Bulugh al-Maram #505
عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: فَرَضَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - زَكَاةَ الْفِطْرِ، صَاعًا مِنْ تَمْرٍ، أَوْ صَاعًا مِنْ شَعِيرٍ: عَلَى الْعَبْدِ وَالْحُرِّ، وَالذَّكَرِ، وَالْأُنْثَى، وَالصَّغِيرِ، وَالْكَبِيرِ، مِنَ الْمُسْلِمِينَ، وَأَمَرَ بِهَا أَنْ تُؤَدَّى قَبْلَ خُرُوجِ النَّاسِ إِلَى الصَّلَاةِ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ. وَلِابْنِ عَدِيٍّ [مِنْ وَجْهٍ آخَرَ] ، وَالدَّارَقُطْنِيِّ بِإِسْنَادٍ ضَعِيفٍ: ((اغْنُوهُمْ عَنِ الطَّوَافِ فِي هَذَا الْيَوْمِ)).
اردو ترجمہ · UrduUnverified translation
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمانوں میں سے ہر غلام‘ آزاد‘ مرد‘ عورت‘ چھوٹے اور بڑے پر ایک صاع کھجوریں یا ایک صاع جو صدقۂ فطر فرض کیا ہے۔ اور اس کے متعلق حکم دیا ہے کہ اسے نماز (عید) کے لیے نکلنے سے پہلے ادا کر دیا جائے۔ (بخاری و مسلم) ابن عدی اور دارقطنی میں ضعیف سند سے ہے: ’’اس (عید والے) دن ان (غرباء) کو دربدر پھرنے سے بے نیاز کر دو۔‘‘