Bulugh al-Maram #695
عَنْ جَابِرٍ - رضي الله عنه - قَالَ: لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - آكِلَ الرِّبَا، وَمُوكِلَهُ، وَكَاتِبَهُ، وَشَاهِدَيْهِ، وَقَالَ: ((هُمْ سَوَاءٌ)). رَوَاهُ مُسْلِمٌ. وَلِلْبُخَارِيِّ نَحْوُهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي جُحَيْفَةَ.
اردو ترجمہ · UrduUnverified translation
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سود لینے والے‘ دینے والے‘ اس کے تحریر کرنے والے اور اس کے گواہوں پر لعنت فرمائی ہے‘ نیز فرمایا: ’’(گناہ کے ارتکاب میں) یہ سب مساوی اور برابر ہیں۔‘‘ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ اور بخاری میں حضرت ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث بھی اسی طرح ہے۔)