Muslim99Muslim99

Bulugh al-Maram · Book 7 · Chapter 15

Business Transactions

بَابُ إِحْيَاءِ الْمَوَاتِ

9 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

776

Bulugh al-Maram #776

Sahih

عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ -رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا-; أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((مَنْ عَمَّرَ أَرْضًا لَيْسَتْ لِأَحَدٍ، فَهُوَ أَحَقُّ بِهَا)). قَالَ عُرْوَةُ: وَقَضَى بِهِ عُمَرُ فِي خِلَافَتِهِ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عروہ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کیا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس کسی نے غیرمملوکہ زمین کو آباد کیا وہ اس زمین کا زیادہ حقدار ہے۔‘‘ عروہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اپنے دورِ خلافت میں اسی پر فیصلہ فرمایا۔ (اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔)

777

Bulugh al-Maram #777

Hasan

وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ - رضي الله عنه - عَنِ النَّبِيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((مَنْ أَحْيَا أَرْضًا مَيْتَةً فَهِيَ لَهُ)). رَوَاهُ الثَّلَاثَةُ، وَحَسَّنَهُ التِّرْمِذِيُّ. وَقَالَ: رُوِيَ مُرْسَلًا. وَهُوَ كَمَا قَالَ، وَاخْتُلِفَ فِي صَحَابِيِّهِ، فَقِيلَ: جَابِرٌ، وَقِيلَ: عَائِشَةُ، وَقِيلَ: عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو، وَالرَّاجِحُ الْأَوَّلُ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

[أَرْضًا مَیِّـتَۃً] میتۃ میں ’’یا‘‘ مخفف بھی ہے اور اس پر تشدید بھی۔ اس سے مراد وہ زمین ہے جسے آباد نہ کیا گیا ہو۔ اسے آباد کرنے کو زندہ کرنے سے تشبیہ دی گئی ہے اور بیکار چھوڑے رکھنے کو اس کی موت سے تعبیر کیا گیا ہے۔

778

Bulugh al-Maram #778

Sahih

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ; أَنَّ الصَّعْبَ بْنَ جَثَّامَةَ - رضي الله عنه - أَخْبَرَهُ أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((لَا حِمَى إِلَّا لِلَّهِ وَلِرَسُولِهِ)). رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ حضرت صعب بن جثامہ لیثی رضی اللہ عنہ نے انھیں بتایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اللہ اور اس کے رسول کے سوا کسی کے لیے جائز نہیں کہ وہ اپنے لیے چراگاہ مخصوص کر لے۔‘‘ (اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔)

779

Bulugh al-Maram #779

Da'if

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ -رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا- قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((لَا ضَرَرَ وَلَا ضِرَارَ)). رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَابْنُ مَاجَهْ. وَلَهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي سَعِيدٍ مِثْلُهُ، وَهُوَ فِي الْمُوَطَّإِ مُرْسَلٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ہی سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’نہ (پہلے پہل) کسی کو نقصان پہنچانا اور تکلیف دینا جائز ہے اور نہ بدلے کے طور پر نقصان پہنچانا اور تکلیف دینا۔‘‘ (اسے احمد اور ابن ماجہ دونوں نے روایت کیا ہے اور ابن ماجہ میں ابوسعید کے حوالے سے اسی طرح کی حدیث منقول ہے اور یہی حدیث موطا میں مرسل ہے۔)

780

Bulugh al-Maram #780

Da'if

وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((مَنْ أَحَاطَ حَائِطًا عَلَى أَرْضٍ فَهِيَ لَهُ)). رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَصَحَّحَهُ ابْنُ الْجَارُودِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس نے کسی (غیر مملوکہ) زمین کے اردگرد دیوار بنا لی‘ وہ زمین اسی کی ملکیت ہو گی۔‘‘ (اسے ابوداود نے روایت کیا ہے اور ابن جارود نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔)

781

Bulugh al-Maram #781

Hasan

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ - رضي الله عنه - أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((مَنْ حَفَرَ بِئْرًا فَلَهُ أَرْبَعُونَ ذِرَاعًا عَطَنًا لِمَاشِيَتِهِ)). رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ بِإِسْنَادٍ ضَعِيفٍ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس شخص نے کنواں کھودا تو اس کے مویشیوں کے بیٹھنے کے لیے چالیس ہاتھ زمین اسی کی ہے۔‘‘ (اسے ابن ماجہ نے ضعیف سند سے روایت کیاہے۔)

782

Bulugh al-Maram #782

Sahih

وَعَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَائِلٍ، عَنْ أَبِيهِ; - أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - أَقْطَعَهُ أَرْضًا بِحَضْرَمَوْتَ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَالتِّرْمِذِيُّ، وَصَحَّحَهُ ابْنُ حِبَّانَ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت علقمہ بن وائل اپنے باپ حضرت وائل رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انھیں حَضْر موت میں ایک قطعۂ زمین بطور جاگیر عطا فرمایا۔ (اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔)

783

Bulugh al-Maram #783

Hasan

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا -، أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - أَقْطَعَ الزُّبَيْرَ حُضْرَ فَرَسِهِ، فَأَجْرَى الْفَرَسَ حَتَّى قَامَ، ثُمَّ رَمَى سَوْطَهُ. فَقَالَ: ((أَعْطُوهُ حَيْثُ بَلَغَ السَّوْطُ)). رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَفِيهِ ضَعْفٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت زبیر رضی اللہ عنہ کو اس کے گھوڑے کی دوڑ کے برابر زمین‘ جاگیر کے طور پر عنایت فرمائی‘ چنانچہ انھوں نے گھوڑے کو دوڑایا حتیٰ کہ وہ ٹھہر گیا‘ پھر انھوں نے اپنا چابک آگے پھینک دیا۔ آپ نے فرمایا: ’’جہاں تک چابک پہنچا ہے وہاں تک کی زمین ان (زبیر) کو دے دو۔‘‘ (اسے ابوداود نے روایت کیا ہے اور اس میں ضعف ہے۔)

784

Bulugh al-Maram #784

Sahih

وَعَنْ رَجُلٍ مِنْ الصَّحَابَةِ - رضي الله عنه - قَالَ: غَزَوْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: ((النَّاسُ شُرَكَاءُ فِي ثَلَاثٍ: فِي الْكَلَأِ، وَالْمَاءِ، وَالنَّارِ)). رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو دَاوُدَ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ایک صحابی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ وہ فرماتے ہیں کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک غزوے میں شریک تھا کہ میں نے آپ کو فرماتے ہوئے سنا: ’’تین چیزوں میں سب لوگ حصہ دار ہیں: گھاس‘ پانی اور آگ۔‘‘ (احمد اور ابوداود نے اسے روایت کیا ہے اور اس کے راوی ثقہ ہیں۔)