Muslim99Muslim99

Bulugh al-Maram · Book 6 · Chapter 2

Hajj

بَابُ الْإِحْرَامِ وَمَا يَتَعَلَّقُ بِهِ

14 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

593

Bulugh al-Maram #593

Sahih

عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: مَا أَهَلَّ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - إِلَّا مِنْ عِنْدِ الْمَسْجِدِ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد (ذوالحلیفہ) کے پاس سے تلبیہ شروع کیا ۔ (بخاری و مسلم)

594

Bulugh al-Maram #594

Sahih

وَعَنْ خَلَّادِ بْنِ السَّائِبِ عَنْ أَبِيهِ - رضي الله عنه: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((أَتَانِي جِبْرِيلُ، فَأَمَرَنِي أَنْ آمُرَ أَصْحَابِي أَنْ يَرْفَعُوا أَصْوَاتَهُمْ بِالْإِهْلَالِ)). رَوَاهُ الْخَمْسَةُ، وَصَحَّحَهُ التِّرْمِذِيُّ، وَابْنُ حِبَّانَ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت خلاد بن سائب رحمہ اللہ اپنے باپ (سائب بن خلاد بن سوید رضی اللہ عنہ ) سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جبریل علیہ السلام میرے پاس آئے اور مجھے حکم دیا کہ میں اپنے صحابہ کو حکم دوں کہ وہ تلبیہ بلند آواز سے پکاریں۔‘‘ (اسے پانچوں نے روایت کیا ہے اور امام ترمذی اور امام ابن حبان نے صحیح کہا ہے۔)

595

Bulugh al-Maram #595

Hasan

وَعَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ - رضي الله عنه: أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - تَجَرَّدَ لِإِهْلَالِهِ وَاغْتَسَلَ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَحَسَّنَهُ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے احرام باندھنے کے وقت کپڑے اتارے اور غسل کیا۔ (اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور حسن کہا ہے۔)

596

Bulugh al-Maram #596

Sahih

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - سُئِلَ: مَا يَلْبَسُ الْمُحْرِمُ مِنَ الثِّيَابِ؟ فَقَالَ: ((لَا تَلْبَسُوا الْقُمُصَ، وَلَا الْعَمَائِمَ، وَلَا السَّرَاوِيلَاتِ، وَلَا الْبَرَانِسَ، وَلَا الْخِفَافَ، إِلَّا أَحَدٌ لَا يَجِدُ النَّعْلَيْنِ فَلْيَلْبَسْ الْخُفَّيْنِ وَلْيَقْطَعْهُمَا أَسْفَلَ مِنَ الْكَعْبَيْنِ، وَلَا تَلْبَسُوا شَيْئًا مِنَ الثِّيَابِ مَسَّهُ الزَّعْفَرَانُ، وَلَا الْوَرْسُ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ وَاللَّفْظُ لِمُسْلِمٍ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا : احرام باندھنے والا کون سا لباس پہنے؟ آپ نے فرمایا: ’’وہ قمیص‘ پگڑی‘ شلوار ‘ برانڈی (ٹوپی والا اوورکوٹ) اور موزے نہ پہنے۔ لیکن اگر کسی کے پاس جوتے نہ ہوں تو وہ موزے پہن لے اور اسے چاہیے کہ دونوں کو ٹخنوں کے نیچے سے کاٹ لے۔ اور ایسا کوئی کپڑا نہ پہنو جسے زعفران اور ورس لگا ہوا ہو۔‘‘ (بخاری و مسلم- یہ الفاظ مسلم کے ہیں۔)

597

Bulugh al-Maram #597

Sahih

وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: كُنْتُ أُطَيِّبُ رَسُولَ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - لِإِحْرَامِهِ قَبْلَ أَنْ يُحْرِمَ، وَلِحِلِّهِ قَبْلَ أَنْ يَطُوفَ بِالْبَيْتِ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو احرام باندھنے سے پہلے اور طواف (زیارت) سے پہلے احرام کھولتے وقت خوشبو لگاتی تھی۔ (بخاری و مسلم)

598

Bulugh al-Maram #598

Sahih

وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ - رضي الله عنه: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((لَا يَنْكِحُ الْمُحْرِمُ، وَلَا يُنْكِحُ، وَلَا يَخْطُبُ)). رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’احرام والا خود اپنا نکاح کرے نہ کسی دوسرے کا اور نہ شادی کا پیغام ہی دے۔‘‘(اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔)

599

Bulugh al-Maram #599

Sahih

وَعَنْ أَبِي قَتَادَةَ الْأَنْصَارِيِّ - رضي الله عنه - فِي قِصَّةِ صَيْدِهِ الْحِمَارَ الْوَحْشِيَّ، وَهُوَ غَيْرُ مُحْرِمٍ، قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - لِأَصْحَابِهِ، وَكَانُوا مُحْرِمِينَ: ((هَلْ مِنْكُمْ أَحَدٌ أَمَرَهُ أَوْ أَشَارَ إِلَيْهِ بِشَيْءٍ؟)) قَالُوا: لَا. قَالَ: ((فَكُلُوا مَا بَقِيَ مِنْ لَحْمِهِ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوقتادہ انصاری رضی اللہ عنہ سے… ان کے جنگلی گدھے کو شکار کرنے کے قصے میں جبکہ انھوں نے احرام نہیں باندھا تھا… مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ سے‘ جو احرام والے تھے‘ فرمایا: ’’کیا تم میں سے کسی نے اسے حکم دیا تھا یا اس کی طرف کسی قسم کا اشارہ کیا تھا؟‘‘ انھوں نے کہا: نہیں۔ آپ نے فرمایا: ’’اس کے گوشت سے جو بچ گیا ہے اسے کھا لو۔‘‘ (بخاری و مسلم)

600

Bulugh al-Maram #600

Sahih

وَعَنْ الصَّعْبِ بْنِ جَثَّامَةَ اللَّيْثِيِّ - رضي الله عنه: أَنَّهُ أَهْدَى لِرَسُولِ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - حِمَارًا وَحْشِيًّا، وَهُوَ بِالْأَبْوَاءِ، أَوْ بِوَدَّانَ، فَرَدَّهُ عَلَيْهِ، وَقَالَ: ((إِنَّا لَمْ نَرُدَّهُ عَلَيْكَ إِلَّا أَنَّا حُرُمٌ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت صعب بن جثامہ لیثی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک وحشی گدھا بطور تحفہ بھیجا جبکہ آپ ’’ابواء‘‘ یا ’’ودان‘‘ مقام پر تھے۔ آپ نے وہ انھیں واپس کر دیا اور فرمایا: ’’ہم نے یہ صرف اس لیے واپس کیا ہے کہ ہم احرام والے ہیں۔‘‘ (بخاری و مسلم)

601

Bulugh al-Maram #601

Sahih

وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((خَمْسٌ مِنَ الدَّوَابِّ كُلُّهُنَّ فَاسِقٌ، يُقْتَلْنَ فِي [الْحِلِّ وَ] الْحَرَمِ: الْغُرَابُ، وَالْحِدَأَةُ، وَالْعَقْرَبُ، وَالْفَأْرَةُ، وَالْكَلْبُ الْعَقُورُ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’پانچ جانور ایسے موذی ہیں کہ انھیں حرم کے اندر اور حرم سے باہر (ہر جگہ) قتل کیا جا سکتا ہے۔ اور وہ ہیں: بچھو‘ چیل‘ کوا‘ چوہا اور کاٹ کھانے والا کتا ۔‘‘ (بخاری و مسلم)

602

Bulugh al-Maram #602

Sahih

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا; أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - احْتَجَمَ وَهُوَ مُحْرِمٌ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ بے شک نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے احرام کی حالت میں سینگی لگوائی۔ (بخاری و مسلم)

603

Bulugh al-Maram #603

Sahih

وَعَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: حُمِلْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - وَالْقَمْلُ يَتَنَاثَرُ عَلَى وَجْهِي، فَقَالَ: ((مَا كُنْتُ أَرَى الْوَجَعَ بَلَغَ بِكَ مَا أَرَى، تَجِدُ شَاةً؟)) قُلْتُ: لَا. قَالَ: ((فَصُمْ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ، أَوْ أَطْعِمْ سِتَّةَ مَسَاكِينَ، لِكُلِّ مِسْكِينٍ نِصْفُ صَاعٍ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اٹھا کر لایا گیا اس حال میں کہ جوئیں میرے چہرے پر گر رہی تھیں۔ آپ نے فرمایا: ’’میرا یہ خیال نہ تھا کہ بیماری نے تمھیں اس حالت تک پہنچا دیا ہو گا جو میں دیکھ رہا ہوں۔ کیا تیرے پاس بکری ہے؟‘‘ میں نے عرض کیا: نہیں۔ آپ نے فرمایا: ’’تین دن کے روزے رکھ یا چھ مسکینوں کو کھانا کھلا۔ ہر مسکین کو آدھا آدھا صاع دے۔‘‘ (بخاری و مسلم)

604

Bulugh al-Maram #604

Sahih

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: لَمَّا فَتَحَ اللَّهُ عَلَى رَسُولِهِ - صلى الله عليه وسلم - مَكَّةَ، قَامَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - فِي النَّاسِ، فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: ((إِنَّ اللَّهَ حَبَسَ عَنْ مَكَّةَ الْفِيلَ، وَسَلَّطَ عَلَيْهَا رَسُولَهُ وَالْمُؤْمِنِينَ، وَإِنَّهَا لَمْ تَحِلَّ لِأَحَدٍ كَانَ قَبْلِي، وَإِنَّمَا أُحِلَّتْ لِي سَاعَةٌ مِنْ نَهَارٍ، وَإِنَّهَا لَنْ تَحِلَّ لِأَحَدٍ بَعْدِي، فَلَا يُنَفَّرُ صَيْدُهَا، وَلَا يُخْتَلَى شَوْكُهَا، وَلَا تَحِلُّ سَاقِطَتُهَا إِلَّا لِمُنْشِدٍ، وَمَنْ قُتِلَ لَهُ قَتِيلٌ فَهُوَ بِخَيْرِ النَّظَرَيْنِ)). فَقَالَ الْعَبَّاسُ: إِلَّا الْإِذْخِرَ، يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَإِنَّا نَجْعَلُهُ فِي قُبُورِنَا وَبُيُوتِنَا، فَقَالَ: ((إِلَّا الْإِذْخِرَ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو مکہ پر فتح عطا کی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کے درمیان کھڑے ہوئے‘ پھر اللہ کی حمد و ثنا بیان کی اور فرمایا: ’’بے شک اللہ تعالیٰ نے ہاتھیوں کو مکہ سے روک دیا مگر اپنے رسول اور مومنوں کو اس پر غلبہ عطا فرمایا۔ اور تحقیق مجھ سے پہلے مکہ کسی کے لیے حلال نہ تھا۔ میرے لیے دن کی ایک گھڑی حلال کر دیا گیا ہے اور یقینا میرے بعد یہ کسی کے لیے حلال نہیں ہوگا‘ لہٰذا نہ اس کا شکار بھگایا جائے‘ نہ اس کا کوئی کانٹاکاٹا جائے اور اعلان کرنے والے کے سوا اس کی گری ہوئی چیز کو اٹھانا حلال نہیں ہے۔ اور جس کا کوئی آدمی مارا جائے اسے دو میں سے ایک بہتر بات کا اختیار ہے۔‘‘ حضرت عباس رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اذخر (ایک قسم کی گھاس‘ یعنی اس کے کاٹنے) کی اجازت دیجیے کیونکہ اسے ہم اپنی قبروں اور اپنے گھروں میں استعمال کرتے ہیں۔ تو آپ نے فرمایا: ’’سوائے اذخر کے۔‘‘ (اسے کاٹنے کی اجازت ہے۔) (بخاری و مسلم)

605

Bulugh al-Maram #605

Sahih

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدِ بْنِ عَاصِمٍ - رضي الله عنه: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((إِنَّ إِبْرَاهِيمَ حَرَّمَ مَكَّةَ وَدَعَا لِأَهْلِهَا، وَإِنِّي حَرَّمْتُ الْمَدِينَةَ كَمَا حَرَّمَ إِبْرَاهِيمُ مَكَّةَ، وَإِنِّي دَعَوْتُ فِي صَاعِهَا وَمُدِّهَا بِمِثْلَيْ مَا دَعَا إِبْرَاهِيمُ لِأَهْلِ مَكَّةَ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن زید بن عاصم رضی اللہ عنہ سے مروی ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’بلاشبہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے مکے کو حرم قرار دیا اور اس کے بسنے والوں کے لیے دعا کی۔ اور یقینا میں مدینے کو حرم قرار دیتا ہوں‘ جس طرح ابراہیم علیہ السلام نے مکے کو حرم قرار دیا۔ اور میں نے مدینے کے صاع اور مد میں برکت کی دعا کی ہے جس طرح حضرت ابراہیم علیہ السلام نے مکے میں بسنے والوں کے لیے کی تھی۔‘‘ (بخاری و مسلم)

606

Bulugh al-Maram #606

Sahih

وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((الْمَدِينَةُ حَرَمٌ مَا بَيْنَ عَيْرٍ إِلَى ثَوْرٍ)). رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’مدینہ عیـر پہاڑ سے ثور پہاڑ تک حرم ہے۔‘‘ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔)