت علی رضی اللہ عنہ سے بھی روایت ہے جسے نسائی کے سوا چاروں نے ذکر کیا ہے۔)

853

Bulugh al-Maram #853

Sahih

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((لَا يَنْكِحُ الزَّانِي الْمَجْلُودُ إِلَّا مِثْلَهُ)). رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو دَاوُدَ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’کوئی زانی جسے زنا کی حد لگی ہو‘ اپنے جیسی (حد لگی ہوئی عورت) ہی سے نکاح کرتا ہے۔‘‘ (اسے احمد اور ابوداود نے روایت کیا ہے اور اس کے راوی ثقہ ہیں۔)

854

Bulugh al-Maram #854

Sahih

وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: طَلَّقَ رَجُلٌ امْرَأَتَهُ ثَلَاثًا، فَتَزَوَّجَهَا رَجُلٌ، ثُمَّ طَلَّقَهَا قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا، فَ??َرَادَ زَوْجُهَا أَنْ يَتَزَوَّجَهَا، فَسُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - عَنْ ذَلِكَ، فَقَالَ: ((لَا. حَتَّى يَذُوقَ الْآخَرُ مِنْ عُسَيْلَتِهَا مَا ذَاقَ الْأَوَّلُ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ، وَاللَّفْظُ لِمُسْلِمٍ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے‘ وہ فرماتی ہیں کہ ایک مرد نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دیں‘ پھر اس عورت سے ایک دوسرے آدمی نے نکاح کر لیا اور اس سے ہم بستری کیے بغیر ہی اسے طلاق دے دی۔ تو پہلے شوہر نے اس سے نکاح کرنا چاہا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے متعلق استفسار کیا تو آپ نے فرمایا: ’’نہیں! یہاں تک کہ دوسرا خاوند اس سے اسی طرح لطف اندوز ہو لے جس طرح پہلا خاوند ہوا تھا۔‘‘ (بخاری و مسلم۔ اور یہ الفاظ مسلم کے ہیں۔)