Muslim99Muslim99

Bulugh al-Maram · Book 16 · Chapter 2

Comprehensive Book

بَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ

14 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

1252

Bulugh al-Maram #1252

Sahih

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((مَنْ أَحَبَّ أَنْ يُبْسَطَ عَلَيْهِ فِي رِزْقِهِ، وَأَنْ يُنْسَأَ لَهُ فِي أَثَرِهِ، فَلْيَصِلْ رَحِمَهُ)). أَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس کسی کو یہ پسند ہے کہ اس کے رزق میں کشادگی اور عمر میں اضافہ ہو تو اسے صلہ رحمی کرنی چاہیے۔‘‘ (اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔)

1253

Bulugh al-Maram #1253

Sahih

وَعَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ قَاطِعٌ)). يَعْنِي: قَاطِعَ رَحِمٍ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’قطع رحمی کرنے والا جنت میں داخل نہیں ہوگا۔‘‘ (بخاری و مسلم)

1254

Bulugh al-Maram #1254

Sahih

وَعَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ سَعِيدٍ - رضي الله عنه - عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((إِنَّ اللَّهَ حَرَّمَ عَلَيْكُمْ عُقُوقَ الْأُمَّهَاتِ، وَوَأْدَ الْبَنَاتِ، وَمَنْعًا وَهَاتِ، وَكَرِهَ لَكُمْ قِيلَ وَقَالَ، وَكَثْرَةَ السُّؤَالِ وَإِضَاعَةَ الْمَالِ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ نے تم پر ماؤں کی نافرمانی اور ان سے بدسلوکی کرنا‘ لڑکیوں کو زندہ درگور کرنا ‘ حقوق ادا نہ کرنا اور دوسروں کے سامنے ہاتھ پھیلانا حرام قرار دیا ہے اور قیل وقال‘ کثرت سوال اور مال کو ضائع کرنا ناپسند کیا ہے۔‘‘ (بخاری و مسلم)

1255

Bulugh al-Maram #1255

Hasan

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ -رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا-، عَنْ النَّبِيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((رِضَا اللَّهِ فِي رِضَا الْوَالِدَيْنِ، وَسَخَطُ اللَّهِ فِي سَخَطِ الْوَالِدَيْنِ)). أَخْرَجَهُ التِّرْمِذِيُّ، وَصَحَّحَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَالْحَاكِمُ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں‘ آپ نے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ کی رضامندی والدین کی رضامندی میں ہے اور اللہ تعالیٰ کی ناراضی والدین کی ناراضی میں ہے۔‘‘ (اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔ ابن حبان اور حاکم نے اسے صحیح قرار دیاہے۔)

1256

Bulugh al-Maram #1256

Sahih

وَعَنْ أَنَسٍ - رضي الله عنه - عَنْ النَّبِيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَا يُؤْمِنُ عَبْدٌ حَتَّى يُحِبَّ لِجَارِهِ - أَوْ لِأَخِيهِ- مَا يُحِبُّ لِنَفْسِهِ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے‘ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’مجھے اس ذات اقدس کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے !کوئی بندہ اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتا جب تک وہ اپنے ہمسائے یا اپنے بھائی کے لیے بھی وہی پسند نہ کرے جو اپنے لیے پسند کرتا ہے۔‘‘ (بخاری و مسلم)

1257

Bulugh al-Maram #1257

Sahih

وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ - رضي الله عنه - قَالَ سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - أَيُّ الذَّنْبِ أَعْظَمُ؟ قَالَ: ((أَنْ تَجْعَلَ لِلَّهِ نِدًّا، وَهُوَ خَلَقَكَ)). قُلْتُ ثُمَّ أَيُّ؟ قَالَ: ((ثُمَّ أَنْ تَقْتُلَ وَلَدَكَ خَشْيَةَ أَنْ يَأْكُلَ مَعَكَ)). قُلْتُ: ثُمَّ أَيُّ؟ قَالَ: ((ثُمَّ أَنْ تُزَانِيَ حَلِيلَةَ جَارِكَ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا: کون سا گناہ سب سے بڑا ہے؟ آپ نے فرمایا: ’’یہ کہ تو اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرائے‘ حالانکہ وہ تیرا خالق ہے۔‘‘ میں نے عرض کیا: پھر کون سا؟ آپ نے فرمایا: ’’یہ کہ تو اپنی اولاد کو اس ڈر سے قتل کرے کہ وہ تیرے ساتھ مل کر کھائیں گے۔‘‘ میں نے پھر عرض کیا کہ پھر کون سا؟ آپ نے فرمایا: ’’پھر یہ کہ تو اپنے ہمسائے کی اہلیہ سے زنا کرے۔‘‘ (بخاری و مسلم)

1258

Bulugh al-Maram #1258

Sahih

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ -رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا- أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((مِنَ الْكَبَائِرِ شَتْمُ الرَّجُلِ وَالِدَيْهِ)). قِيلَ: وَهَلْ يَسُبُّ الرَّجُلُ وَالِدَيْهِ؟ قَالَ: ((نَعَمْ. يَسُبُّ أَبَا الرَّجُلِ، فَيَسُبُّ أَبَاهُ، وَيَسُبُّ أُمَّهُ، فَيَسُبُّ أُمَّهُ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے مروی ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اپنے والدین کو گالی دینا کبیرہ گناہوں میں سے ہے۔‘‘ کہا گیا: کیا کوئی شخص اپنے ماں باپ کو بھی گالی دیتا ہے؟ فرمایا: ’’ہاں! وہ کسی کے باپ کو گالی دیتا ہے تو وہ اس کے باپ کو گالی دیتا ہے اور وہ اس کی والدہ کو گالی دیتا ہے تو وہ اس کی والدہ کو گالی دیتا ہے۔‘‘ (بخاری و مسلم)

1259

Bulugh al-Maram #1259

Sahih

وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ - رضي الله عنه - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((لَا يَحِلُّ لِمُسْلِمٍ أَنْ يَهْجُرَ أَخَاهُ فَوْقَ ثَلَاثِ لَيَالٍ يَلْتَقِيَانِ، فَيُعْرِضُ هَذَا، وَيُعْرِضُ هَذَا، وَخَيْرُهُمَا الَّذِي يَبْدَأُ بِالسَّلَامِ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوایوب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’کسی مسلمان کے لیے یہ حلال نہیں ہے کہ وہ اپنے بھائی سے تین راتوں سے زیادہ قطع تعلق رکھے۔ جب دونوں کا آمنا سامنا ہوتا ہے یہ اپنا منہ ادھر کر لیتا ہے اور وہ ادھر کر لیتا ہے۔ دونوں میں بہتر انسان وہ ہے جو سلام میں پہل کرتا ہے۔‘‘ (بخاری و مسلم)

1260

Bulugh al-Maram #1260

Sahih

عَنْ جَابِرٍ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((كُلُّ مَعْرُوفٍ صَدَقَةٌ)). أَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ہر بھلائی صدقہ ہے۔‘‘ (اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔)

1261

Bulugh al-Maram #1261

Sahih

وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((لَا تَحْقِرَنَّ مِنَ الْمَعْرُوفِ شَيْئًا، وَلَوْ أَنْ تَلْقَى أَخَاكَ بِوَجْهٍ طَلْقٍ)).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’کسی بھی بھلے کام کو حقیر اور معمولی نہ سمجھو‘ خواہ اپنے بھائی سے خندہ پیشانی سے ملاقات کرنا ہی کیوں نہ ہو۔‘‘

1262

Bulugh al-Maram #1262

Sahih

وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((إِذَا طَبَخْتَ مَرَقَةً، فَأَكْثِرْ مَاءَهَا، وَتَعَاهَدْ جِيرَانَكَ)). أَخْرَجَهُمَا مُسْلِمٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ ہی سے مروی ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب تم شوربا پکاؤ تو اس میں ذرا پانی زیادہ ڈال لیا کرو اور اپنے ہمسائے کا بھی خیال رکھا کرو۔‘‘ (ان دونوں احادیث کو مسلم نے روایت کیا ہے۔)

1263

Bulugh al-Maram #1263

Sahih

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((مَنْ نَفَّسَ عَنْ مُؤْمِنٍ كُرْبَةً مِنْ كُرَبِ الدُّنْيَا، نَفَّسَ اللَّهُ عَنْهُ كُرْبَةً مِنْ كُرَبِ يَوْمِ الْقِيَامَةِ، وَمَنْ يَسَّرَ عَلَى مُعْسِرٍ، يَسَّرَ اللَّهُ عَلَيْهِ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ، وَمَنْ سَتَرَ مُسْلِمًا، سَتَرَهُ اللَّهُ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ، وَاللَّهُ فِي عَوْنِ الْعَبْدِ مَا كَانَ الْعَبْدُ فِي عَوْنِ أَخِيهِ)). أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو کوئی دنیا کی مصیبتوں اور سختیوں میں سے کسی مسلمان کی مصیبت کو دور کرے گا اللہ تعالیٰ قیامت کی سختیوں میں سے اس کی کوئی سختی دور فرما دے گا۔ اور جو کوئی کسی تنگ دست کے لیے آسانی پیدا کرے گا تو اللہ تعالیٰ دنیا و آخرت میں اس کے لیے آسانی پیدا فرمائے گا۔ اور جو کوئی کسی مسلمان کے عیب پر پردہ ڈالے گا، اللہ تعالیٰ دنیا و آخرت میں اس کی پردہ پوشی فرمائے گا۔ اور اللہ تعالیٰ اس وقت تک بندے کی مدد میں رہتا ہے جب تک وہ بندہ اپنے بھائی کی مدد میں لگا رہتا ہے۔‘‘ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔)

1264

Bulugh al-Maram #1264

Sahih

وَعَنْ أَبِي مَسْعُودٍ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((مَنْ دَلَّ عَلَى خَيْرٍ، فَلَهُ مِثْلُ أَجْرِ فَاعِلِهِ)). أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو کوئی بھلائی کا راستہ بتاتا ہے اسے بھی نیکی پر عمل پیرا ہونے والے کے برابر ثواب ملتا ہے۔‘‘ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔)

1265

Bulugh al-Maram #1265

Da'if

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ -رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا- قَالَ: عَنِ النَّبِيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((مَنِ اسْتَعَاذَكُمْ بِاللَّهِ فَأَعِيذُوهُ، وَمَنْ سَأَلَكُمْ بِاللَّهِ فَأَعْطُوهُ، وَمَنْ أَتَى إِلَيْكُمْ مَعْرُوفًا فَكَافِئُوهُ، فَإِنْ لَمْ تَجِدُوا، فَادْعُوا لَهُ)). أَخْرَجَهُ الْبَيْهَقِيُّ.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے‘ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو کوئی تم سے اللہ کے نام کے ساتھ پناہ طلب کرے تو اسے پناہ دو اور جو کوئی اللہ تعالیٰ کے نام پر تم سے سوال کرے تو اسے دے دو اور جو کوئی تم سے حسن سلوک اور احسان کرے تو اسے احسان کا بدلہ دو۔ اگر بدلہ دینے کی طاقت نہ ہو تو پھر اس کے حق میں دعا کرو۔‘‘ (اسے بیہقی نے روایت کیا ہے۔)