Muslim99Muslim99

Bulugh al-Maram · Book 3 · Chapter 2

Funerals

بَابُ الْجَنَائِزِ (2)

18 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

465

Bulugh al-Maram #465

Sahih

وَعَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ يَزِيدَ - رضي الله عنه - أَدْخَلَ الْمَيِّتَ مِنْ قِبَلِ رِجْلَيِ الْقَبْرَ، وَقَالَ: هَذَا مِنَ السُّنَّةِ. أَخْرَجَهُ أَبُو دَاوُدَ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابواسحٰق رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ حضرت عبداللہ بن یزید رضی اللہ عنہ نے میت کو قبر کی پائینتی کی طرف سے قبر میں اتارا اور کہا کہ سنت طریقہ یہی ہے۔ (اسے ابوداود نے روایت کیا ہے۔)

466

Bulugh al-Maram #466

Sahih

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، عَنِ النَّبِيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((إِذَا وَضَعْتُمْ مَوْتَاكُمْ فِي الْقُبُورِ، فَقُولُوا: بِسْمِ اللَّهِ، وَعَلَى مِلَّةِ رَسُولِ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم)). أَخْرَجَهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو دَاوُدَ، وَالنَّسَائِيُّ، وَصَحَّحَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَأَعَلَّهُ الدَّارَقُطْنِيُّ بِالْوَقْفِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے‘ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب اپنے مرنے والوں کو قبروں میں اتارو تو یوں کہو: [بِسْمِ اللّٰہِ‘ وَ عَلٰی مِلَّۃِ رَسُولِ اللّٰہِ] ’’اللہ کے نام سے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دین پر(دفن کررہے ہیں)۔‘‘ (اسے احمد‘ ابوداود اور نسائی نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے صحیح قرار دیا ہے جبکہ دارقطنی نے معلول قرار دیتے ہوئے اسے موقوف کہا ہے۔)

467

Bulugh al-Maram #467

Hasan

وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا; أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((كَسْرُ عَظْمِ الْمَيِّتِ كَكَسْرِهِ حَيًّا)). رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِإِسْنَادٍ عَلَى شَرْطِ مُسْلِمٍ. وَزَادَ ابْنُ مَاجَهْ مِنْ حَدِيثِ أُمِّ سَلَمَةَ: ((فِي الْإِثْمِ)).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’میت کی ہڈی توڑنا ایسے ہی ہے جیسے زندہ انسان کی ہڈی توڑنا۔‘‘ (اسے ابوداود نے مسلم کی شرط والی سند سے روایت کیا ہے۔ اور ابن ماجہ نے ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی روایت میں اتنا اضافہ نقل کیا ہے: ’’گناہ میں۔‘‘)

468

Bulugh al-Maram #468

Sahih

وَعَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ - رضي الله عنه - قَالَ: أَلْحَدُوا لِي لَحْدًا، وَانْصِبُوا عَلَى اللَّبِنِ نُصْبًا، كَمَا صُنِعَ بِرَسُولِ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم. رَوَاهُ مُسْلِمٌ. وَلِلْبَيْهَقِيِّ عَنْ جَابِرٍ نَحْوُهُ، وَزَادَ: وَرُفِعَ قَبْرُهُ عَنِ الْأَرْضِ قَدْرَ شِبْرٍ. وَصَحَّحَهُ ابْنُ حِبَّانَ. وَلِمُسْلِمٍ عَنْهُ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - أَنْ يُجَصَّصَ الْقَبْرُ، وَأَنْ يُقْعَدَ عَلَيْهِ، وَأَنْ يُبْنَى عَلَيْهِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انھوں نے کہا: میرے لیے لحد والی‘ یعنی بغلی قبر بنانا اور اس پر کچی اینٹیں چننا‘ جس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کیا گیا۔ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔) اور بیہقی نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے اسی طرح روایت کیا ہے اور اتنا اضافہ نقل کیا ہے کہ آپ کی قبر زمین سے صرف ایک بالشت برابر اونچی بنائی گئی۔ (اسے ابن حبان نے صحیح قرار دیا ہے۔) اور مسلم میں جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے کہ قبر کو پختہ کیا جائے اور اس پر بیٹھا جائے اور اس پر عمارت تعمیر کی جائے۔

469

Bulugh al-Maram #469

Da'if

وَعَنْ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ - رضي الله عنه: أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - صَلَّى عَلَى عُثْمَانَ بْنِ مَظْعُونٍ، وَأَتَى الْقَبْرَ، فَحَثَى عَلَيْهِ ثَلَاثَ حَثَيَاتٍ، وَهُوَ قَائِمٌ. رَوَاهُ الدَّارَقُطْنِيُّ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کی نماز جنازہ پڑھی اور ان کی قبر پر تشریف لائے اور کھڑے کھڑے تین لپ مٹی ڈالی۔ (اسے دارقطنی نے روایت کیا ہے۔)

470

Bulugh al-Maram #470

Hasan

وَعَنْ عُثْمَانَ - رضي الله عنه - قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - إِذَا فَرَغَ مِنْ دَفْنِ الْمَيِّتِ وَقَفَ عَلَيْهِ وَقَالَ: ((اسْتَغْفِرُوا لِأَخِيكُمْ وَسَلُوا لَهُ التَّثْبِيتَ، فَإِنَّهُ الْآنَ يُسْأَلُ)). رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَصَحَّحَهُ الْحَاكِمُ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب میت کی تدفین سے فارغ ہوتے تو قبر پر (قبر کے پاس) کھڑے ہو جاتے اور فرماتے: ’’اپنے بھائی کے لیے بخشش مانگو اور ثابت قدم رہنے کی دعا کرو کیونکہ اب اس سے بازپرس کی جائے گی۔‘‘ (اسے ابوداود نے روایت کیا ہے اور حاکم نے صحیح قرار دیا ہے۔)

471

Bulugh al-Maram #471

Da'if

وَعَنْ ضَمْرَةَ بْنِ حَبِيبٍ أَحَدِ التَّابِعِينَ قَالَ: كَانُوا يَسْتَحِبُّونَ إِذَا سُوِّيَ عَلَى الْمَيِّتِ قَبْرُهُ، وَانْصَرَفَ النَّاسُ عَنْهُ، أَنْ يُقَالَ عِنْدَ قَبْرِهِ: يَا فُلَانُ! قُلْ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ. ثَلَاثُ مَرَّاتٍ، يَا فُلَانُ! قُلْ: رَبِّيَ اللَّهُ، وَدِينِيَ الْإِسْلَامُ، وَنَبِيِّ مُحَمَّدٌ - صلى الله عليه وسلم. رَوَاهُ سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ مَوْقُوفًا. وَلِلطَّبَرَانِيِّ نَحْوُهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي أُمَامَةَ مَرْفُوعًا مُطَوَّلًا.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ضمرہ بن حبیب رحمہ اللہ ۔جو ایک تابعی ہیں۔ سے مروی ہے کہ لوگ مستحب سمجھتے تھے کہ جب میت کی قبر برابر اور ہموار کر دی جائے اور لوگ جانے لگیں تو قبر کے پاس کھڑے ہو کر میت کو مخاطب ہو کر یوں کہا جائے: اے فلاں! لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہ کہو۔ اسے تین مرتبہ کہے۔ اے فلاں!کہو: [رَبِّيَ اللّٰہُ وَ دِینِيَ الإِْسْلاَمُ وَنَبِیِّـي مُحَمَّدٌ] ’’میرا رب اللہ ہے‘ میرا دین اسلام ہے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم میرے نبی ہیں۔‘‘ (اسے سعید بن منصور نے موقوف بیان کیا ہے اور طبرانی نے بھی ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے بالکل اسی طرح لمبی مرفوع حدیث بیان کی ہے۔)

472

Bulugh al-Maram #472

Sahih

وَعَنْ بُرَيْدَةَ بْنِ الْحَصِيبِ الْأَسْلَمِيِّ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((نَهَيْتُكُمْ عَنْ زِيَارَةِ الْقُبُورِ فَزُورُوهَا)). رَوَاهُ مُسْلِمٌ. زَادَ التِّرْمِذِيُّ: ((فَإِنَّهَا تُذَكِّرُ الْآخِرَةَ)). زَادَ ابْنُ مَاجَهْ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ مَسْعُودٍ: ((وَتُزَهِّدُ فِي الدُّنْيَا)).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت بریدہ بن حصیب اسلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’میں نے تمھیں قبروں کی زیارت سے منع کیا تھا۔ اب ان کی زیارت کیا کرو۔‘‘ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔) ترمذی نے اتنا اضافہ نقل کیا ہے: ’’کیونکہ قبروں کی زیارت آخرت کی یاد دلاتی ہے۔‘‘ اور ابن ماجہ نے حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث میں یہ اضافہ بیان کیا ہے : ’’یہ زیارت دنیا سے بے رغبت بنادیتی ہے۔‘‘

473

Bulugh al-Maram #473

Da'if

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رضي الله عنه: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - لَعَنَ زَائِرَاتِ الْقُبُورِ. أَخْرَجَهُ التِّرْمِذِيُّ، وَصَحَّحَهُ ابْنُ حِبَّانَ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قبروں کی زیارت کے لیے جانے والی خواتین پر لعنت کی ہے۔ (اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے صحیح قرار دیا ہے۔)

474

Bulugh al-Maram #474

Da'if

وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ - رضي الله عنه - قَالَ: لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - النَّائِحَةَ، وَالْمُسْتَمِعَةَ. أَخْرَجَهُ أَبُو دَاوُدَ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نوحہ کرنے والی اور سننے والی پر لعنت کی ہے۔ (اسے ابوداود نے روایت کیا ہے۔)

475

Bulugh al-Maram #475

Sahih

وَعَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: أَخَذَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - أَنْ لَا نَنُوحَ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے یہ عہد لیا تھا کہ ہم میت پر نوحہ نہیں کریں گی۔ (بخاری و مسلم)

476

Bulugh al-Maram #476

Sahih

وَعَنْ عُمَرَ - رضي الله عنه - عَنِ النَّبِيِّ - صلى الله عليه وسلم -[قَالَ]: ((الْمَيِّتُ يُعَذَّبُ فِي قَبْرِهِ بِمَا نِيحَ عَلَيْهِ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ. وَلَهُمَا: نَحْوُهُ عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ رضي الله عنه.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے ‘نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’مرنے والے کو اس پر نوحہ کیے جانے کے سبب سے اس کی قبر میں عذاب دیا جاتا ہے۔‘‘ (بخاری و مسلم‘ نیز ان دونوں نے مغیرہ بن شعبہ کے واسطے سے بھی اسی طرح روایت بیان کی ہے۔)

477

Bulugh al-Maram #477

Sahih

وَعَنْ أَنَسٍ - رضي الله عنه - قَالَ: شَهِدْتُ بِنْتًا لِلنَّبِيِّ - صلى الله عليه وسلم - تُدْفَنُ، وَرَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - جَالِسٌ عِنْدَ الْقَبْرِ، فَرَأَيْتُ عَيْنَيْهِ تَدْمَعَانِ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک صاحبزادی کی تدفین کے موقع پر حاضر تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قبر کے پاس بیٹھے ہوئے تھے۔ میں نے دیکھا کہ آپ کی دونوں آنکھوں سے آنسو جاری تھے۔(اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔)

478

Bulugh al-Maram #478

Hasan

وَعَنْ جَابِرٍ - رضي الله عنه - أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((لَا تَدْفِنُوا مَوْتَاكُمْ بِاللَّيْلِ إِلَّا أَنْ تُضْطَرُّوا)). أَخْرَجَهُ ابْنُ مَاجَهْ وَأَصْلُهُ فِي ((مُسْلِمٍ))، لَكِنْ قَالَ: زَجَرَ أَنْ يُقْبَرَ الرَّجُلُ بِاللَّيْلِ، حَتَّى يُصَلَّى عَلَيْهِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اپنے مرنے والوں کو رات کے اوقات میں دفن نہ کرو الا یہ کہ تم اس کے لیے مجبور ہو جاؤ۔‘‘ (اسے ابن ماجہ نے روایت کیا ہے اور اس کی اصل مسلم میں ہے لیکن اسی میں ہے کہ آپ نے رات کو دفن کرنے پر ڈانٹا حتیٰ کہ اس کی نماز جنازہ پڑھ لی جائے۔)

479

Bulugh al-Maram #479

Hasan

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: لَمَّا جَاءَ نَعْيُ جَعْفَرٍ -حِينَ قُتِلَ- قَالَ النَّبِيُّ - صلى الله عليه وسلم - ((اصْنَعُوا لِآلِ جَعْفَرٍ طَعَامًا، فَقَدْ أَتَاهُمْ مَا يَشْغَلُهُمْ)). أَخْرَجَهُ الْخَمْسَةُ، إِلَّا النَّسَائِيَّ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے‘ انھوں نے فرمایا: جب جعفر (بن ابی طالب) رضی اللہ عنہ کی شہادت کی خبر موصول ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’جعفر کے گھر والوں کے لیے کھانا تیار کرو کیونکہ ان کے پاس وہ چیز آ گئی جس نے انھیں (کھانا پکانے سے) مشغول کر دیا ہے۔‘‘ (اسے نسائی کے علاوہ پانچوں نے روایت کیا ہے۔)

480

Bulugh al-Maram #480

Sahih

وَعَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - يُعَلِّمُهُمْ إِذَا خَرَجُوا إِلَى المَقَابِرِ: ((السَّلَامُ عَلَى أَهْلِ الدِّيَارِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُسْلِمِينَ، وَإِنَّا إِنْ شَاءَ اللَّهُ بِكُمْ لَلَاحِقُونَ، أَسْأَلُ اللَّهَ لَنَا وَلَكُمُ الْعَافِيَةَ)). رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سلیمان بن بریدہ رحمہ اللہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کو سکھایا کرتے تھے کہ وہ جب قبرستان جائیں تو کہیں: ’’ سلامتی ہو تم پر اے گھر وں والو! مومنوں اور مسلمانوں میں سے۔ اور ہم بھی اِن شاء اللہ تم سے ملنے والے ہیں۔ اور ہم اپنے اور تمھارے لیے اللہ سے عافیت کا سوال کرتے ہیں۔‘‘ (اسے مسلم نے روایت کیاہے۔)

481

Bulugh al-Maram #481

Da'if

وَعَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - بِقُبُورِ الْمَدِينَةِ، فَأَقْبَلَ عَلَيْهِمْ بِوَجْهِهِ فَقَالَ: ((السَّلَامُ عَلَيْكُمْ يَا أَهْلَ الْقُبُورِ، يَغْفِرُ اللَّهُ لَنَا وَلَكُمْ، أَنْتُمْ سَلَفُنَا وَنَحْنُ بِالْأَثَرِ)). رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، وَقَالَ: حَسَنٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر مدینے کے قبرستان سے ہوا۔ آپ ان کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: ’’اے اہل قبور! تم پر سلامتی ہو۔ اللہ ہماری اور تمھاری مغفرت فرمائے۔ تم ہمارے پیش رو ہو اور ہم تمھارے پیچھے چلے آرہے ہیں۔‘‘ (اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور حسن قرار دیا ہے۔)

482

Bulugh al-Maram #482

Sahih

وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((لَا تَسُبُّوا الْأَمْوَاتَ، فَإِنَّهُمْ قَدْ أَفْضَوْا إِلَى مَا قَدَّمُوا)). رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ. وَرَوَى التِّرْمِذِيُّ عَنِ المُغِيرَةِ نَحْوَهُ، لَكِنْ قَالَ: ((فَتُؤْذُوا الْأَحْيَاءَ)).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے‘ وہ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’مردوں کو برا بھلا نہ کہو‘ اس لیے کہ انھوں نے جو کچھ آگے بھیجا ہے وہ اس تک پہنچ چکے ہیں۔‘‘ (اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ اور ترمذی نے حضرت مغیرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے اسی طرح روایت کیا ہے لیکن اس میں [فَتُؤْذُوا الْأَحْیَائَ] کے الفاظ ہیں‘ یعنی پھر (برا بھلا کہنے سے) تم زندہ لوگوں کو تکلیف پہنچاؤ گے۔‘‘)