Muslim99Muslim99

Bulugh al-Maram · Book 16 · Chapter 3

Comprehensive Book

بَابُ الزُّهْدِ وَالْوَرَعِ

11 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

1266

Bulugh al-Maram #1266

Sahih

عَنْ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ -رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا- قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - يَقُولُ - وَأَهْوَى النُّعْمَانُ بِإِصْبَعَيْهِ إِلَى أُذُنَيْهِ: ((إِنَّ الْحَلَالَ بَيِّنٌ، وَإِنَّ الْحَرَامَ بَيِّنٌ، وَبَيْنَهُمَا مُشْتَبِهَاتٌ، لَا يَعْلَمُهُنَّ كَثِيرٌ مِنَ النَّاسِ، فَمَنِ اتَّقَى الشُّبُهَاتِ، فَقَدِ اسْتَبْرَأَ لِدِينِهِ وَعِرْضِهِ، وَمَنْ وَقَعَ فِي الشُّبُهَاتِ وَقَعَ فِي الْحَرَامِ، كَالرَّاعِي يَرْعَى حَوْلَ الْحِمَى، يُوشِكُ أَنْ يَقَعَ فِيهِ، أَلَا وَإِنَّ لِكُلِّ مَلِكٍ حِمًى، أَلَا وَإِنَّ حِمَى اللَّهِ مَحَارِمُهُ، أَلَا وَإِنَّ فِي الْجَسَدِ مُضْغَةً، إِذَا صَلَحَتْ، صَلَحَ الْجَسَدُ كُلُّهُ، وَإِذَا فَسَدَتْ فَسَدَ الْجَسَدُ كُلُّهُ، أَلَا وَهِيَ الْقَلْبُ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا‘ اور حضرت نعمان نے اپنی دونوں انگلیوں کو اپنے کانوں کی طرف بلند کیا‘ آپ فرما رہے تھے : ’’یقینا حلال بھی واضح ہے‘ اور بلاشبہ حرام بھی واضح ہے۔ اور ان دونوں کے درمیان میں شبہے والی چیزیں ہیں جنھیں لوگوں کی اکثریت نہیں جانتی۔ چنانچہ جو کوئی شبہات سے بچ گیا تو اس نے اپنے دین اور اپنی عزت و آبرو کو بچا لیا۔ اور جو شبہات میں پڑ گیا وہ حرام میں پھنس گیا‘ جیسے کوئی چرواہا کسی چراگاہ کے گرد (مویشی) چراتا ہو تو ممکن ہے کہ جانور اس میں داخل ہو جائے۔ خبردار! یقینا ہر بادشاہ کی ایک چراگاہ ہوتی ہے۔ خبردار! بے شک اللہ کی چراگاہ اس کی حرام کردہ چیزیں ہیں۔ خبردار! یقینا جسم میں گوشت کا ایک ٹکڑا ہے‘ جب وہ درست ہو تو سارا جسم درست ہوتا ہے‘ اور جب وہ بگڑ جائے تو سارا جسم بگڑ جاتا ہے۔ خبردار! وہ ٹکڑا دل ہے۔‘‘ (بخاری و مسلم)

1267

Bulugh al-Maram #1267

Sahih

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((تَعِسَ عَبْدُ الدِّينَارِ، وَالدِّرْهَمِ، وَالْقَطِيفَةِ، إِنْ أُعْطِيَ رَضِيَ، وَإِنْ لَمْ يُعْطَ لَمْ يَرْضَ)). أَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’برباد ہوگیا دینار و درہم اور چادر کا بندہ‘ اگر اسے دیا جائے تو راضی رہتا ہے اور اگر نہ دیا جائے تو ناراض ہو جاتا ہے۔‘‘ (اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔)

1268

Bulugh al-Maram #1268

Sahih

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: أَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - بِمَنْكِبِي، فَقَالَ: ((كُنْ فِي الدُّنْيَا كَأَنَّكَ غَرِيبٌ، أَوْ عَابِرُ سَبِيلٍ)). وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ يَقُولُ: إِذَا أَمْسَيْتَ فَلَا تَنْتَظِرِ الصَّبَاحَ، وَإِذَا أَصْبَحْتَ فَلَا تَنْتَظِرِ الْمَسَاءَ، وَخُذْ مِنْ صِحَّتِكَ لِسَقَمِك، وَمِنْ حَيَاتِكَ لِمَوْتِكَ. أَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے کندھے پکڑ کر فرمایا: ’’(اے ابن عمر!) دنیا میں ایک اجنبی یا راہ چلتے مسافر کی طرح رہ۔‘‘ اور ابن عمر رضی اللہ عنہما کہا کرتے تھے: جب تو شام کرے تو صبح کا انتظار نہ کر اور جب صبح کرے تو شام کا منتظر نہ رہ اور اپنی تندرستی کے وقت اپنی بیماری کے لیے اور زندگی میں موت کے لیے تیاری کر۔ (اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔)

1269

Bulugh al-Maram #1269

Hasan

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ -رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا- قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((مَنْ تَشَبَّهَ بِقَوْمٍ، فَهُوَ مِنْهُمْ)). أَخْرَجَهُ أَبُو دَاوُدَ، وَصَحَّحَهُ ابْنُ حِبَّانَ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس کسی نے دوسری قوم سے مشابہت اختیار کی تو وہ انھی میں سے ہے۔‘‘ (اسے ابوداود نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے اسے صحیح کہا ہے۔)

1270

Bulugh al-Maram #1270

Hasan

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كُنْتُ خَلْفَ النَّبِيِّ - صلى الله عليه وسلم - يَوْمًا، فَقَالَ: ((يَا غُلَامُ! احْفَظِ اللَّهَ يَحْفَظْكَ، احْفَظِ اللَّهَ تَجِدْهُ تُجَاهَكَ، وَإِذَا سَأَلْتَ فَاسْأَلْ اللَّهَ، وَإِذَا اسْتَعَنْتَ فَاسْتَعِنْ بِاللَّهِ)). رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، وَقَالَ: حَسَنٌ صَحِيحٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ میں ایک دن نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے (کھڑا) تھا۔ آپ نے فرمایا: ’’اے لڑکے! تو اللہ (کے احکام) کی حفاظت کر‘ اللہ تعالیٰ تیری نگہبانی کرے گا۔ تو اللہ (کے احکام) کی حفاظت کر تو اسے اپنے سامنے پائے گا۔ اور جب تو کچھ مانگے تو (صرف) اللہ سے مانگ‘ اور جب تو مدد طلب کرے تو (بس) اللہ سے مدد مانگ۔‘‘ (اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور حسن صحیح کہا ہے۔)

1271

Bulugh al-Maram #1271

Da'if

وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صلى الله عليه وسلم - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! دُلَّنِي عَلَى عَمَلٍ إِذَا عَمِلْتُهُ أَحَبَّنِي اللَّهُ، وَأَحَبَّنِي النَّاسُ.فَـقَالَ: ((ازْهَدْ فِي الدُّنْيَا يُحِبُّكَ اللَّهُ، وَازْهَدْ فِيمَا عِنْدَ النَّاسِ يُحِبُّكَ النَّاسُ)). رَوَاهُ ابْنُ مَاجَه، وَسَنَدُهُ حَسَنٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ وہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! مجھے ایسا عمل بتائیے کہ جب میں اسے کروں تو اللہ مجھے اپنا محبوب بنا لے اور لوگ بھی مجھ سے محبت کریں۔ آپ نے فرمایا: ’’دنیا سے بے نیاز ہو جا اللہ تجھے محبوب بنا لے گا۔ اور جو کچھ لوگوں کے پاس ہے اس سے بے نیاز ہو جا لوگ تجھے محبوب رکھیں گے ۔‘‘ (اسے ابن ماجہ وغیرہ نے روایت کیا ہے اور اس کی سند حسن ہے۔)

1272

Bulugh al-Maram #1272

Da'if

وَعَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ - رضي الله عنه - قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - يَقُولُ: ((إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْعَبْدَ التَّقِيَّ، الْغَنِيَّ، الْخَفِيَّ)). أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ’’اللہ تعالیٰ ایسے بندے کو دوست و محبوب رکھتا ہے جو پرہیز گار‘ بے نیاز اور گمنام (مخفی) ہو۔‘‘ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔)

1273

Bulugh al-Maram #1273

Da'if

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((مِنْ حُسْنِ إِسْلَامِ الْمَرْءِ، تَرْكُهُ مَا لَا يَعْنِيهِ)). رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، وَقَالَ حَسَنٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’آدمی کا بے فائدہ چیزوں کو چھوڑ دینا اس کے حسن اسلام کی دلیل ہے۔‘‘ (اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور اسے حسن قرار دیا ہے۔)

1274

Bulugh al-Maram #1274

Sahih

وَعَنْ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِيكَرِبَ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((مَا مَلَأَ ابْنُ آدَمَ وِعَاءً شَرًّا مِنْ بَطْنٍ)). أَخْرَجَهُ التِّرْمِذِيُّ وَحَسَّنَهُ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت مقدام بن معدیکرب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’آدم کے بیٹے نے پیٹ سے برا کوئی برتن نہیں بھرا۔‘‘ (اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور اسے حسن قرار دیا ہے۔)

1275

Bulugh al-Maram #1275

Da'if

وَعَنْ أَنَسٍ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((كُلُّ بَنِي آدَمَ خَطَّاءٌ، وَخَيْرُ الْخَطَّائِينَ التَّوَّابُونَ)). أَخْرَجَهُ التِّرْمِذِيُّ، وَابْنُ مَاجَهْ، وَسَنَدُهُ قَوِيٌّ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’آدم کا ہر بیٹا خطا کار ہے اور بہترین خطا کار وہ ہیں جو بہت زیادہ توبہ کرنے والے ہیں۔‘‘ (اسے ترمذی اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے اور اس کی سند قوی ہے۔)

1276

Bulugh al-Maram #1276

Da'if

وَعَنْ أَنَسٍ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((الصَّمْتُ حِكْمَةٌ، وَقَلِيلٌ فَاعِلُهُ)). أَخْرَجَهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي ((الشُّعَبِ)) بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ. وَصَحَّحَ أَنَّهُ مَوْقُوفٌ مِنْ قَوْلِ لُقْمَانَ الْحَكِيمِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’خاموشی حکمت و دانائی ہے لیکن اس پر عمل پیرا ہونے والے تھوڑے ہی ہوتے ہیں۔‘‘ (اسے بیہقی نے شعب الایمان میں ضعیف سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔ اور انھوں نے کہا: صحیح بات یہ ہے کہ یہ لقمان حکیم کا قول ہے۔)