Bulugh al-Maram #250
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((إِذَا تَشَهَّدَ أَحَدُكُمْ فَلْيَسْتَعِذْ بِاللَّهِ مِنْ أَرْبَعٍ، يَقُولُ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ جَهَنَّمَ، وَمِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ، وَمِنْ فِتْنَةِ الْمَحْيَا وَالْمَمَاتِ، وَمِنْ شَرِّ فِتْنَةِ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ. وَفِي رِوَايَةٍ لِمُسْلِمٍ: ((إِذَا فَرَغَ أَحَدُكُمْ مِنَ التَّشَهُّدِ الْأَخِيرِ)).
اردو ترجمہ · UrduUnverified translation
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب تم میں سے کوئی شخص تشہد پڑھ چکے تو چار چیزوں سے اللہ کی پناہ طلب کرے اور کہے: اے اللہ! میں عذاب جہنم سے‘ عذاب قبر سے‘ موت و حیات کے فتنے سے اور مسیح دجال کے فتنے کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔‘‘ (بخاری و مسلم) اور مسلم میں ایک روایت کے یہ الفاظ بھی ہیں: ’’جب تم میں سے کوئی آخری تشہد سے فارغ ہو (تو اس وقت ان چار چیزوں سے اللہ کی پناہ طلب کرے)۔‘‘