Muslim99Muslim99

Bulugh al-Maram · Book 7 · Chapter 9

Business Transactions

بَابُ الْحَوَالَةِ وَالضَّمَانِ

4 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

738

Bulugh al-Maram #738

Sahih

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((مَطْلُ الْغَنِيِّ ظُلْمٌ، وَإِذَا أُتْبِعُ أَحَدُكُمْ عَلَى مَلِيٍّ فَلْيَتْبَعْ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.nوَفِي رِوَايَةِ أَحْمَدَ: ((وَمَن أَحيَل فَلْيَحْتَلْ)).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’مالدار آدمی کا ٹال مٹول کرنا ظلم ہے۔ اور جب تم میں سے کسی کو مالدار آدمی کا حوالہ دیا جائے تو اسے قبول کر لینا چاہیے۔‘‘ (بخاری و مسلم) اور احمد کی ایک روایت میں ہے: ’’جسے (کسی مالدار کا) حوالہ دیا جائے‘ اسے وہ قبول کرنا چاہیے۔‘‘

739

Bulugh al-Maram #739

Sahih

وَعَنْ جَابِرٍ - رضي الله عنه - قَالَ: تُوُفِّيَ رَجُلٌ مِنَّا، فَغَسَّلْنَاهُ، وَحَنَّطْنَاهُ، وَكَفَّنَّاهُ، ثُمَّ أَتَيْنَا بِهِ رَسُولَ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - فَقُلْنَا: تُصَلِّي عَلَيْهِ؟ فَخَطَا خُطًى، ثُمَّ قَالَ: ((أَعَلَيْهِ دَيْنٌ؟)) قُلْنَا: دِينَارَانِ، فَانْصَرَفَ، فَتَحَمَّلَهُمَا أَبُو قَتَادَةَ، فَأَتَيْنَاهُ، فَقَالَ أَبُو قَتَادَةَ: الدِّينَارَانِ عَلَيَّ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - ((أُحِقَّ الْغَرِيمُ وَبَرِئَ مِنْهُمَا الْمَيِّتُ؟)) قَالَ: نَعَمْ، فَصَلَّى عَلَيْهِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو دَاوُدَ، وَالنَّسَائِيُّ، وَصَحَّحَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَالْحَاكِمُ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم میں سے ایک آدمی فوت ہوگیا۔ ہم نے اسے غسل دیا‘ خوشبو لگائی اور کفن پہنایا‘ پھر ہم اسے اٹھا کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے آئے اور عرض کیا کہ آپ اس کی نماز جنازہ پڑھائیں۔ آپ نے آگے بڑھنے کے لیے چند قدم اٹھائے‘ پھر دریافت فرمایا: ’’کیا اس کے ذمے قرض ہے؟‘‘ ہم نے عرض کیا: دو دینار۔ یہ سن کر آپ واپس تشریف لے آئے۔ حضرت ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے دو دینار کی ادائیگی اپنے ذمے لے لی‘ پھر ہم آپ کے پاس آئے تو حضرت ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے کہا: دو دینار میرے ذمے ہیں۔ آپ نے فرمایا: ’’(کیا تم پر) مقروض کی طرح لازم و حق ہوگیا؟ اور میت ان سے بری الذمہ ہوگئی؟‘‘ تو حضرت ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے کہا: جی ہاں! پھر آپ نے اس کی نماز جنازہ پڑھائی۔ (اسے احمد‘ ابوداود اور نسائی نے روایت کیا ہے‘ نیز ابن حبان اور حاکم دونوں نے اسے صحیح کہا ہے۔)

740

Bulugh al-Maram #740

Sahih

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رضي الله عنه - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - كَانَ يُؤْتَى بِالرَّجُلِ الْمُتَوَفَّى عَلَيْهِ الدَّيْنُ، فَيَسْأَلُ: ((هَلْ تَرَكَ لِدَيْنِهِ مِنْ قَضَاءٍ؟)) فَإِنْ حُدِّثَ أَنَّهُ تَرَكَ وَفَاءً صَلَّى عَلَيْهِ، وَإِلَّا قَالَ: ((صَلُّوا عَلَى صَاحِبِكُمْ)) فَلَمَّا فَتَحَ اللَّهُ عَلَيْهِ الْفُتُوحَ قَالَ: ((أَنَا أَوْلَى بِالْمُؤْمِنِينَ مِنْ أَنْفُسِهِمْ، فَمَنْ تُوُفِّيَ، وَعَلَيْهِ دَيْنٌ فَعَلَيَّ قَضَاؤُهُ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ. وَفِي رِوَايَةٍ لِلْبُخَارِيِّ: ((فَمَنْ مَاتَ وَلَمْ يَتْرُكْ وَفَاءً)).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس مقروض شخص کا جنازہ لایا جاتا تو پہلے آپ دریافت فرماتے: ’’کیا اس نے قرض کی ادائیگی کے لیے کچھ چھوڑا ہے؟‘‘ اگر بتایا جاتا کہ اس نے ادائیگی کے لیے اپنا مال چھوڑا ہے تو آپ اس کی نماز جنازہ پڑھاتے ورنہ فرما دیتے: ’’جاؤ! تم اپنے ساتھی کی نماز جنازہ پڑھ لو۔‘‘ پھر جب اللہ تعالیٰ نے فتوحات کے دروازے کھول دیے تو آپ نے فرمایا: ’’میں مومنوں کے ان کی جانوں سے بھی زیادہ قریب ہوں‘ لہٰذا اب جو شخص فوت ہو جائے اور اس پر قرض کا بار ہو تو اس قرضے کی ادائیگی میرے ذمے ہے۔‘‘ (بخاری و مسلم) اور بخاری کی ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ’’جو آدمی فوت ہو گیا اور اس نے اتنا ترکہ پیچھے نہیں چھوڑا جو قرض کی ادائیگی کے لیے کافی ہو…‘‘

741

Bulugh al-Maram #741

Da'if

وَعَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((لَا كَفَالَةَ فِي حَدٍّ)). رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ بِإِسْنَادٍ ضَعِيفٍ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عمرو بن شعیب اپنے والد (شعیب) سے اور وہ اپنے دادا (عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ ) سے بیان کرتے ہیں‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اللہ کی حدود میں ضمانت و ذمہ داری نہیں۔‘‘ (اسے بیہقی نے کمزور سند سے روایت کیا ہے۔)