Bulugh al-Maram #785
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رضي الله عنه - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((إِذَا مَاتَ الْإِنْسَانُ انْقَطَعَ عَنْهُ عَمَلُهُ إِلَّا مِنْ ثَلَاثٍ: صَدَقَةٍ جَارِيَةٍ، أَوْ عِلْمٍ يُنْتَفَعُ بِهِ، أَوْ وَلَدٍ صَالَحٍ يَدْعُو لَهُ)). رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
اردو ترجمہ · UrduUnverified translation
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب انسان وفات پا جاتا ہے تو تین اعمال کے سوا اس کے سارے اعمال منقطع ہو جاتے ہیں‘ (اور وہ یہ ہیں:) صدقہ جاریہ‘ یا ایسا علم جس سے فائدہ اٹھایا جاتا رہے‘ یا صالح اولاد جو اس (مرنے والے) کے لیے دعا کرتی رہے۔‘‘ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔)