Muslim99Muslim99

Bulugh al-Maram · Book 7 · Chapter 20

Business Transactions

بَابُ الْوَصَايَا · بَابُ الْوَدِيعَةِ

6 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

818

Bulugh al-Maram #818

Sahih

عَنْ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا-; أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((مَا حَقُّ امْرِئٍ مُسْلِمٍ لَهُ شَيْءٌ يُرِيدُ أَنْ يُوصِيَ فِيهِ يَبِيتُ لَيْلَتَيْنِ إِلَّا وَوَصِيَّتُهُ مَكْتُوبَةٌ عِنْدَهُ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’کسی مسلمان کو یہ لائق نہیں ہے کہ وہ اپنی کسی چیز کے بارے میں وصیت کرنے کا ارادہ رکھتا ہو مگر وہ دو راتیں بھی اس حالت میں گزار دے کہ اس کے پاس وصیت تحریری شکل میں موجود نہ ہو۔‘‘ (بخاری و مسلم)

819

Bulugh al-Maram #819

Sahih

وَعَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ - رضي الله عنه - قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! أَنَا ذُو مَالٍ، وَلَا يَرِثُنِي إِلَّا اِبْنَةٌ لِي وَاحِدَةٌ، أَفَأَتَصَدَّقُ بِثُلُثَيْ مَالِي؟ قَالَ: ((لَا))، قُلْتُ: أَفَأَتَصَدَّقُ بِشَطْرِهِ؟ قَالَ: ((لَا))، قُلْتُ: أَفَأَتَصَدَّقُ بِثُلُثِهِ؟ قَالَ: ((الثُّلُثُ، وَالثُّلُثُ كَثِيرٌ، إِنَّكَ أَنْ تَذَرَ وَرَثَتَكَ أَغْنِيَاءَ خَيْرٌ مِنْ أَنْ تَذَرَهُمْ عَالَةً يَتَكَفَّفُونَ النَّاسَ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے‘ وہ فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں مالدار آدمی ہوں اور میری وارث صرف میری ایک بیٹی ہے۔ تو کیا میں دو تہائی مال کو صدقہ و خیرات کر دوں؟ آپ نے فرمایا: ’’نہیں۔‘‘ میں نے دوبارہ عرض کیا: کیا میں اپنے مال کا نصف حصہ خیرات کر دوں؟ آپ نے فرمایا: ’’نہیں۔‘‘ میں نے تیسری مرتبہ عرض کیا: تو کیا میں ایک تہائی مال صدقہ و خیرات کر سکتا ہوں؟ آپ نے فرمایا: ’’ہاں! مگر ایک تہائی بھی بہت ہے۔ تیرا اپنے ورثاء کو غنی چھوڑ جانا اس سے کہیں بہتر ہے کہ تو انھیں محتاج چھوڑے اور وہ لوگوں کے سامنے ہاتھ پھیلاتے پھریں۔‘‘ (بخاری و مسلم)

820

Bulugh al-Maram #820

Sahih

وَعَنْ عَائِشَةَ -رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا: أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! إِنَّ أُمِّي اُفْتُلِتَتْ نَفْسُهَا وَلَمْ تُوصِ، وَأَظُنُّهَا لَوْ تَكَلَّمَتْ تَصَدَّقَتْ، أَفَلَهَا أَجْرٌ إِنْ تَصَدَّقْتُ عَنْهَا? قَالَ: ((نَعَمْ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ، وَاللَّفْظُ لِمُسْلِمٍ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میری والدہ اچانک وفات پا گئی ہے اور اس نے کوئی وصیت نہیں کی۔ میرا اس کے بارے میں خیال ہے کہ اگر وہ کوئی گفتگو کرتی تو صدقہ (ضرور) کرتی۔ کیا اسے ثواب ملے گا اگر میں اس کی جانب سے صدقہ کر دوں؟ آپ نے فرمایا: ’’ہاں۔‘‘ (بخاری و مسلم‘ یہ الفاظ مسلم کے ہیں۔)

821

Bulugh al-Maram #821

Hasan

وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ - رضي الله عنه - سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - يَقُولُ: ((إِنَّ اللَّهَ قَدْ أَعْطَى كُلَّ ذِي حَقٍّ حَقَّهُ، فَلَا وَصِيَّةَ لِوَارِثٍ)). رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْأَرْبَعَةُ إِلَّا النَّسَائِيَّ، وَحَسَّنَهُ أَحْمَدُ وَالتِّرْمِذِيُّ، وَقَوَّاهُ ابْنُ خُزَيْمَةَ، وَابْنُ الْجَارُودِ. وَرَوَاهُ الدَّارَقُطْنِيُّ مِنْ حَدِيثِ اِبْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا-، وَزَادَ فِي آخِرِهِ: ((إِلَّا أَنْ يَشَاءَ الْوَرَثَةُ)). وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: ’’اللہ تعالیٰ نے ہر حقدار کو اس کا حق عطا فرما دیا ہے‘ لہٰذا اب کسی وارث کے لیے کوئی وصیت نہیں۔‘‘ (اسے احمد نے اور سوائے نسائی کے چاروں نے روایت کیا ہے۔ احمد اور ترمذی نے اسے حسن کہا ہے اور ابن خزیمہ اور ابن جارود نے اسے قوی قرار دیا ہے۔ اور دارقطنی نے اسے ابن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے روایت کیا ہے اور اس کے آخر میں یہ اضافہ بھی نقل کیا ہے: ’’الا یہ کہ اس کے وارث چاہیں۔‘‘ اور اس کی سند حسن ہے۔)

822

Bulugh al-Maram #822

Da'if

وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ - رضي الله عنه - قَالَ: ((قَالَ النَّبِيُّ - صلى الله عليه وسلم: ((إِنَّ اللَّهَ تَصَدَّقَ عَلَيْكُمْ بِثُلُثِ أَمْوَالِكُمْ عِنْدَ وَفَاتِكُمْ; زِيَادَةً فِي حَسَنَاتِكُمْ)). رَوَاهُ الدَّارَقُطْنِيُّ. وَأَخْرَجَهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي الدَّرْدَاءِ. وَابْنُ مَاجَهْ: مِنْ حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ. وَكُلُّهَا ضَعِيفَةٌ، لَكِنْ قَدْ يَقْوَى بَعْضُهَا بِبَعْضٍ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ نے تم کو موت کے وقت تہائی مال کی وصیت کرنے کی اجازت دے کر تم پر احسان فرمایا ہے تاکہ تمھاری نیکیاں زیادہ ہو جائیں۔‘‘ (اسے دارقطنی نے روایت کیا ہے اور احمد اور بزار نے حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ کے حوالے سے اسے بیان کیا ہے اور ابن ماجہ نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے۔ مگر ساری کی ساری روایتیں ضعیف ہیں‘ اس کے باوجود بعض‘ بعض کے لیے باعث تقویت ہیں۔ واللّٰہ أعلم۔

823

Bulugh al-Maram #823

Da'if

عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، عَنِ النَّبِيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: مَنْ أُودِعَ وَدِيعَةً، فَلَيْسَ عَلَيْهِ ضَمَانٌ - أَخْرَجَهُ ابْنُ مَاجَهْ، وَإِسْنَادُهُ ضَعِيفٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عمرو بن شعیب اپنے والد (شعیب) سے اور وہ (شعیب) اپنے دادا (عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما ) سے روایت کرتے ہیں‘ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس کسی کے پاس کوئی چیز امانت کے طور پر رکھی جائے تو اس پر ذمہ داری نہیں ہے۔‘‘ (اسے ابن ماجہ نے روایت کیا ہے اور اس کی سند ضعیف ہے۔)