Bulugh al-Maram #314
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ -رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا-; أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((صَلَاةُ الْجَمَاعَةِ أَفْضَلُ مِنْ صَلَاةِ الْفَذِّ بِسَبْعٍ وَعِشْرِينَ دَرَجَةً)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ. وَلَهُمَا عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: ((بِخَمْسٍ وَعِشْرِينَ جُزْءًا)). وَكَذَا لِلْبُخَارِيِّ: عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، وَقَالَ: ((دَرَجَةً)).
اردو ترجمہ · UrduUnverified translation
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’باجماعت نماز اکیلے شخص کی نمازسے ستائیس درجے زیادہ فضیلت رکھتی ہے۔‘‘ (بخاری و مسلم) اور بخاری و مسلم میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے: ’’پچیس درجے زیادہ ثواب ملتا ہے۔‘‘ اور اسی طرح بخاری میں حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے لیکن اس میں جُـزْئً اکی جگہ ’’دَرَجَۃً‘‘ کا لفظ ہے۔