Muslim99Muslim99

Bulugh al-Maram · Book 8 · Chapter 13

Marriage

بَابُ الْحَضَانَةِ

6 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

987

Bulugh al-Maram #987

Hasan

عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِوٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا; أَنَّ اِمْرَأَةً قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! إِنَّ ابْنِي هَذَا كَانَ بَطْنِي لَهُ وِعَاءً، وَثَدْيِي لَهُ سِقَاءً، وَحِجْرِي لَهُ حِوَاءً، وَإِنَّ أَبَاهُ طَلَّقَنِي، وَأَرَادَ أَنْ يَنْتَزِعَهُ مِنِّي. فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((أَنْتِ أَحَقُّ بِهِ، مَا لَمْ تَنْكِحِي)). رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو دَاوُدَ، وَصَحَّحَهُ الْحَاكِمُ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک خاتون نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول !یہ جو میرا لخت جگر ہے میرا پیٹ اس کے لیے برتن تھا‘ میری چھاتی اس کے لیے مشکیزہ اور میری آغوش اس کے لیے ٹھکانا تھی۔ اس کے والد نے مجھے طلاق دے دی ہے اور وہ مجھ سے اس بچے کو چھین لینا چاہتا ہے۔ آپ نے فرمایا: ’’جب تک تو (دوسرا) نکاح نہیں کرتی اس وقت تک تو ہی اس کی زیادہ حقدار ہے۔‘‘ (اسے احمد اور ابوداود نے روایت کیا ہے اور حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔)

988

Bulugh al-Maram #988

Sahih

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رضي الله عنه - أَنَّ امْرَأَةً قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! إِنَّ زَوْجِي يُرِيدُ أَنْ يَذْهَبَ بِابْنِي، وَقَدْ نَفَعَنِي، وَسَقَانِي مِنْ بِئْرِ أَبِي عِنَبَةَ فَجَاءَ زَوْجُهَا، فَقَالَ النَّبِيُّ - صلى الله عليه وسلم: ((يَا غُلَامُ! هَذَا أَبُوكَ، وَهَذِهِ ُمُّكَ، فَخُذْ بِيَدِ أَيُّهُمَا شِئْتَ)). فَأَخَذَ بِيَدِ أُمِّهِ، فَانْطَلَقَتْ بِهِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْأَرْبَعَةُ، وَصَحَّحَهُ التِّرْمِذِيُّ

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک عورت نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول!میرا شوہر مجھ سے میرا بچہ چھیننا چاہتا ہے‘ حالانکہ وہ (بچہ) مجھے فائدہ دیتا ہے اور ابو عنبہ کے کنویں سے مجھے پانی لا کر دیتا ہے۔ اسی اثنا میں اس کا شوہر بھی آگیا۔ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اے بچے! یہ تیرا باپ ہے اور یہ تیری والدہ۔ ان دونوں میں سے جس کا چاہے ہاتھ پکڑ لے۔‘‘ اس بچے نے ماں کا ہاتھ پکڑ لیا اور وہ اسے لے کر چل دی۔ (اسے احمد اور چاروں نے بیان کیا ہے اور ترمذی نے اسے صحیح کہا ہے۔)

989

Bulugh al-Maram #989

Hasan

وَعَنْ رَافِعِ بْنِ سِنَانٍ; أَنَّهُ أَسْلَمَ، وَأَبَتِ امْرَأَتُهُ أَنْ تُسْلِمَ. فَأَقْعَدَ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - الْأُمَّ نَاحِيَةً، وَالْأَبَ نَاحِيَةً، وَأَقْعَدَ الصَّبِيَّ بَيْنَهُمَا. فَمَالَ إِلَى أُمِّهِ، فَقَالَ: ((اللَّهُمَّ اهْدِهِ)). فَمَالَ إِلَى أَبِيهِ، فَأَخَذَهُ. أَخْرَجَهُ أَبُو دَاوُدَ، وَالنَّسَائِيُّ، وَالْحَاكِمُ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت رافع بن سنان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ خود مسلمان ہوگئے اور ان کی بیوی نے اسلام قبول کرنے سے انکار کر دیا‘ چنانچہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ماں کو ایک طرف اور باپ کو دوسرے گوشے میں بٹھا دیا اور بچے کو دونوں کے درمیان میں بٹھا دیا‘ بچہ ماں کی جانب مائل ہوا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی: ’’الٰہی! اس بچے کو ہدایت دے۔‘‘ چنانچہ وہ بچہ باپ کی جانب مائل ہوگیا اور باپ نے اسے پکڑ لیا۔ (اسے ابوداود اور نسائی نے روایت کیاہے اور حاکم نے اسے صحیح کہا ہے۔)

990

Bulugh al-Maram #990

Sahih

وَعَنْ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا; أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - قَضَى فِي ابْنَةِ حَمْزَةَ لِخَالَتِهَا، وَقَالَ: ((الْخَالَةُ بِمَنْزِلَةِ الْأُمِّ)). أَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ. وَأَخْرَجَهُ أَحْمَدُ: مِنْ حَدِيثِ عَلَيٍّ فَقَالَ: وَالْجَارِيَةُ عِنْدَ خَالَتِهَا، فَإِنَّ الْخَالَةَ وَالِدَةٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کی بیٹی کا فیصلہ اس کی خالہ کے حق میں کیا اور فرمایا: ’’خالہ بمنزلہ ماں کے ہے۔‘‘ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ اور احمد نے اسے حضرت علی رضی اللہ عنہ کی حدیث سے بیان کیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’لڑکی اپنی خالہ کے پاس ہوگی کیونکہ خالہ ماں ہے۔‘‘

991

Bulugh al-Maram #991

Sahih

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((إِذَا أَتَى أَحَدَكُمْ خَادِمُهُ بِطَعَامِهِ، فَإِنْ لَمْ يُجْلِسْهُ مَعَهُ، فَلْيُنَاوِلْهُ لُقْمَةً أَوْ لُقْمَتَيْنِ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ، وَاللَّفْظُ لِلْبُخَارِيِّ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’جب تم میں سے کسی کے پاس اس کا خادم کھانا لے کر آئے تو اگر وہ اس خادم کو اپنے ساتھ (کھانے کے لیے ) نہ بٹھائے تو اسے ایک یا دو لقمے ضرور دے دے۔‘‘ (بخاری و مسلم- یہ الفاظ بخاری کے ہیں۔)

992

Bulugh al-Maram #992

Sahih

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا; عَنِ النَّبِيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((عُذِّبَتْ امْرَأَةٌ فِي هِرَّةٍ سَجَنَتْهَا حَتَّى مَاتَتْ، فَدَخَلْتِ النَّارَ فِيهَا، لَا هِيَ أَطْعَمَتْهَا وَسَقَتْهَا إِذْ هِيَ حَبَسَتْهَا، وَلَا هِيَ تَرَكَتْهَا، تَأْكُلُ مِنْ خَشَاشِ الْأَرْضِ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے‘ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’ایک عورت کو بلی کی وجہ سے عذاب دیا گیا۔ اس نے بلی کو (اتنی دیر تک) قید رکھا کہ وہ مر گئی‘ چنانچہ وہ عورت اس بلی کی وجہ سے جہنم میں چلی گئی۔ اس (عورت) نے بلی کو کچھ کھلایا نہ پلایا بلکہ اسے باندھ رکھا اور نہ اسے آزاد چھوڑا کہ وہ زمین کے حشرات وغیرہ کھا لیتی۔‘‘ (بخاری و مسلم)