Muslim99Muslim99

Bulugh al-Maram · Book 16 · Chapter 4

Comprehensive Book

بَابُ الرَّهَبِ مِنْ مَسَاوِئِ الْأَخْلَاقِ

37 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

1277

Bulugh al-Maram #1277

Da'if

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((إِيَّاكُمْ وَالْحَسَدَ، فَإِنَّ الْحَسَدَ يَأْكُلُ الْحَسَنَاتِ، كَمَا تَأْكُلُ النَّارُ الْحَطَبَ)). أَخْرَجَهُ أَبُو دَاوُدَ. وَلِابْنِ مَاجَهْ: مِنْ حَدِيثِ أَنَسٍ نَحْوُهُ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اپنے آپ کو حسد سے بچاؤ‘ اس لیے کہ حسد نیکیوں کو اس طرح کھا جاتا ہے جس طرح آگ (خشک) لکڑیوں کو کھا جاتی ہے۔‘‘ (اسے ابوداود نے روایت کیا ہے۔ اور ابن ماجہ میں حضرت انس رضی اللہ عنہ سے اسی طرح مروی ہے۔)

1278

Bulugh al-Maram #1278

Sahih

وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((لَيْسَ الشَّدِيدُ بِالصُّرَعَةِ، إِنَّمَا الشَّدِيدُ الَّذِي يَمْلِكُ نَفْسَهُ عِنْدَ الْغَضَبِ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ہی سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’کسی کو پچھاڑ دینے والا بہادر نہیں۔ بہادر تو وہ ہے جو غصے میں اپنے آپ کو قابو میں رکھے۔‘‘(بخاری و مسلم)

1279

Bulugh al-Maram #1279

Sahih

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ -رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا- قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((الظُّلْمُ ظُلُمَاتٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ظلم‘ قیامت کے روز بہت سے اندھیروں کا باعث ہوگا۔‘‘ (بخاری و مسلم)

1280

Bulugh al-Maram #1280

Sahih

وَعَنْ جَابِرٍ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ: ((اتَّقُوا الظُّلْمَ، فَإِنَّ الظُّلْمَ ظُلُمَاتٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَاتَّقُوا الشُّحَّ، فَإِنَّهُ أَهْلَكَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ)). أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے‘ وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ظلم سے بچو کیونکہ ظلم قیامت کے روز اندھیروں کی شکل میں ہو گا‘ نیز بخیلی سے بھی بچو کیونکہ اس نے تم سے پہلے لوگوں کو ہلاک کر دیا ہے۔‘‘ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔)

1281

Bulugh al-Maram #1281

Hasan

وَعَنْ مَحْمُودِ بْنِ لَبِيدٍ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((إِنَّ أَخْوَفَ مَا أَخَافُ عَلَيْكُمْ الشِّرْكُ الْأَصْغَرُ: الرِّيَاءُ)). أَخْرَجَهُ أَحْمَدُ بِسَنَدٍ حَسَنٍ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت محمود بن لبید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ مجھے تمھارے بارے میں سب سے زیادہ خوف تمھارے شرک اصغر‘ یعنی ریاکاری کا ہے۔‘‘ (اسے امام احمد نے حسن سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔)

1282

Bulugh al-Maram #1282

Sahih

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((آيَةُ الْمُنَافِقِ ثَلَاثٌ: إِذَا حَدَّثَ كَذَبَ، وَإِذَا وَعَدَ أَخْلَفَ، وَإِذَا ائْتُمِنَ خَانَ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ. وَلَهُمَا: مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِوٍ: ((وَإِذَا خَاصَمَ فَجَرَ)).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ وہ فرماتے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’منافق کی تین نشانیاں ہیں: جب بات کرے تو جھوٹ بولے۔ اور جب وعدہ کرے تو وعدہ خلافی کرے۔ اور جب اس کے پاس امانت رکھی جائے تو اس میں خیانت کرے۔‘‘ (بخاری و مسلم) اور دونوں کے ہاں حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی روایت میں ہے: ’’جب لڑے تو گالی دے۔‘‘

1283

Bulugh al-Maram #1283

Sahih

وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((سِبَابُ الْمُسْلِمِ فُسُوقٌ، وَقِتَالُهُ كُفْرٌ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’مسلمان کو گالی دینا فسق ہے اور اس سے لڑنا کفر ہے۔‘‘ (بخاری و مسلم)

1284

Bulugh al-Maram #1284

Sahih

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((إِيَّاكُمْ وَالظَّنَّ، فَإِنَّ الظَّنَّ أَكْذَبُ الْحَدِيثِ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’بدگمانی سے بچو کیونکہ بدگمانی سب سے بڑا جھوٹ ہے۔‘‘ (بخاری و مسلم)

1285

Bulugh al-Maram #1285

Sahih

وَعَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ - رضي الله عنه -[قَالَ] سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - يَقُولُ: ((مَا مِنْ عَبْدِ يَسْتَرْعِيهِ اللَّهُ رَعِيَّةً، يَمُوتُ يَوْمَ يَمُوتُ، وَهُوَ غَاشٌّ لِرَعِيَّتِهِ، إِلَّا حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت معقل بن یسار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ’’اللہ تعالیٰ جس بندے کو لوگوں کا حاکم بنا دے اور اسے ایسی حالت میں موت آئے کہ اس نے اپنی رعیت کے حقوق ادا نہ کیے ہوں تو اللہ تعالیٰ اس پر جنت حرام کر دیتا ہے۔‘‘ (بخاری و مسلم)

1286

Bulugh al-Maram #1286

Sahih

وَعَنْ عَائِشَةَ -رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا- قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((اللَّهُمَّ مَنْ وَلِيَ مِنْ أَمْرِ أُمَّتِي شَيْئًا، فَشَقَّ عَلَيْهِ، فَاشْقُقْ عَلَيْهِ)). أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’یا الٰہی! جو شخص میری امت کے کسی کام کا والی و سربراہ بنااور اس نے انھیں مشقت میں مبتلا کیا تو تو اس پر سختی فرما۔‘‘ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔)

1287

Bulugh al-Maram #1287

Sahih

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((إِذَا قَاتَلَ أَحَدُكُمْ، فَلْيَتَجَنَّبِ الْوَجْهَ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب تم میں سے کوئی لڑائی کرے تو منہ پر مارنے سے اجتناب کرے۔‘‘ (بخاری و مسلم)

1288

Bulugh al-Maram #1288

Sahih

وَعَنْهُ أَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! أَوْصِنِي. فَقَالَ: ((لَا تَغْضَبْ)) ، فَرَدَّدَ مِرَارًا. قَالَ: ((لَا تَغْضَبْ)). أَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ہی سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: مجھے کوئی نصیحت فرمائیے۔ آپ نے فرمایا: ’’غصہ مت کیا کر۔‘‘ اس نے یہی سوال چند مرتبہ دہرایا اور آپ نے ہر مرتبہ یہی فرمایا: ’’غصہ نہ کیا کر۔‘‘ (اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔)

1289

Bulugh al-Maram #1289

Sahih

وَعَنْ خَوْلَةَ الْأَنْصَارِيَّةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((إِنَّ رِجَالًا يتخَوَّضُون فِي مَالِ اللَّهِ بِغَيْرِ حَقٍّ، فَلَهُمْ النَّارُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ)). أَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت خولہ انصاریہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے‘ وہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’کچھ لوگ اللہ کے مال میں ناحق دخل انداز ہوتے ہیں۔ ایسے لوگوں کے لیے قیامت کے روز جہنم کی آگ ہے۔‘‘(اسے بخاری نے روایت کیاہے۔)

1290

Bulugh al-Maram #1290

Sahih

وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ - رضي الله عنه - عَنِ النَّبِيِّ -صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِيمَا يَرْوِي عَنْ رَبِّهِ- قَالَ: ((يَا عِبَادِي! إِنِّي حَرَّمْتُ الظُّلْمَ عَلَى نَفْسِي، وَجَعَلْتُهُ بَيْنَكُمْ مُحَرَّمًا، فَلَا تَظَّالَمُوا)). أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ان خبروں کے متعلق روایت کیا ہے جو آپ اللہ تعالیٰ سے بیان فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ’’اے میرے بندو! بے شک میں نے ظلم کو اپنے اوپر حرام کر لیا ہے اور اسے تمھارے درمیان بھی حرام قرار دے دیا ہے‘ لہٰذا تم ایک دوسرے پر ظلم نہ کرو۔‘‘ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔)

1291

Bulugh al-Maram #1291

Sahih

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رضي الله عنه - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((أَتَدْرُونَ مَا الْغِيبَةُ؟)) قَالُوا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ: ((ذِكْرُكَ أَخَاكَ بِمَا يَكْرَهُ)). قِيلَ: أَرَأَيْتَ إِنْ كَانَ فِي أَخِي مَا أَقُولُ؟ قَالَ: ((إِنْ كَانَ فِيهِ مَا تَقُولُ فَقَدْ اِغْتَبْتَهُ، وَإِنْ لَمْ يَكُنْ فَقَدْ بَهَتَّهُ)). أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تمھیں معلوم ہے کہ غیبت کسے کہتے ہیں؟‘‘ صحابہ نے عرض کیا: اللہ اور اس کا رسول ہی بہتر جانتے ہیں۔ آپ نے فرمایا: ’’غیبت یہ ہے کہ تو اپنے بھائی کا تذکرہ اس طور پر کرے جو اسے ناپسند ہو۔‘‘ کسی نے عرض کیا: جو بات میں کہتا ہوں اگر وہ میرے بھائی میں پائی جائے تو؟ آپ نے فرمایا: ’’جو بات تم کہتے ہو اگر وہ اس میں پائی جاتی ہے تو اس کی تم نے غیبت کی ہے اور اگر وہ اس میں نہ ہو تو پھر تم نے اس پر بہتان لگایا ہے۔‘‘ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔)

1292

Bulugh al-Maram #1292

Sahih

وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((لَا تَحَاسَدُوا وَلَا تَنَاجَشُوا، وَلَا تَبَاغَضُوا، وَلَا تَدَابَرُوا، وَلَا يَبِعْ بَعْضُكُمْ عَلَى بَيْعِ بَعْضٍ، وَكُونُوا عِبَادَ اللَّهِ إِخْوَانًا، الْمُسْلِمُ أَخُو الْمُسْلِمِ، لَا يَظْلِمُهُ، وَلَا يَخْذُلُهُ، وَلَا يَحْقِرُهُ، التَّقْوَى هَا هُنَا، - وَيُشِيرُ إِلَى صَدْرِهِ ثَلَاثَ مِرَارٍ، - بِحَسْبِ امْرِئٍ مِنَ الشَّرِّ أَنْ يَحْقِرَ أَخَاهُ الْمُسْلِمَ، كُلُّ الْمُسْلِمِ عَلَى الْمُسْلِمِ حَرَامٌ، دَمُهُ، وَمَالُهُ، وَعِرْضُهُ)). أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ہی سے روایت ہے‘ وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ایک دوسرے سے حسد نہ کرو ‘(دھوکا دینے کے لیے بولی میں) قیمتیں نہ بڑھاؤ‘ ایک دوسرے سے بغض نہ رکھو‘ ایک دوسرے سے بے رخی اختیار نہ کرو اور ایک دوسرے کے سودے پر سودا نہ کرو‘ اللہ کے بندو! آپس میں بھائی بھائی بن جاؤ۔ مسلمان‘ مسلمان کا بھائی ہے۔ اس پر ظلم کرتا ہے نہ اسے بے یار و مددگار چھوڑتا ہے اور نہ اسے حقیر ہی سمجھتا ہے۔‘‘ اور آپ نے اپنے سینے کی طرف تین مرتبہ اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ’’تقویٰ یہاں ہے۔ کسی آدمی کے لیے بس اتنی برائی ہی کافی ہے کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کو حقیر سمجھے۔ ہر مسلمان کا دوسرے مسلمان پر خون‘ مال اور آبرو حرام ہے۔‘‘ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔)

1293

Bulugh al-Maram #1293

Sahih

وَعَنْ قُطْبَةَ بْنِ مَالِكٍ - رضي الله عنه - قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - يَقُولُ: ((اللَّهُمَّ جَنِّبْنِي مُنْكَرَاتِ الْأَخْلَاقِ، وَالْأَعْمَالِ، وَالْأَهْوَاءِ، وَالْأَدْوَاءِ)). أَخْرَجَهُ التِّرْمِذِيُّ، وَصَحَّحَهُ الْحَاكِمُ وَاللَّفْظِ لَهُ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت قطبہ بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعائیہ کلمات فرمایا کرتے تھے: [اَللّٰھُمَّ! جَنِّبْنِي مُنْکَرَاتِ الْأَخْلاَقِ‘ وَالْأَعْمَالِ‘ وَالْأَھْوَائِ‘ وَالْأَدْوَائِ] ’’الٰہی! مجھے برے اخلاق‘ برے اعمال‘ بری خواہشات اور بری بیماریوں سے بچا۔‘‘ (اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔ حاکم نے اسے صحیح کہا ہے اور یہ الفاظ اسی کے ہیں۔)

1294

Bulugh al-Maram #1294

Da'if

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ -رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا- قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((لَا تُمَارِ أَخَاكَ، وَلَا تُمَازِحْهُ، وَلَا تَعِدْهُ مَوْعِدًا فَتُخْلِفَهُ)). أَخْرَجَهُ التِّرْمِذِيُّ بِسَنَدٍ فِيهِ ضَعْفٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اپنے مسلمان بھائی سے جھگڑا مت کر اور نہ اس سے مذاق کر اور اس سے ایسا وعدہ بھی نہ کر جس کی بعد میں تو خلاف ورزی کرے۔‘‘ (اسے ترمذی نے ضعیف سند سے روایت کیا ہے۔)

1295

Bulugh al-Maram #1295

Da'if

وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((خَصْلَتَانِ لَا يَجْتَمِعَانِ فِي مُؤْمِنٍ: الْبُخْلُ، وَسُوءُ الْخُلُقِ)). أَخْرَجَهُ التِّرْمِذِيُّ، وَفِي سَنَدِهِ ضَعْفٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’دو خصلتیں ایسی ہیں جو کسی مومن میں جمع نہیں ہو سکتیں: بخل اور برا اخلاق۔‘‘ (اسے ترمذی نے بیان کیا ہے اور اس کی سند میں ضعف ہے۔)

1296

Bulugh al-Maram #1296

Sahih

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((الْمُسْتَبَّانِ مَا قَالَا، فَعَلَى الْبَادِئِ، مَا لَمْ يَعْتَدِ الْمَظْلُومُ)). أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے‘ وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’گالی گلوچ کرنے والے دو آدمی جو کچھ بھی کہتے رہیں‘ بار گناہ (صرف) ابتدا کرنے والے پر ہے تاوقتیکہ مظلوم زیادتی کرے۔‘‘ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔)

1297

Bulugh al-Maram #1297

Da'if

وَعَنْ أَبِي صِرْمَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((مَنْ ضَارَّ مُسْلِمًا ضَارَّهُ اللَّهُ، وَمَنْ شَاقَّ مُسَلِّمًا شَقَّ اللَّهُ عَلَيْهِ)). أَخْرَجَهُ أَبُو دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيُّ وَحَسَّنَهُ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوصرمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس نے کسی مسلمان کو ضرر پہنچایا اللہ تعالیٰ اسے نقصان پہنچائے گا اور جس نے کسی مسلمان کو مشقت میں مبتلا کیا اللہ تعالیٰ اسے مشقت اور مصیبت میں مبتلا فرمائے گا۔‘‘ (اس حدیث کو ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے اسے حسن قرار دیا ہے۔)

1298

Bulugh al-Maram #1298

Sahih

وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((إِنَّ اللَّهَ يُبْغِضُ الْفَاحِشَ الْبَذِيءَ)). أَخْرَجَهُ التِّرْمِذِيُّ، وَصَحَّحَهُ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’بے شک اللہ تعالیٰ فحش گو‘بدزبان سے بغض رکھتا ہے۔‘‘ (اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور اسے صحیح کہا ہے۔)

1299

Bulugh al-Maram #1299

Hasan

وَلَهُ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ مَسْعُودٍ -رَفَعَهُ-: ((لَيْسَ الْمُؤْمِنُ بِالطَّعَّانِ، وَلَا اللَّعَّانُ، وَلَا الْفَاحِشَ، وَلَا الْبَذِيءَ)). وَحَسَّنَهُ، وَصَحَّحَهُ الْحَاكِمُ، وَرَجَّحَ الدَّارَقُطْنِيُّ وَقْفَهُ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

اورترمذی ہی میں حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی ایک مرفوع روایت میں ہے: ’’مومن بہت طعن کرنے والا‘ بہت لعنت کرنے والا‘ فحش گواور بدزبان نہیں ہوتا۔‘‘ (ترمذی نے اس حدیث کو حسن کہا ہے‘ حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے اور دارقطنی نے اس کاموقوف ہونا راجح قرار دیا ہے۔)

1300

Bulugh al-Maram #1300

Sahih

وَعَنْ عَائِشَةَ -رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا- قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((لَا تَسُبُّوا الْأَمْوَاتَ; فَإِنَّهُمْ قَدْ أَفْضَوْا إِلَى مَا قَدَّمُوا)). أَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے‘ وہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’فوت شدگان کو گالی نہ دو کیونکہ انھوں نے جو کچھ آگے بھیجا تھا اس تک وہ پہنچ چکے ہیں۔‘‘ (اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔)

1301

Bulugh al-Maram #1301

Sahih

وَعَنْ حُذَيْفَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ قَتَّاتٌ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے‘ وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’چغل خور جنت میں داخل نہیں ہوگا۔‘‘ (بخاری و مسلم)

1302

Bulugh al-Maram #1302

Da'if

وَعَنْ أَنَسٍ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((مَنْ كَفَّ غَضَبَهُ، كَفَّ اللَّهُ عَنْهُ عَذَابَهُ)). أَخْرَجَهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي ((الْأَوْسَطِ)). وَلَهُ شَاهِدٌ: مِنْ حَدِيثِ ابْنِ عُمَرَ عِنْدَ ابْنِ أَبِي الدُّنْيَا.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس کسی نے اپنے غصے کو روک لیا اللہ تعالیٰ اس سے اپنا عذاب روک لے گا۔‘‘ (اسے طبرانی نے الاوسط میں نقل کیا ہے۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کی حدیث اس کی شاہد ہے جسے ابن ابی الدنیا نے نقل کیا ہے۔)

1303

Bulugh al-Maram #1303

Da'if

وَعَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ خِبٌّ، وَلَا بَخِيلٌ، وَلَا سَيِّئُ الْمَلَكَةِ)). أَخْرَجَهُ التِّرْمِذِيُّ، وَفَرَّقَهُ حَدِيثَيْنِ، وَفِي إِسْنَادِهِ ضَعْفٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’دھوکے باز‘ بخیل اور بدخلق آدمی جنت میں داخل نہیں ہوگا۔‘‘ (اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور انھوں نے اسے دو احادیث کی صورت میں الگ الگ بیان کیا ہے۔ اور اس کی سند میں ضعف ہے۔)

1304

Bulugh al-Maram #1304

Sahih

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ -رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا- قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((مَنْ تَسَمَّعَ حَدِيثَ قَوْمٍ، وَهُمْ لَهُ كَارِهُونَ، صُبَّ فِي أُذُنَيْهِ الْآنُكُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ - يَعْنِي: الرَّصَاصَ)). أَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس نے چھپ کر کسی قوم کی بات سننے کی سعی کی جبکہ وہ اسے ناپسند کرتے ہوں تو قیامت کے روز اس کے کانوں میں سیسہ ڈالا جائے گا۔‘‘ [آنُکُ] کے معنی: سیسہ ہیں۔ (اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔)

1305

Bulugh al-Maram #1305

Da'if

وَعَنْ أَنَسٍ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((طُوبَى لِمَنْ شَغَلَهُ عَيْبَهُ عَنْ عُيُوبِ النَّاسِ)). أَخْرَجَهُ الْبَزَّارُ بِإِسْنَادٍ حَسَنٍ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اس شخص کے لیے طوبیٰ (خوشخبری) ہے جسے اپنے عیب نے دوسرے لوگوں کے عیوب (تلاش کرنے) سے باز رکھا۔‘‘ (اس حدیث کو بزار نے حسن سند سے روایت ہے۔)

1306

Bulugh al-Maram #1306

Sahih

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ -رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا- قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((مَنْ تَعَاظَمَ فِي نَفْسِهِ، وَاخْتَالَ فِي مِشْيَتِهِ، لَقِيَ اللَّهَ وَهُوَ عَلَيْهِ غَضْبَانُ)). أَخْرَجَهُ الْحَاكِمُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو کوئی اپنے آپ کو بڑا سمجھے اور اپنی چال میں تکبر اختیار کرے وہ اللہ سے ایسی حالت میں ملاقات کرے گا کہ وہ اس پر غضب ناک ہوگا۔‘‘ (اسے حاکم نے نقل کیا ہے اور اس کے راوی ثقہ ہیں۔)

1307

Bulugh al-Maram #1307

Da'if

وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ -رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا- قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((الْعَجَلَةُ مِنَ الشَّيْطَانِ)). أَخْرَجَهُ التِّرْمِذِيُّ، وَقَالَ: حَسَنٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے مروی ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جلد بازی و عجلت پسندی شیطانی کام ہے۔‘‘ (اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور اسے حسن قرار دیا ہے۔)

1308

Bulugh al-Maram #1308

Da'if

وَعَنْ عَائِشَةَ -رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا- قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((الشُّؤْمُ: سُوءُ الْخُلُقِ)). أَخْرَجَهُ أَحْمَدُ وَفِي إِسْنَادِهِ ضَعْفٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’بدخلقی نحوست ہے۔‘‘ (اسے احمد نے روایت کیا ہے اور اس کی سند میں ضعف ہے۔)

1309

Bulugh al-Maram #1309

Sahih

وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((إِنَّ اللَّعَّانِينَ لَا يَكُونُونَ شُفَعَاءَ، وَلَا شُهَدَاءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ)). أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ سے مروی ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’یقینا لعنت کرنے والے قیامت کے روز سفارش کرنے والے ہوں گے نہ گواہی دینے والے۔‘‘ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔)

1310

Bulugh al-Maram #1310

Da'if

وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((مَنْ عَيَّرَ أَخَاهُ بِذَنْبٍ، لَمْ يَمُتْ حَتَّى يَعْمَلَهُ)). أَخْرَجَهُ التِّرْمِذِيُّ وَحَسَّنَهُ، وَسَنَدُهُ مُنْقَطِعٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے مروی ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص اپنے بھائی کو کسی گناہ کی عار دلائے گا تو وہ خود بھی وہی کام کر کے مرے گا۔‘‘ (اسے ترمذی نے نقل کیا ہے اور اسے حسن قرار دیا ہے۔ اور اس کی سند منقطع ہے۔)

1311

Bulugh al-Maram #1311

Hasan

وَعَنْ بَهْزِ بْنِ حَكِيمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ: قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((وَيْلٌ لِلَّذِي يُحَدِّثُ، فَيَكْذِبُ; لِيَضْحَكَ بِهِ الْقَوْمُ، وَيْلٌ لَهُ، ثُمَّ وَيْلٌ لَهُ)). أَخْرَجَهُ الثَّلَاثَةُ، وَإِسْنَادُهُ قَوِيٌّ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت بہز بن حکیم اپنے باپ سے اور انھوں نے اپنے دادا سے روایت کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ہلاکت ہے اس شخص پر جو جھوٹی باتیں سنا کر لوگوں کو ہنساتا ہے۔ اس پر ہلاکت ہے‘ پھر اس پر ہلاکت ہے۔‘‘ (اسے تینوں نے روایت کیا ہے اور اس کی سندقوی ہے۔)

1312

Bulugh al-Maram #1312

Da'if

وَعَنْ أَنَسٍ - رضي الله عنه - عَنْ النَّبِيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((كَفَّارَةٌ مَنْ اغْتَبْتَهُ أَنْ تَسْتَغْفِرَ لَهُ)). رَوَاهُ الْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس کی تو نے غیبت کی ہو اس کا کفارہ یہ ہے کہ تو اس کے لیے (اللہ سے) مغفرت طلب کرے۔‘‘ (اسے حارث بن ابی اسامہ نے ضعیف سند سے روایت کیا ہے۔)

1313

Bulugh al-Maram #1313

Sahih

وَعَنْ عَائِشَةَ -رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا- قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((أَبْغَضُ الرِّجَالِ إِلَى اللَّهِ الْأَلَدُّ الْخَصِمُ)). أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ اللہ کے نزدیک بندوں میں سے سب سے زیادہ مبغوض وہ ہے جو سب سے زیادہ جھگڑالو ہو۔‘‘ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔)