Muslim99Muslim99

Bulugh al-Maram · Book 2 · Chapter 15

Prayer

بَابُ اللِّبَاسِ

10 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

415

Bulugh al-Maram #415

Sahih

عَنْ أَبِي عَامِرٍ الْأَشْعَرِيِّ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((لَيَكُونَنَّ مِنْ أُمَّتِي أَقْوَامٌ يَسْتَحِلُّونَ الْحِرَ وَالْحَرِيرَ)). رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَأَصْلُهُ فِي الْبُخَارِيِّ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوعامر اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’میری امت میں لازماً کچھ ایسی قومیں ہوں گی جو زنا اور ریشم کو حلال سمجھیں گی۔‘‘(اسے ابوداود نے روایت کیا ہے اور اس کی اصل بخاری میں ہے۔)

416

Bulugh al-Maram #416

Sahih

وَعَنْ حُذَيْفَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: نَهَى النَّبِيُّ - صلى الله عليه وسلم - أَنْ نَشْرَبَ فِي آنِيَةِ الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ، وَأَنْ نَأْكُلَ فِيهَا، وَعَنْ لُبْسِ الْحَرِيرِ وَالدِّيبَاجِ، وَأَنْ نَجْلِسَ عَلَيْهِ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے چاندی کے برتنوں میں کھانے پینے‘ باریک اور موٹا ریشم پہننے اور اس پر بیٹھنے سے منع فرمایا ہے۔ (اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔)

417

Bulugh al-Maram #417

Sahih

وَعَنْ عُمَرَ - رضي الله عنه - قَالَ: نَهَى النَّبِيُّ - صلى الله عليه وسلم - عَنْ لُبْسِ الْحَرِيرِ إِلَّا مَوْضِعَ إِصْبَعَيْنِ، أَوْ ثَلَاثٍ، أَوْ أَرْبَعٍ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ، وَاللَّفْظُ لِمُسْلِمٍ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عمر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ریشم پہننے سے منع فرمایا‘ سوائے دویا تین یا چار انگشت جگہ کے برابر۔ (بخاری و مسلم۔ الفاظ مسلم کے ہیں۔)

418

Bulugh al-Maram #418

Sahih

وَعَنْ أَنَسٍ - رضي الله عنه: أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - رَخَّصَ لِعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، وَالزُّبَيْرِ فِي قَمِيصِ الْحَرِيرِ، فِي سَفَرٍ، مِنْ حَكَّةٍ كَانَتْ بِهِمَا. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عبدالرحمن بن عوف اور زبیر بن عوام رضی اللہ عنہما کو دوران سفر میں ریشمی قمیص پہننے کی اجازت مرحمت فرمائی‘ اس وجہ سے کہ انھیں خارش تھی۔ (بخاری و مسلم)

419

Bulugh al-Maram #419

Sahih

وَعَنْ عَلِيٍّ - رضي الله عنه - قَالَ: كَسَانِي النَّبِيُّ - صلى الله عليه وسلم - حُلَّةً سِيَرَاءَ، فَخَرَجْتُ فِيهَا، فَرَأَيْتُ الْغَضَبَ فِي وَجْهِهِ، فَشَقَقْتُهَا بَيْنَ نِسَائِي. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ، وَهَذَا لَفْظُ مُسْلِمٍ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ریشمی دھاریوں والا حلّہ (جوڑا) عنایت فرمایا۔ میں اسے پہن کر باہر نکلا تو میں نے آپ کے رخ انور پر غصے اور ناراضی کے آثار دیکھے‘ چنانچہ میں نے اسے پھاڑ کر اپنی (رشتے دار) خواتین میں تقسیم کر دیا۔ (بخاری و مسلم۔ یہ الفاظ مسلم کے ہیں۔)

420

Bulugh al-Maram #420

Sahih

وَعَنْ أَبِي مُوسَى - رضي الله عنه - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((أُحِلَّ الذَّهَبُ وَالْحَرِيرُ لِإِنَاثِ أُمَّتِي، وَحُرِّمَ عَلَى ذُكُورِهِمْ)). رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالنَّسَائِيُّ، وَالتِّرْمِذِيُّ وَصَحَّحَهُ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’سونا اور ریشم میری امت کی عورتوں کے لیے حلال کر دیا گیا ہے اور مردوں پر حرام۔‘‘ (اسے احمد‘ نسائی اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے صحیح بھی قرار دیا ہے۔)

421

Bulugh al-Maram #421

Sahih

وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا; أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ إِذَا أَنْعَمَ عَلَى عَبْدٍ أَنْ يَرَى أَثَرَ نِعْمَتِهِ عَلَيْهِ)). رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہما سے مروی ہے‘ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ پسند کرتاہے کہ جب وہ اپنے کسی بندے پر انعام فرمائے تو اس نعمت کا اثر اس پر دیکھے۔‘‘ (اسے بیہقی نے روایت کیا ہے۔)

422

Bulugh al-Maram #422

Sahih

وَعَنْ عَلِيٍّ - رضي الله عنه: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - نَهَى عَنْ لُبْسِ الْقَسِيِّ وَالْمُعَصْفَرِ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ’’قس‘‘ (شہر) کے بنے ہوئے کپڑے اور زرد رنگ کے کپڑے پہننے سے منع فرمایا ہے۔ (اسے مسلم نے روایت کیاہے۔)

423

Bulugh al-Maram #423

Sahih

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِوٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: رَأَى عَلَيَّ النَّبِيُّ - صلى الله عليه وسلم - ثَوْبَيْنِ مُعَصْفَرَيْنِ، فَقَالَ: ((أُمُّكَ أَمَرَتْكَ بِهَذَا؟)). رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے جسم پر زرد رنگ کے دو کپڑے دیکھے تو فرمایا: ’’کیا تیری ماں نے تجھے یہ پہننے کا حکم دیا ہے؟‘‘(اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔)

424

Bulugh al-Maram #424

Hasan

وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا: أَنَّهَا أَخْرَجَتْ جُبَّةَ رَسُولِ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - مَكْفُوفَةَ الْجَيْبِ وَالْكُمَّيْنِ وَالْفَرْجَيْنِ، بِالدِّيبَاجِ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ. وَأَصْلُهُ فِي ((مُسْلِمٍ))، وَزَادَ: كَانَتْ عِنْدَ عَائِشَةَ حَتَّى قُبِضَتْ، فَقَبَضْتُهَا، وَكَانَ النَّبِيُّ - صلى الله عليه وسلم - يَلْبَسُهَا، فَنَحْنُ نَغْسِلُهَا لِلْمَرْضَى نَسْتَشْفِي بِهَا. وَزَادَ الْبُخَارِيُّ فِي ((الْأَدَبِ الْمُفْرَدِ)). وَكَانَ يَلْبَسُهَا لِلْوَفْدِ وَالْجُمُعَةِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک چوغہ نکالا جس کے گریبان‘ آستینیں اور چاک (سینے کی پٹیوں) پر دبیز ریشم کا حاشیہ تھا۔ (اسے ابوداود نے روایت کیا ہے اور اس کی اصل مسلم میں ہے۔) مسلم نے اتنا اضافہ نقل کیا ہے کہ وہ جبہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی تحویل میں رہا‘ جب وہ وفات پا گئیں تو میں نے اسے اپنے قبضے میں لے لیا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اسے زیب تن فرمایا کرتے تھے۔ ہم اسے دھو کر مریضوں کو پلاتے اور شفا طلب کرتے ہیں۔ بخاری نے الأدب المفرد میں یہ اضافہ نقل کیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے وفود کی آمد پر اور نماز جمعہ کے لیے پہنتے تھے۔