Muslim99Muslim99

Bulugh al-Maram · Book 7 · Chapter 18

Business Transactions

بَابُ اللُّقَطَةِ

6 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

799

Bulugh al-Maram #799

Sahih

عَنْ أَنَسٍ - رضي الله عنه - قَالَ: مَرَّ النَّبِيُّ - صلى الله عليه وسلم - بِتَمْرَةٍ فِي الطَّرِيقِ، فَقَالَ: ((لَوْلَا أَنِّي أَخَافُ أَنْ تَكُونَ مِنَ الصَّدَقَةِ لَأَكَلْتُهَا)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ وہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر راستے میں گری پڑی ایک کھجور کے پاس سے ہوا تو آپ نے فرمایا: ’’اگر مجھے یہ اندیشہ نہ ہوتا کہ یہ صدقے کی ہو گی تو میں اسے ضرور کھا لیتا۔‘‘(بخاری و مسلم)

800

Bulugh al-Maram #800

Sahih

وَعَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ - رضي الله عنه - قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صلى الله عليه وسلم - فَسَأَلَهُ عَنِ اللُّقَطَةِ؟ فَقَالَ: ((اعْرِفْ عِفَاصَهَا وَوِكَاءَهَا، ثُمَّ عَرِّفْهَا سَنَةً، فَإِنْ جَاءَ صَاحِبُهَا وَإِلَّا فَشَأْنُكَ بِهَا)). قَالَ: فَضَالَّةُ الْغَنَمِ؟ قَالَ: ((هِيَ لَكَ، أَوْ لِأَخِيكَ، أَوْ لِلذِّئْبِ)). قَالَ: فَضَالَّةُ الْإِبِلِ؟ قَالَ: ((مَا لَكَ وَلَهَا؟ مَعَهَا سِقَاؤُهَا وَحِذَاؤُهَا، تَرِدُ الْمَاءَ، وَتَأْكُلُ الشَّجَرَ، حَتَّى يَلْقَاهَا رَبُّهَا)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے‘ وہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آیا اور اس نے لقطہ کے بارے میں پوچھا۔ آپ نے فرمایا: ’’اس کی تھیلی (یا وہ چیز جس میں وہ ہو) اور تسمہ خوب پہچان کے رکھو‘ پھر سال بھر اس کا اعلان کرتے رہو۔ اگر اس کا اصل مالک آجائے تو اس کے سپرد کر دو ورنہ جو چاہو کرو۔‘‘ پھر اس نے گم شدہ بکریوں کے بارے میں سوال کیا۔ آپ نے فرمایا: ’’وہ تیری ہے یا تیرے بھائی کی یا بھیڑیے کی۔‘‘ پھر اس نے گم شدہ اونٹوں کے بارے میں پوچھا۔ آپ نے فرمایا: ’’تجھے اس سے کیا سروکار؟ اس کا پانی اور اس کے جوتے اس کے پاس ہیں۔ گھاٹ پر آ کر پانی پی لے گا اور درختوں کے پتے کھا لے گا‘ یہاں تک کہ اس کا مالک اس کے پاس پہنچ جائے گا۔‘‘ (بخاری و مسلم)

801

Bulugh al-Maram #801

Sahih

وَعَنْهُ رضي الله عنه قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((مَنْ آوَى ضَالَّةً فَهُوَ ضَالٌّ، مَا لَمْ يُعَرِّفْهَا)). رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ ہی سے مروی ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس کسی نے گم شدہ جانور کو اپنے ہاں پناہ دی تو وہ جب تک اس کا اعلان نہ کرے وہ خود گمراہ ہے۔‘‘ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔)

802

Bulugh al-Maram #802

Sahih

وَعَنْ عِيَاضِ بْنِ حِمَارٍ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((مَنْ وَجَدَ لُقَطَةً فَلْيُشْهِدْ ذَوَيْ عَدْلٍ، وَلْيَحْفَظْ عِفَاصَهَا وَوِكَاءَهَا، ثُمَّ لَا يَكْتُمْ، وَلَا يُغَيِّبْ، فَإِنْ جَاءَ رَبُّهَا فَهُوَ أَحَقُّ بِهَا، وَإِلَّا فَهُوَ مَالُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ)). رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْأَرْبَعَةُ إِلَّا التِّرْمِذِيَّ، وَصَحَّحَهُ ابْنُ خُزَيْمَةَ، وَابْنُ الْجَارُودِ، وَابْنُ حِبَّانَ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عیاض بن حمار رضی اللہ عنہ سے مروی ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس کسی کو کوئی لقطہ ملے تو اسے چاہیے کہ دو منصف آدمیوں کو اس پر گواہ بنا لے اور اس کے برتن اور سربند کو خوب یاد رکھے‘ پھر اسے چھپائے نہ غائب کرے۔ اگر اس کا اصل مالک آجائے تو وہی اس کا زیادہ حق دار ہے۔ اگر نہ آئے تو وہ اللہ کا مال ہے وہ جسے چاہتا ہے عنایت فرما دیتا ہے۔‘‘ (اسے احمد نے اور ترمذی کے سوا چاروں نے روایت کیا ہے اور ابن خزیمہ‘ ابن جارود اور ابن حبان نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔)

803

Bulugh al-Maram #803

Sahih

وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عُثْمَانَ التَّيْمِيِّ - رضي الله عنه، أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - نَهَى عَنْ لُقَطَةِ الْحَاجِّ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبدالرحمن بن عثمان تیمی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حاجیوں کے لقطہ (کو اٹھانے) سے منع فرمایا ہے۔ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔)

804

Bulugh al-Maram #804

Sahih

وَعَنْ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِي كَرِبَ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((أَلَا لَا يَحِلُّ ذُو نَابٍ مِنَ السِّبَاعِ، وَلَا الْحِمَارُ الْأَهْلِيُّ، وَلَا اللُّقَطَةُ مِنْ مَالِ مُعَاهَدٍ، إِلَّا أَنْ يَسْتَغْنِيَ عَنْهَا)). رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت مقدام بن معد یکرب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’سن لو! درندوں میں سے کچلی والا جانور‘ گھریلو گدھا اور ذِمّی کے مال میں سے گری ہوئی اٹھائی جانے والی چیز حلال نہیں‘ الایہ کہ وہ (ذمی) اس سے بے نیاز ہو۔‘‘ (اسے ابوداود نے روایت کیا ہے۔)