Muslim99Muslim99

Bulugh al-Maram · Book 8 · Chapter 11

Marriage

بَابُ الرَّضَاعِ

11 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

964

Bulugh al-Maram #964

Sahih

عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((لَا تُحَرِّمُ الْمَصَّةُ وَالْمَصَّتَانِ)). أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ایک‘ دو دفعہ (پستان) چوسنے سے حرمت ثابت نہیں ہوتی۔‘‘ (مسلم)

965

Bulugh al-Maram #965

Sahih

وَعَنْهَا قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((انْظُرْنَ مَنْ إِخْوَانُكُنَّ، فَإِنَّمَا الرَّضَاعَةُ مِنَ الْمَجَاعَةِ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’غور کر لیا کرو کہ تمھارے بھائی کون ہیں؟ کیونکہ رضاعت وہی معتبر ہے جو بھوک کی بنا پر ہو۔‘‘ (بخاری و مسلم)

966

Bulugh al-Maram #966

Sahih

وَعَنْهَا قَالَتْ: جَاءَتْ سَهْلَةُ بِنْتُ سُهَيْلٍ. فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! إِنَّ سَالِمًا مَوْلَى أَبِي حُذَيْفَةَ مَعَنَا فِي بَيْتِنَا، وَقَدْ بَلَغَ مَا يَبْلُغُ الرِّجَالُ. قَالَ: ((أَرْضِعِيهِ، تَحْرُمِي عَلَيْهِ)). رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ہی سے روایت ہے کہ سہلہ بنت سہیل رضی اللہ عنہا آئیں اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول ! ابوحذیفہ کا آزاد کردہ غلام سالم ہمارے گھر میں ہمارے ساتھ رہتا ہے‘ وہ مردوں کی طرح بالغ ہوگیا ہے۔ آپ نے فرمایا: ’’اسے اپنا دودھ پلا دو‘ تم اس پر حرام ہو جاؤ گی۔‘‘ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔)

967

Bulugh al-Maram #967

Sahih

وَعَنْهَا: أَنْ أَفْلَحَ - أَخَا أَبِي الْقُعَيْسِ - جَاءَ يَسْتَأْذِنُ عَلَيْهَا بَعْدَ الْحِجَابِ. قَالَتْ: فَأَبَيْتُ أَنْ آذَنَ لَهُ، فَلَمَّا جَاءَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - أَخْبَرْتُهُ بِالَّذِي صَنَعْتُ، فَأَمَرَنِي أَنْ آذَنَ لَهُ عَلَيَّ. وَقَالَ: ((إِنَّهُ عَمُّكِ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ہی سے مروی ہے کہ ابوالقعیس کے بھائی افلح نے حجاب کے بعد حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے ہاں آنے کے لیے اجازت طلب کی۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے اسے اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو میں نے اس کے ساتھ جو کچھ کیا تھا‘ آپ کو اس کی اطلاع دی۔ آپ نے مجھے حکم دیا کہ میں اسے اپنے پاس آنے کی اجازت دے دیا کروں اور فرمایا: ’’وہ تو تمھارا چچا ہے۔‘‘ (بخاری و مسلم)

968

Bulugh al-Maram #968

Sahih

وَعَنْهَا قَالَتْ: كَانَ فِيمَا أُنْزِلُ فِي الْقُرْآنِ: عَشْرُ رَضَعَاتٍ مَعْلُومَاتٍ يُحَرِّمْنَ، ثُمَّ نُسِخْنَ بِخَمْسٍ مَعْلُومَاتٍ، فَتُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - وَهِيَ فِيمَا يُقْرَأُ مِنَ الْقُرْآنِ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ہی سے مروی ہے کہ قرآن میں جو حکم نازل ہوا تھا وہ دس یقینی رضعات تھے جن سے حرمت ثابت ہوتی تھی‘ پھر وہ (دس رضعات) پانچ یقینی رضعات کے ساتھ منسوخ کر دیے گئے۔ چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وفات پائی تو قرآن میں ان کی قراء ت کی جاتی تھی۔ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔)

969

Bulugh al-Maram #969

Sahih

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - أُرِيدُ عَلَى ابْنَةِ حَمْزَةَ. فَقَالَ: ((إِنَّهَا لَا تَحِلُّ لِي; إِنَّهَا ابْنَةُ أَخِي مِنَ الرَّضَاعَةِ وَيَحْرُمُ مِنَ الرَّضَاعَةِ مَا يَحْرُمُ مِنْ النَّسَبِ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کی بیٹی سے نکاح کر نے پر آمادہ کیا گیاتو آپ نے فرمایا: ’’وہ میرے لیے حلال نہیں‘ اس لیے کہ وہ میرے رضاعی بھائی کی بیٹی ہے۔ اور جو چیز نسب کی وجہ سے حرام ہو وہ رضاعت کی وجہ سے بھی حرام ہوتی ہے۔‘‘ (بخاری و مسلم)

970

Bulugh al-Maram #970

Sahih

وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((لَا يُحَرِّمُ مِنَ الرَّضَاعَةِ إِلَّا مَا فَتَقَ الْأَمْعَاءَ، وَكَانَ قَبْلَ الْفِطَامِ)). رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، وَصَحَّحَهُ هُوَ وَالْحَاكِمُ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’صرف وہ رضاعت حرمت ثابت کرتی ہے جو انتڑیوں کو کھول دے اور دودھ چھڑانے کی مدت سے پہلے ہو۔‘‘ (اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور ترمذی اور حاکم دونوں نے اسے صحیح کہا ہے۔)

971

Bulugh al-Maram #971

Da'if

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: لَا رَضَاعَ إِلَّا فِي الْحَوْلَيْنِ. رَوَاهُ الدَّارَقُطْنِيُّ وَابْنُ عَدِيٍّ مَرْفُوعًا وَمَوْقُوفًا، وَرَجَّحَا الْمَوْقُوفَ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے‘ انھوں نے فرمایا: صرف دو سال کے دوران والی رضاعت معتبر ہے۔ (اسے دارقطنی اور ابن عدی نے مرفوع اور موقوف روایت کیا ہے اور دونوں نے موقوف کو ترجیح دی ہے۔)

972

Bulugh al-Maram #972

Da'if

وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((لَا رَضَاعَ إِلَّا مَا أَنْشَزَ الْعَظْمَ، وَأَنْبَتَ اللَّحْمَ)). رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’رضاعت وہی معتبر ہے جو ہڈیوں کو مضبوط کرے اور گوشت پیدا کرے۔‘‘ (اسے ابوداود نے روایت کیا ہے۔)

973

Bulugh al-Maram #973

Sahih

وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ الْحَارِثِ; - أَنَّهُ تَزَوَّجَ أُمَّ يَحْيَى بِنْتَ أَبِي إِهَابٍ، فَجَاءَتِ امْرَأَةٌ. فَقَالَتْ: قَدْ أَرْضَعْتُكُمَا، فَسَأَلَ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - فَقَالَ: ((كَيْفَ وَقَدْ قِيلَ؟)) فَفَارَقَهَا عُقْبَةُ. وَنَكَحَتْ زَوْجًا غَيْرَهُ. أَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عقبہ بن حارث رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انھوں نے ام یحییٰ بنت ابو اہاب رضی اللہ عنہا سے نکاح کر لیا تو ایک عورت آئی اور کہنے لگی کہ میں نے تم دونوں کو دودھ پلایا ہے۔ حضرت عقبہ رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا تو آپ نے فرمایا: ’’اب کس طرح (تم اسے اپنے نکاح میں رکھ سکتے ہو؟) جبکہ رضاعت کی اطلاع دے دی گئی ہے۔‘‘ چنانچہ حضرت عقبہ رضی اللہ عنہ نے اس عورت کو جدا کر دیا اور اس خاتون نے کسی اور سے نکاح کر لیا۔ (اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔)

974

Bulugh al-Maram #974

Da'if

وَعَنْ زِيَادِ السَّهْمِيِّ - رضي الله عنه - قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - أَنْ تُسْتَرْضَعَ الْحَمْقَى. أَخْرَجَهُ أَبُو دَاوُدَ وَهُوَ مُرْسَلٌ، وَلَيْسَتْ لِزِيَادٍ صُحْبَةٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

زیاد سہمی سے مروی ہے‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے احمق عورت سے دودھ پلوانے سے منع فرمایا ہے۔ (اسے ابوداود نے بیان کیا ہے اور یہ مرسل ہے کیونکہ زیاد کو صحابی ہونے کا شرف حاصل نہیں۔)