Muslim99Muslim99

Bulugh al-Maram · Book 16 · Chapter 5

Comprehensive Book

بَابُ التَّرْغِيبِ فِي مَكَارِمِ الْأَخْلَاقِ

18 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

1314

Bulugh al-Maram #1314

Sahih

عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((عَلَيْكُمْ بِالصِّدْقِ، فَإِنَّ الصِّدْقَ يَهْدِي إِلَى الْبِرِّ، وَإِنَّ الْبِرَّ يَهْدِي إِلَى الْجَنَّةِ، وَمَا يَزَالُ الرَّجُلُ يَصْدُقُ، وَيَتَحَرَّى الصِّدْقَ، حَتَّى يُكْتَبَ عِنْدَ اللَّهِ صِدِّيقًا، وَإِيَّاكُمْ وَالْكَذِبَ، فَإِنَّ الْكَذِبَ يَهْدِي إِلَى الْفُجُورِ، وَإِنَّ الْفُجُورَ يَهْدِي إِلَى النَّارِ، وَمَا يَزَالُ الرَّجُلُ يَكْذِبُ، وَيَتَحَرَّى الْكَذِبَ، حَتَّى يُكْتَبَ عِنْدَ اللَّهِ كَذَّابًا)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’سچائی کو لازم پکڑو کیونکہ سچ نیکی کی طرف راہ نمائی کرتا ہے اور نیکی جنت کی جانب لے جاتی ہے۔ اور آدمی ہمیشہ سچ بولتا رہتا ہے اور سچ کی تلاش میں رہتا ہے حتی کہ اسے اللہ کے ہاں صِدِّیـق لکھ دیا جاتا ہے۔ اور جھوٹ سے بچو کیونکہ جھوٹ گناہ کی جانب لے جاتا ہے اور گناہ‘ آتش جہنم کی جانب لے جاتا ہے۔ اور آدمی ہمیشہ جھوٹ بولتا رہتا ہے اور جھوٹ کی تلاش میں رہتا ہے حتی کہ اسے اللہ کے ہاں جھوٹا لکھ دیا جاتا ہے۔‘‘ (بخاری و مسلم)

1315

Bulugh al-Maram #1315

Sahih

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رضي الله عنه - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((إِيَّاكُمْ وَالظَّنَّ، فَإِنَّ الظَّنَّ أَكْذَبُ الْحَدِيثِ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’بدگمانی سے بچو۔ بدگمانی سب سے بڑا جھوٹ ہے۔‘‘ (بخاری و مسلم)

1316

Bulugh al-Maram #1316

Sahih

وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((إِيَّاكُمْ وَالْجُلُوسَ بِالطُّرُقَاتِ)). قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ! مَا لَنَا بُدٌّ مِنْ مَجَالِسِنَا; نَتَحَدَّثُ فِيهَا. قَالَ: ((فَأَمَّا إِذَا أَبَيْتُمْ، فَأَعْطُوا الطَّرِيقَ حَقَّهُ)). قَالُوا: وَمَا حَقُّهُ؟ قَالَ: ((غَضُّ الْبَصَرِ، وَكَفُّ الْأَذَى، وَرَدُّ السَّلَامِ، وَالْأَمْرُ بِالْمَعْرُوفِ، وَالنَّهْيُ عَنْ الْمُنْكَرِ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’راستوں میں بیٹھنے سے بچو۔‘‘ صحابہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! راستوں میں بیٹھے بغیر ہمارا گزارہ نہیں کیونکہ ہم وہاں بیٹھ کر باتیں کرتے ہیں۔ آپ نے فرمایا: ’’اگر تممُصِرّ ہی ہو تو راستے کا حق ادا کرو۔‘‘ انھوں نے عرض کیا: اس کا حق کیا ہے؟ فرمایا: ’’آنکھوں کو نیچے رکھنا‘تکلیف دینے سے باز رہنا‘ سلام کا جواب دینا‘نیکی کا حکم کرنا اور برائی سے منع کرنا۔‘‘ (بخاری و مسلم)

1317

Bulugh al-Maram #1317

Sahih

وَعَنْ مُعَاوِيَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((مَنْ يُرِدِ اللَّهُ بِهِ خَيْرًا، يُفَقِّهْهُ فِي الدِّينِ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ جس شخص سے بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے اسے دین کی سمجھ سے نوازتاہے۔‘‘ (بخاری و مسلم)

1318

Bulugh al-Maram #1318

Sahih

وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((مَا مِنْ شَيْءٍ فِي الْمِيزَانِ أَثْقَلُ مِنْ حُسْنِ الْخُلُقِ)). أَخْرَجَهُ أَبُو دَاوُدَ، وَالتِّرْمِذِيُّ وَصَحَّحَهُ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ترازو میں اچھے اخلاق سے زیادہ وزنی کوئی چیز نہیں ہوگی۔‘‘ (اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔)

1319

Bulugh al-Maram #1319

Sahih

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((الْحَيَاءُ مِنَ الْإِيمَانِ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’حیا ایمان کا جز ہے۔‘‘ (بخاری و مسلم)

1320

Bulugh al-Maram #1320

Sahih

وَعَنْ أَبِي مَسْعُودٍ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((إِنَّ مِمَّا أَدْرَكَ النَّاسُ مِنْ كَلَامِ النُّبُوَّةِ الْأُولَى: إِذَا لَمْ تَسْتَحِ، فَاصْنَعْ مَا شِئْتَ)). أَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابومسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ پہلی (گزشتہ) نبوت کے کلام میں سے لوگوں نے جو کچھ پایا ہے‘ اس میں سے یہ بھی ہے کہ جب تو بے حیا ہو جائے تو جو چاہے کر۔‘‘ (اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔)

1321

Bulugh al-Maram #1321

Sahih

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((المُؤْمِنُ الْقَوِيُّ خَيْرٌ وَأَحَبُّ إِلَى اللَّهِ مِنَ الْمُؤْمِنِ الضَّعِيفِ، وَفِي كُلٍّ خَيْرٌ، احْرِصْ عَلَى مَا يَنْفَعُكَ، وَاسْتَعِنْ بِاللَّهِ، وَلَا تَعْجَزْ، وَإِنْ أَصَابَكَ شَيْءٌ فَلَا تَقُلْ: لَوْ أَنِّي فَعَلْتُ كَانَ كَذَا وَكَذَا، وَلَكِنْ قُلْ: قَدَّرَ اللَّهُ وَمَا شَاءَ فَعَلَ; فَإِنَّ لَوْ تَفْتَحُ عَمَلَ الشَّيْطَانِ)). أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’قوی مومن اللہ کے ہاں ضعیف و کمزور مومن سے زیادہ محبوب ہے۔ اور ہر مومن میں بھلائی و اچھائی ہے۔ جو چیز تیرے لیے نفع بخش ہے اس کی حرص و لالچ کر۔ مدد صرف اللہ سے طلب کر اور عاجز و درماندہ بن کر نہ بیٹھ۔ اور اگر تجھے کوئی مصیبت پہنچے تو اس طرح مت کہہ کہ اگریہ کام میں نے اس طرح سر انجام دیا ہوتا تو اس سے مجھے یہ اور یہ فوائد حاصل ہوتے۔ بلکہ اس طرح کہا کر کہ اللہ تعالیٰ نے مقدر کیا اور جو چاہا کر دکھایا۔ کیونکہ لفظ لَوْ (اگر) شیطان کے عمل کا دروازہ کھولتا ہے۔‘‘ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔)

1322

Bulugh al-Maram #1322

Sahih

وَعَنْ عِيَاضِ بْنِ حِمَارٍ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((إِنَّ اللَّهَ أَوْحَى إِلَيَّ أَنْ تَوَاضَعُوا، حَتَّى لَا يَبْغِيَ أَحَدٌ عَلَى أَحَدٍ، وَلَا يَفْخَرَ أَحَدٌ عَلَى أَحَدٍ)). أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عیاض بن حمار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’یقینا اللہ تعالیٰ نے مجھ پر وحی نازل فرمائی ہے کہ تواضع اور انکسار اختیار کرو۔ یہاں تک کہ کوئی شخص کسی دوسرے پر زیادتی نہ کرے‘ اور نہ کوئی دوسرے پر فخر ہی کرے۔‘‘ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔)

1323

Bulugh al-Maram #1323

Hasan

وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ - رضي الله عنه - عَنِ النَّبِيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((مَنْ رَدَّ عَنْ عِرْضِ أَخِيهِ بِالْغَيْبِ، رَدَّ اللَّهُ عَنْ وَجْهِهِ النَّارَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ)). أَخْرَجَهُ التِّرْمِذِيُّ، وَحَسَّنَهُ. وَلِأَحْمَدَ، مِنْ حَدِيثِ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ نَحْوُهُ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس شخص نے اپنے بھائی کی عدم موجودگی میں اس کی آبرو کی حفاظت کی اللہ تعالیٰ قیامت کے روز اس کے چہرے سے آتش جہنم دوررکھے گا۔‘‘ (اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور حسن قرار دیا ہے۔ اور مسند احمد میں حضرت اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا کی حدیث بھی اسی طرح ہے۔)

1324

Bulugh al-Maram #1324

Sahih

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((مَا نَقَصَتْ صَدَقَةٌ مِنْ مَالٍ، وَمَا زَادَ اللَّهُ عَبْدًا بِعَفْوٍ إِلَّا عِزًّا، وَمَا تَوَاضَعَ أَحَدٌ لِلَّهِ إِلَّا رَفَعَهُ)). أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’صدقہ و خیرات کسی مال میں کمی واقع نہیں کرتا۔ اور اللہ تعالیٰ درگزر کرنے والے کی عزت میں اضافہ ہی کرتا ہے۔ اور جو شخص اللہ تعالیٰ کے لیے تواضع اختیار کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے بلند کرتا ہے۔‘‘ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔)

1325

Bulugh al-Maram #1325

Sahih

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَّامٍ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((يَا أَيُّهَا النَّاسُ! أَفْشُوا السَّلَام، وَصِلُوا الْأَرْحَامَ، وَأَطْعِمُوا الطَّعَامَ، وَصَلُّوا بِاللَّيْلِ وَالنَّاسُ نِيَامٌ، تَدْخُلُوا الْجَنَّةَ بِسَلَامٍ)). أَخْرَجَهُ التِّرْمِذِيُّ وَصَحَّحَهُ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’لوگو! سلام کو عام کرو‘ صلہ رحمی کرو‘ کھانا کھلاؤ اور رات کو نماز (تہجد) پڑھو جب دوسرے لوگ سورہے ہوں‘ جنت میں سلامتی کے ساتھ داخل ہو جاؤ گے۔‘‘ (اسے ترمذی نے نقل کیا ہے اور صحیح کہا ہے۔)

1326

Bulugh al-Maram #1326

Sahih

وَعَنْ تَمِيمٍ الدَّارِيِّ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ - صلى الله عليه وسلم: ((الدِّينُ النَّصِيحَةُ)) ثَلَاثًا. قُلْنَا: لِمَنْ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: ((لِلَّهِ وَلِكِتَابِهِ وَلِرَسُولِهِ وَلِأَئِمَّةِ الْمُسْلِمِينَ وَعَامَّتِهِمْ)). أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت تمیم داری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’دین خیر خواہی کا نام ہے۔‘‘ آپ نے تین مرتبہ یہ فرمایا۔ ہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! خیرخواہی کس کے لیے؟ فرمایا: ’’اللہ کے لیے‘ اس کی کتاب کے لیے‘ اس کے رسول کے لیے‘ مسلمانوں کے ائمہ کے لیے اور ان کے عام لوگوں کے لیے۔‘‘ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔)

1327

Bulugh al-Maram #1327

Sahih

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((أَكْثَرُ مَا يُدْخِلُ الْجَنَّةَ تَقْوى اللَّهِ وَحُسْنُ الْخُلُقِ)). أَخْرَجَهُ التِّرْمِذِيُّ، وَصَحَّحَهُ الْحَاكِمُ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو چیز جنت میں جانے کا سب سے زیادہ باعث بنے گی وہ اللہ کا ڈر اور حسن خلق ہے۔‘‘ (اسے ترمذی نے نقل کیا ہے اور حاکم نے اسے صحیح کہا ہے۔)

1328

Bulugh al-Maram #1328

Da'if

وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((إِنَّكُمْ لَا تَسَعُونَ النَّاسَ بِأَمْوَالِكُمْ، وَلَكِنْ لِيَسَعْهُمْ بَسْطُ الْوَجْهِ، وَحُسْنُ الْخُلُقِ)). أَخْرَجَهُ أَبُو يَعْلَى، وَصَحَّحَهُ الْحَاكِمُ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ہی سے مروی ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تم اپنے مالوں کے ذریعے سے لوگوں تک رسائی حاصل نہیں کر سکتے (نہیں سمو سکتے) لیکن کشادہ روئی اور حسن خلق سے لوگوں تک رسائی حاصل کر سکتے ہو۔‘‘ (اسے ابو یعلیٰ نے روایت کیا ہے اور حاکم نے اسے صحیح کہا ہے۔)

1329

Bulugh al-Maram #1329

Hasan

وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((الْمُؤْمِنُ مِرْآةُ الْمُؤْمِنِ)). أَخْرَجَهُ أَبُو دَاوُدَ بِإِسْنَادٍ حَسَنٍ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے‘ رسول اللہ نے فرمایا: ’’مومن اپنے مومن بھائی کا آئینہ ہے۔‘‘ (اسے ابوداود نے حسن سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔)

1330

Bulugh al-Maram #1330

Sahih

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ -رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا- قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((المُؤْمِنُ الَّذِي يُخَالِطُ النَّاسَ، وَيَصْبِرُ عَلَى أَذَاهُمْ خَيْرٌ مِنَ الَّذِي لَا يُخَالِطُ النَّاسَ وَلَا يَصْبِرُ عَلَى أَذَاهُمْ)). أَخْرَجَهُ ابْنُ مَاجَهْ بِإِسْنَادٍ حَسَنٍ، وَهُوَ عِنْدَ التِّرْمِذِيِّ: إِلَّا أَنَّهُ لَمْ يُسَمِّ الصِّحَابِيَّ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو مومن لوگوں سے میل جول رکھتا ہے اور ان کی ایذا رسانی پر صبر کرتا ہے وہ اس مومن سے بہتر ہے جو لوگوں سے مل جل کر نہیں رہتا اور ان کی ایذا رسانی پر صبر بھی نہیں کرتا۔‘‘ (اس حدیث کو ابن ماجہ نے حسن سند کے ساتھ روایت کیا ہے‘ نیز یہ حدیث ترمذی میں بھی ہے مگر اس نے صحابی کا نام نہیں لیا۔)

1331

Bulugh al-Maram #1331

Sahih

وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((اللَّهُمَّ [ص:461] كَمَا أَحْسَنْتَ خَلْقِي، فَحَسِّنْ خُلُقِي)). رَوَاهُ أَحْمَدُ وَصَحَّحَهُ ابْنُ حِبَّانَ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’الٰہی جس طرح تو نے میری تخلیق (شکل و صورت) کو خوب اچھا بنایا ہے‘ اسی طرح میرے اخلاق کو بھی اچھا بنا دے۔‘‘ (اسے احمد نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے اسے صحیح کہا ہے۔)