Bulugh al-Maram #508
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رضي الله عنه - عَنِ النَّبِيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((سَبْعَةٌ يُظِلُّهُمُ اللَّهُ فِي ظِلِّهِ يَوْمَ لَا ظِلَّ إِلَّا ظِلُّهُ ... )). فَذَكَرَ الْحَدِيثَ وَفِيهِ: ((وَرَجُلٌ تَصَدَّقَ بِصَدَقَةٍ فَأَخْفَاهَا حَتَّى لَا تَعْلَمَ شِمَالُهُ مَا تُنْفِقُ يَمِينُهُ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
اردو ترجمہ · UrduUnverified translation
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’سات قسم کے لوگوں کو اللہ تعالیٰ اپنے سائے میں جگہ دے گا جبکہ اس روز اس کے سائے کے سوا کوئی اور سایہ نہ ہوگا۔‘‘ پھر مکمل حدیث بیان کی۔ اور اس میں ہے کہ (ان سات آدمیوں میں وہ آدمی بھی شامل ہے:) ’’جو اس قدر پوشیدہ طور پر صدقہ دے کہ اس کے بائیں ہاتھ کو خبر بھی نہ ہو کہ دائیں ہاتھ نے کیا خرچ کیا ہے۔‘‘(بخاری و مسلم)